مندرجات کا رخ کریں

بڑے غدود کا سرطان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
بڑے غدود کا سرطان
مترادفپروسٹیٹ کینسر، پروسٹیٹ کا کارسنوما، پروسٹیٹ کا اڈینو کارسینوما[1]
پروسٹیٹ کی پوزیشن
اختصاصعلم السرطان, عِلم البول
علاماتکوئی نہیں، پیشاب کرنے میں دشواری، پیشاب میں خون، پیڑو میں درد، کمر یا پیشاب کرتے وقت[2][3]
عمومی حملہعمر > 50[4]
خطرہ عنصربڑی عمر، خاندانی تاریخ، نسل[4]
تشخیصی طریقہبافتی بائیوپسی, طبی تصویر کشی[3]
مماثل کیفیتسومی پروسٹیٹک ہائپرپالسیا[2]
علاجفعال نگرانی، سرجری، تابکاری تھراپی، ہارمون تھراپی، کیموتھراپی[3]
تشخیض مرض5 سالہ بقا کی شرح 99فیصد (یوایس)[5]
تعدد1.2ملین نئے کیسز (2018)[6]
اموات359,000 (2018)[6]

پروسٹیٹ کینسر، پروسٹیٹ میں سرطان کی نشو و نما ہے، جو مردانہ تولیدی نظام میں ایک غدہ ہے ۔ [7] زیادہ تر پروسٹیٹ کینسر سست رفتاری سے بڑھتے ہیں، تاہم، کچھ نسبتا تیزی سے بڑھتے ہیں. [2] [4] سرطان کے کے خلیے پروسٹیٹ سے جسم کے دیگر حصوں، خاص طور پر ہڈیوں اور سیالہ عقدہ (لمف نوڈس) میں پھیل سکتے ہیں۔ [8] ابتدائی طور پراس کی کوئی علامات موجود نہیں ہوتیں ۔ [2] تاہم ، بعد کے مراحل میں، یہ پیشاب کرنے میں دشواری، پیشاب میں خون یا پیڑو، کمر یا پیشاب کرتے وقت درد کا باعث بن سکتا ہے۔ [3] سومی پروسٹیٹک ہائپرپالسیا کے نام سے جانے والی بیماری اسی طرح کی علامات پیدا کر سکتی ہے۔ [2] دیر سے ہونے والی دیگر علامات میں خون کے سرخ خلیات کی کم سطح کی وجہ سے تھکاوٹ محسوس کرنا شامل ہو سکتا ہے۔ [2]

پروسٹیٹ کینسر کے خطرے کو بڑھانے والے عوامل میں بڑی عمر، بیماری کی خاندانی تاریخ اور نسل شامل ہیں۔ [4] تقریباً 99فیصد مریض 50 سال سے زیادہ عمر کے مرد ہوتے ہیں [4] کسی قریبی رشتہ دار میں بیماری کی موجودگی ، خطرے کو دو سے تین گنا بڑھا دیتی ہے۔ [4] دیگر عوامل جو اس میں شامل ہو سکتے ہیں ان میں پروسس شدہ گوشت ، سرخ گوشت یا دودھ کی مصنوعات یا بعض سبزیوں کی خوراک میں کمی شامل ہیں۔ [4] اس بیماری کا جریان (گونوریا) کے ساتھ ایک تعلق پایا گیا ہے، لیکن اس تعلق کی وجہ کی شناخت نہیں کی جا سکی ہے. [9] ایک بڑھتا ہوا خطرہ بی آر سی اے کے تغیرات سے وابستہ ہے۔ [10] پروسٹیٹ سرطان کی تشخیص بائیوپسی کے ذریعے کی جاتی ہے۔ [3] اس کے بعد طبی تصویر کشی اس بات کا تعین کرنے کے لیے کی جا سکتی ہے کہ آیا کینسر جسم کے دوسرے حصوں میں تو نہیں پھیل گیا ہے۔ [3]

