حلیم بروہی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حلیم بروہی
 

معلومات شخصیت
تاریخ پیدائش 5 اگست 1935ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 28 جولا‎ئی 2010ء (75 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
حیدرآباد   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان
برطانوی ہند   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ سندھ   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ صحافی   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان سندھی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
باب ادب

سندھی زبان کے مقبول مزاح اور ناول نگار حلیم بروہی نے 5 اگست، 1935ء میں حیدرآباد، پاکستان کے ایک پولیس افسر عبد العزیز کے گھر میں جنم لیا۔ انھوں نے ایل ایل بی کے بعد میں وکالت شروع کی۔ بعد میں انھوں نے سندھ یونیورسٹی جامشورو میں ملازمت اختیار کی۔ حلیم بروہی نے انگریزی اور سندھی زبانوں میں دس کے قریب کتابیں لکھیں۔ جن میں ’حلیم شو‘ سندھی میں ان کی مقبول ترین کتاب رہی ہے۔ انھوں نے انیس سو پچھہتر میں ’اوڑاھ‘ کے نام سے ایک ناول لکھی جو نوجوانوں میں کافی مقبول ہوئی۔ ان کے انگریزی کالموں کا ایک انتخاب بھی شائع ہوا۔ وہ ایک منفرد شخصیت اور منفرد اصولوں کے حامی ادیب تھے۔ انھیں انگریزی زبان پر بہت اچھی دسترس حاصل تھی۔ وہ انگریزی اخبار دی فرنٹیئر پوسٹ میں اکثر کالم لکھتے رہے۔ حلیم بروہی اپنے ادبی نظریات اور اصولوں کی وجہ سے کافی متنازع بھی رہے ہیں۔ انھوں نے طویل عرصے تک سندھی کو رومناسکرپٹ میں لکھنے کی تحریک چلائی۔ تاہم سندھی زبان کے کئی ممتاز ادیب ان کی اس تحریک اور مہم کے خلاف تھے۔

وفات[ترمیم]

حلیم بروہی