مندرجات کا رخ کریں

ٹیکسی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
نیویارک، ریاستہائے متحدہ میں فورڈ کراؤن وکٹوریہ ٹیکسی

ٹیکسی کرائے پر لی جانے والی گاڑی کی ایک قسم ہے جو مسافروں کو فیس کے عوض نقل و حمل کی خدمات فراہم کرتی ہے۔ ہر ٹیکسی میں سرکاری حکم سے ایک میٹر لگا ہوتا ہے جو وقت اور فاصلہ گزرنے کے ساتھ کرایہ دکھاتا ہے۔ لیکن پاکستان میں قانون کی کون پروا کرتا ہے۔ اس لیے بغیر میٹر کی ٹیکسی ہی آج کل سڑکوں پر نظر آتی ہے۔ سفر کرنے والوں کی آسانی کے لیے حکومت خود ٹیکسی کا کرایہ مقرر کرتی ہے۔ لیکن پاکستان میں تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے اپنی ہی من مانی چلتی ہے۔

فاصلہ اور کرایہ بتانے والا یہ میٹر فرانس کے ایک شخص اے گرونر نے 1895ء میں ایجاد کیا اور اس کا نام ’’ٹیکسی میترے‘‘(کرایہ بتانے والا آلہ) رکھا۔ بعد ازاں لوگ اس کار ہی کو ٹیکسی کہنے لگے جو کرائے پر چلتی ہے۔ اور جس میں یہ آلہ لگا ہوتا ہے۔

رنگ کاری

[ترمیم]

کچھ ممالک میں، ٹیکسیوں کو عام طور پر ایک مخصوص رنگ میں پینٹ کیا جاتا ہے تاکہ وہ سڑک پر نمایاں ہوں۔