پروسٹیٹ کے سرطان کی اسکریننگ متنازع ہے۔ [4] [11] پروسٹیٹ مخصوص اینٹیجن (پی ایس اے) کی جانچ کینسر کا پتہ لگانے میں بہتر کام کرتی ہے، لیکن یہ متنازع ہے کہ آیا اس سے نتائج بہتر ہوتے ہیں۔ [11] [12] [13] 55 سے 69 سال کی عمر کے لوگوں کی اسکریننگ کے لیے باخبر فیصلہ سازی کی سفارش کی جاتی ہے۔ [14] [15] جبکہ جانچ، بڑی عمر کے افراد کے لیے زیادہ موزوں سمجھی جاتی ہے ۔ [16] اگرچہ5αرکاوٹی تحویلی خمیر کم درجے کے کینسر کے خطرے کو کم کرتے دکھائی دیتے ہیں، لیکن وہ اعلیٰ درجے کے کینسر کے خطرے کو موثر نہیںہوتے ہیں اور اس لیے روک تھام کے لیے تجویز نہیں کیے جاتے ہیں۔ [4] وٹامنز یا معدنیات کے ساتھ ضمیمہ جات خطرے پر اثر انداز نہیں ہوتے ہیں۔ [4] [17]

بہت سے معاملات کو فعال نگرانی یا محتاط انتظار کے ساتھ منظم کیا جاتا ہے۔ [3] دوسرے علاج میں سرجری ، تابکاری تھراپی ، ہارمون تھراپی یا کیموتھراپی کا مجموعہ شامل ہو سکتا ہے۔ [3] سرطان اگر صرف پروسٹیٹ کے اندر ہی تک محدود ہوتا ہے، تو یہ قابل علاج ہو سکتا ہے۔ [2] ان لوگوں میں جن میں یہ بیماری ہڈیوں تک پھیل چکی ہے، درد کی دوائیں ، باسفاسفونیٹس اور ٹارگٹڈ تھراپی، دیگر علاج کے ساتھ مفید ہو سکتی ہیں۔ [3] نتائج کا انحصار کسی شخص کی عمر اور دیگر صحت کے مسائل کے ساتھ ساتھ اس بات پر بھی ہوتا ہے کہ کینسر کتنا جارحانہ اور وسیع ہے۔ [3] پروسٹیٹ کینسر والے زیادہ تر مرد اس بیماری سے مرتے نہیں ہیں۔ [3] ریاستہائے متحدہ میں 5 سالہ بقا کی شرح 98فیصد ہے۔ [5] عالمی سطح پر، یہ کینسر کی دوسری سب سے عام قسم ہے اور مردوں میں کینسر سے متعلق موت کی پانچویں بڑی وجہ ہے۔ [18] 2018 میں، 1.2 ملین مرد اس بیماری کا شکار ہوئے اور اس کے باعث 359,000 افراد کی اموات ہوئیں۔ [6] یہ 84 ممالک میں مردوں میں سب سے زیادہ عام کینسر تھا، [4] ترقی یافتہ دنیا میںیہ زیادہ عام طور پر پایا جاتا ہے۔ [19] ترقی پذیر دنیا میں بھی اس کی شرحیں بڑھ رہی ہیں۔ [19] 1980 اور 1990 کی دہائیوں میں بہت سے علاقوں میں پی ایس اے ٹیسٹنگ میں اضافہ کی وجہ سے اس بیماری کا پتہ چلنے میں نمایاں اضافہ ہوا۔ [4] غیر متعلقہ وجوہات سے مرنے والے مردوں کے مطالعے میں 60 سال سے زیادہ عمر کے 30سے 70فیصد میں پروسٹیٹ کینسر پایا گیا ہے [2]

حوالہ جات:

