کیڈٹ کالج رزمک
کیڈٹ کالج رزمک (سی سی آر) | |
---|---|
مقام | |
رزمک، شمالی وزیرستان ایجنسی، قبائلی علاقہ جات (فاٹا)، پاکستان | |
معلومات | |
قسم | Military High School |
مقصد | Unity، Faith، Discipline |
قائم | 1978 |
علاقہ | 154 acre (0.62 کلومیٹر2) |
رنگ | نیلا |
نام آبادی | رزمینس |
ہاؤسس | 6 |
کیڈٹ کالج رزمک پاکستان فوج کے زیر انتظام ایک درسگاہ ہے۔ وادی رزمک میں واقع یہ درسگاہ شمالی وزیرستان، وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقہ جات میں واقع ہے۔
تاریخ[ترمیم]
اس درسگاہ کی سنگ بنیاد سابق وزیراعظم پاکستان ذوالفقار علی بھٹو نے رکھی۔
سہولیات[ترمیم]
کیڈٹ کالج رزمک 154 ایکڑ رقبہ پر مشتمل ہے۔ یہاں واقع عمارات میں خوبصورت مسجد، دو منزلہ درس و تدریس کی عمارت، آڈیٹوریم، چھ ہاسٹل، میس، انتظامی معاملات کا مرکز اور ایک سائنسی حصہ ہیں۔ اس کے علاوہ مختلف کھیلوں کے لیے بنائی گئی عمارات و میدان جیسے سکواش، فٹ بال، ہاکی،کرکٹ، باسکٹ بال، والی بال اور ٹینس کے لیے بنائے گئے ہیں۔ اس درسگاہ میں تدریسی و انتظامی سٹاف کے لیے علاحدہ رہائش کی سہولت بھی موجود ہے۔
فہرست سربراہان[ترمیم]
- چوہدری اصغر علی
- جیفری لینگ لینڈز
- جان گل خٹک
- میکال سی۔ کاوتھرون
- بریگیڈیئر بشیر حسین (ریٹائرڈ)
- خان محمد خلیل
- جاوید اقبال پراچہ