عزیز مشبر احمدی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
عزیز مشبر احمدی
تفصیل=
تفصیل=

مناصب
بھارت کے چیف جسٹس (26  )   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
25 اکتوبر 1994  – 24 مارچ 1997 
معلومات شخصیت
پیدائش 25 مارچ 1932ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
سورت (شہر)   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تاریخ وفات 2 مارچ 2023ء (91 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت
برطانوی ہند
ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–)  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ گجرات (بھارت)   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ منصف   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

عزیز مشبر احمدی (25 مارچ 1932ء - 2 مارچ 2023ء)، ایک ہندوستانی جج اور ہندوستان کے 26 ویں چیف جسٹس تھے۔ جنھیں گجرات ہائی کورٹ میں جج کے طور پر خدمات انجام دینے کے بعد انھیں 1988ء میں سپریم کورٹ کا جج مقرر کیا گیا۔ اس کے بعد 1994ء سے 1997ء تک چیف جسٹس کے عہدے پر فائز رہے۔ انھوں نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے چانسلر کے طور پر دو مرتبہ خدمات انجام دیں۔ [1]

عدالتی کیریئر[ترمیم]

عزیز مشبر احمدی نے 1954ء میں بار جوائن کیا۔ 1964ء میں احمد آباد کی سٹی سول اینڈ سیشن کورٹ میں جج مقرر ہوئے۔ اس دوران انھیں 1974ء میں ریاست گجرات کے قانونی امور کا سیکرٹری مقرر کیا گیا۔ ان کی اعلیٰ کارکردگی کی وجہ سے انھیں 1976ء میں گجرات ہائی کورٹ کا جج مقرر کر دیا گیا۔

گجرات ہائی کورٹ کے جج کے طور پر عزیز مشبر احمدی نے مشاورتی بورڈ کے چیئرمین کے طور پر کام کیا:

  • زر مبادلہ کا تحفظ اور سمگلنگ کی سرگرمیوں کی روک تھام
  • بلیک مارکیٹنگ کی روک تھام
  • ضروری اشیاء کی سپلائی کی دیکھ بھال۔

اس کے علاوہ، انھوں نے راجیو لونگووال سیٹلمنٹ (پنجاب سیٹلمنٹ) کے تحت راوی اور بیاس واٹر ڈسپیوٹ ٹریبونل کے ارکان کے طور پر کام کیا۔

دسمبر 1988ء میں سپریم کورٹ آف انڈیا میں بطور جسٹس تقرری ہوئی۔ چھ سال کے بعد اکتوبر 1994ء میں احمدی کو ہندوستان کا چیف جسٹس مقرر کیا گیا۔ احمدی ہندوستان کے چیف جسٹس کے طور پر خدمات انجام دینے والے تیسرے مسلمان بن گئے۔ [حوالہ درکار]ڈھائی سال خدمات انجام دینے کے بعد مارچ 1997ء میں ریٹائر ہو گئے۔

پہچان[ترمیم]

ان کے بہت سے کام جو ان کی پہچان بنے جن میں:

  • امریکن کورٹ کے ارکان (مئی 1995ء)
  • معزز سوسائٹی آف مڈل ٹیمپل کے اعزازی ماسٹر بینچر، لندن (نومبر 1996ء)
  • ڈاکٹر آف لاز کی ڈگری ( Honoris Causa ) یونیورسٹی آف لیسٹر، انگلینڈ کی طرف سے عطا کی گئی ہے۔ (جولائی 1998ء)
  • بین الاقوامی کمیٹیوں میں نامزد:
    • مشرقی تیمور میں انسانی حقوق کی کمیٹی (اقوام متحدہ) 
    • لائبیریا میں عدلیہ کی مدد کرنا ( انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس
    • زمبابوے میں عدلیہ، قانونی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے درمیان تعلقات کی حالت کا جائزہ لینا ( انٹرنیشنل بار ایسوسی ایشن ) 

ریٹائرمنٹ کے بعد کیرئیر[ترمیم]

علی گڑھ میں چانسلر[ترمیم]

سپریم کورٹ سے سبکدوش ہونے کے بعد احمدی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے چانسلر بن گئے۔ 2007 ء میں احمدی تین سال کے لیے علی گڑھ کے دوبارہ چانسلر منتخب ہوئے۔ [2]

مسلمانوں کے حقوق[ترمیم]

اپنی حیثیت کا استعمال کرتے ہوئے اور ایک مسلمان ہونے کے ناطے ہندوستان میں مسلمانوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتے رہے۔ وہ اقلیتوں کے حقوق کے وکیل کے طور پر ہندوستانی سیاست میں سرگرم رہے۔[1]۔ [3]

ثالثی[ترمیم]

مشبر احمدی ملکی اور بین الاقوامی ثالثی کے معاملات میں بطور ایک ثالث کے طور پر جانے جاتے تھے۔

موت[ترمیم]

عزیز مشبر احمدی کا انتقال 2 مارچ 2023ء کو 91 سال کی عمر میں ہوا۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Chancellors of AMU"۔ amu.ac.in۔ 17 مئی 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 مئی 2020 
  2. The Hindu: New Delhi News – ICRI to launch new course in clinical research – 1/25/07
  3. "Keynote Address at the National Convention On Empowerment of Muslims through the Constitution of India"۔ 20 اگست 2008 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 مارچ 2023 

بیرونی روابط[ترمیم]

قانونی دفتر
ماقبل  Chief Justice of India
25 October 1994 – 24 March 1997
مابعد 

سانچہ:Chief Justices of India