ریاست ٹونک
Tonk State ریاست ٹونک टोंक रियासत | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
1806–1949 | |||||||
Flag | |||||||
امپیریل گزٹیر آف انڈیا میں ریاست ٹونک | |||||||
رقبہ | |||||||
• 1931 | 6,512 کلومیٹر2 (2,514 مربع میل) | ||||||
آبادی | |||||||
• 1931 | 317360 | ||||||
تاریخ | |||||||
تاریخ | |||||||
• | 1806 | ||||||
• | 1949 | ||||||
| |||||||
آج یہ اس کا حصہ ہے: | راجستھان، بھارت |
ریاست ٹونک (Tonk, princely state) برطانیہ کی بالا دستی معاہدے کے تحت 1817ء میں ایک نوابی ریاست تھی۔ 1947ء میں تقسیم ہند کے بعد ٹونک نے نئے آزاد ڈومنین بھارت کے ساتھ الحاق کر لیا۔ یہ موجودہ بھارت کے ضلع ٹونک میں واقع تھی۔[1]
تاریخ
[ترمیم]آزادی سے قبل راجستھان میں بہت سی ریاستیں تھیں لیکن ان میں ٹونک واحد مسلم ریاست تھی۔ ٹونک شہر اٹھارہ سو سترہ سے سنہ انیس سو سینتالیس تک ریاست کا دار الحکومت تھا جسے ایک مسلم حکمران نے آباد کیا تھا۔ راجستھان، علوم و فنون، شعر و شاعری اور ارباب فکر و نظر کی سرزمین ٹونک ہر اعتبارسے اپنی ایک نمایاں خصوصیت رکھتا ہے۔ "ٹونک" راجستھان کی ایک چھوٹی سی ریاست تھی مگرمعنوی اعتبار سے گراں قدر تھی۔ اس ریاست نے مفتی عبد اللہ ٹونکی، مفتی محمود الحسن، حافظ شیرانی، مولانا احمد علی سیماب جیسے جید علما اور اختر شیرانی، بسمل سعیدی اور مخمور سعیدی جیسے نامی گرامی اردو زبان و ادب کے شعرا پیدا کیے۔ حقیقت پسندانہ نقطہ نظر سے ٹونک کی ریاست کا جائزہ لیا جائے تو معلوم ہوگا کہ جن ریاستوں نے پچھلی صدی میں مشرقی علوم کی ترقی و ترویج میں حصہ لیا تھا ان میں ٹونک کو امتیازی شان حاصل ہے۔
ٹونک کے حکمران
[ترمیم]- محمد امیر خان 1798 - 1834
- محمد وزیر خان 1834 - 1864
- محمد علی خان 1864 - 1867
- محمد ابراہیم علی خان 1867 - جون 23، 1930
- محمد سعادت علی خان 23 جون، 1930 - 31 مئی، 1947
- محمد فاروق علی خان 1947 - 1948
- محمد اسماعیل علی خان 1948 - 1974
- محمد معصوم علی خان 1974 - ستمبر 4، 1994
- محمد آفتاب علی خان نے ستمبر 4، 1994 کے بعد سے
مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "Tonk Princely State - (17 gun salute)"۔ 15 فروری 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 مئی 2017
- سانچہ جات برائے بھارتی سیاست و حکومت
- بھارت ذیلی تقسیم سانچے
- پاکستان کی انتظامی تقسیم کے سانچے
- ہندوستان کی نوابی ریاستوں کے سانچے
- 1806ء میں قائم ہونے والے ممالک اور علاقے
- 1817ء میں قائم ہونے والے ممالک اور علاقے
- بھارت میں 1949ء کی تحلیلات
- پشتون شاہی سلاسل
- راجستھان کی نوابی ریاستیں
- ضلع ٹونک
- ہندستان کی مسلم نوابی ریاستیں
- ہندوستان میں 1817ء کی تاسیسات
- 1949ء میں تحلیل ہونے والی ریاستیں اور عملداریاں
- ہندوستان میں 1806ء کی تاسیسات
- توپوں کی سلامی والی نوابی ریاستیں