[ترمیم]
  1. Sanjana Mullangi؛ Manidhar Reddy Lekkala (2023)۔ "Adenocarcinoma"۔ StatPearls۔ StatPearls Publishing۔ 2022-05-16 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2023-12-31
  2. ^ ا ب پ ت ٹ ث ج چ "Prostate Cancer Treatment (PDQ) – Health Professional Version"۔ National Cancer Institute۔ 11 اپریل 2014۔ 2014-07-05 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-07-01
  3. ^ ا ب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د "Prostate Cancer Treatment (PDQ) – Patient Version"۔ National Cancer Institute۔ 8 اپریل 2014۔ 2014-07-05 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-07-01
  4. ^ ا ب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ "Chapter 5.11"۔ World Cancer Report۔ World Health Organization۔ 2014۔ ISBN:978-9283204299
  5. ^ ا ب "SEER Stat Fact Sheets: Prostate Cancer"۔ NCI۔ 2014-07-06 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-06-18
  6. ^ ا ب پ F Bray، J Ferlay، I Soerjomataram، RL Siegel، LA Torre، A Jemal (نومبر 2018)۔ "Global cancer statistics 2018: GLOBOCAN estimates of incidence and mortality worldwide for 36 cancers in 185 countries"۔ Ca: A Cancer Journal for Clinicians۔ ج 68 شمارہ 6: 394–424۔ DOI:10.3322/caac.21492۔ PMID:30207593۔ 2021-04-17 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-08-08
  7. "Prostate Cancer"۔ National Cancer Institute۔ جنوری 1980۔ 2014-10-12 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2014-10-12
  8. Raymond W. Ruddon (2007)۔ Cancer biology (4th ایڈیشن)۔ Oxford: Oxford University Press۔ ص 223۔ ISBN:978-0195175431۔ 2015-09-15 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا
  9. ^ Caini S, Gandini S, Dudas M, Bremer V, Severi E, Gherasim A (August 2014). "Sexually transmitted infections and prostate cancer risk: a systematic review and meta-analysis". Cancer Epidemiology. 38 (4): 329–38. doi:10.1016/j.canep.2014.06.002. PMID 24986642.
  10. ^ Lee MV, Katabathina VS, Bowerson ML, Mityul MI, Shetty AS, Elsayes KM, et al. (2016). "BRCA-associated Cancers: Role of Imaging in Screening, Diagnosis, and Management". Radiographics. 37 (4): 1005–1023. doi:10.1148/rg.2017160144. PMID 28548905.
  11. ^ ا ب "Prostate Cancer Treatment". National Cancer Institute (انگریزی میں). 6 فروری 2018. Archived from the original on 2018-03-01. Retrieved 2018-03-01. Controversy exists regarding the value of screening... reported no clear evidence that screening for prostate cancer decreases the risk of death from prostate cancer
  12. ^ Catalona WJ (March 2018)
  13. "PSA testing"۔ nhs.uk۔ 3 جنوری 2015۔ 2017-10-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-03-05
  14. "Final Recommendation Statement: Prostate Cancer: Screening – US Preventive Services Task Force". www.uspreventiveservicestaskforce.org (انگریزی میں). USPSTF. Archived from the original on 2018-08-19. Retrieved 2018-08-30.
  15. ^ Grossman DC, Curry SJ, Owens DK, Bibbins-Domingo K, Caughey AB, Davidson KW, et al. (May 2018). "Screening for Prostate Cancer: US Preventive Services Task Force Recommendation Statement". JAMA. 319 (18): 1901–1913. doi:10.1001/jama.2018.3710. PMID 29801017.
  16. ^ Cabarkapa S, Perera M, McGrath S, Lawrentschuk N (December 2016). "Prostate cancer screening with prostate-specific antigen: A guide to the guidelines". Prostate International. 4 (4): 125–129. doi:10.1016/j.prnil.2016.09.002. PMC 5153437. PMID 27995110.
  17. ^ Stratton J, Godwin M (June 2011)
  18. "Chapter 1.1"۔ World Cancer Report۔ World Health Organization۔ 2014۔ ISBN:978-9283204299
  19. ^ ا ب ^ Jump up to:a b Baade PD, Youlden DR, Krnjacki LJ (February 2009). "International epidemiology of prostate cancer: geographical distribution and secular trends". Molecular Nutrition & Food Research. 53 (2): 171–84. doi:10.1002/mnfr.200700511. PMID 19101947.