آری فولمان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
آری فولمن
آری فولمان 2008ء میں 43ویں کارلووی واری فلم فیسٹیول کے موقع پر
آری فولمان 2008ء میں 43ویں کارلووی واری فلم فیسٹیول کے موقع پر

معلومات شخصیت
پیدائش 17 دسمبر 1962 (56 سال)[1]  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تاریخ پیدائش (P569) ویکی ڈیٹا پر
حیفا[2]  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقام پیدائش (P19) ویکی ڈیٹا پر
رہائش تل ابیب، اسرائیل
شہریت Flag of Israel.svg اسرائیل  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں شہریت (P27) ویکی ڈیٹا پر
دیگر نام آری فولمن
عملی زندگی
پیشہ فلم ہدایتکار، منظر نویس، فلم اسکور کمپوزر
پیشہ ورانہ زبان عبرانی[3]  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں زبانیں (P1412) ویکی ڈیٹا پر
دور فعالیت 1996–تاحال
ویب سائٹ
IMDb logo.svg
IMDB پر صفحہ  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں آئی ایم ڈی بی - آئی ڈی (P345) ویکی ڈیٹا پر

آری فولمان (عبرانی: ארי פולמן) (پیدائش 17 دسمبر 1962) ایک اسرائیلی فلم ہدایت کار، منظر نویس اور فلم اسکور اور فلم اسکور کمپوزر ہے۔ وہ اینیمیٹڈ دستاویزی فلموالٹز ودھ بشیر“ اور براہ راست ایکشن/اینیمیٹڈ فلم ”دی کانگریس“ کی ہدایت کاری کرنے کی وجہ سے کافی مشہور ہیں۔[4][5] ان کا اس وقت ایک اینیمیٹڈ ڈراما فلم ڈائریکٹ کرنے کا منصوبہ جو مرگ انبوہ کے دوران میں این فرینک کی زندگی کی پر مبنی ہو گی۔[6][7]

سوانح حیات[ترمیم]

آری فولمان حیفا میں مرگ انبوہ کے زندہ بچ جانے والے والدین کے گھر پیدا ہوئے۔ ان کی بیوی بھی ایک فلم ہدایت کار ہے۔ وہ تل ابیب میں رہتے ہیں۔[8] ان کے والد ”مردکئی“ ٹیکنیون یونیورسٹی میں طبیعی کیمیاء کے پروفیسر تھے اور ان کی والدہ آنکھوں کی ڈاکٹر تھیں۔ دونوں لوڈز گھیٹو سے مرگ انبوہ کے زندہ بچ جانے والے تھے۔[9] وہ اپنے گھرانے میں تین بچوں میں سب سے چھوٹے ہیں۔ وہ پہلی لبنانی جنگ میں گولان بریگیڈ فوج کے سپاہی تھے۔[10] انہوں نے فلم و ٹیلی ویژن کی تعلیم تل ابیب یونیورسٹی کے شعبہ ڈیوڈ وائلیٹا کاٹز سے حاصل کی ہے، جہاں سے اسرائیلی فلم انڈسٹری کی کئی ذی اثر شخصیات، اوری سیوان، رانی بلیئر، حجی لاوی اور ایتان فاکس نے تعلم حاصل کی ہے۔

سنہ 2006ء میں وہ ہاٹ 3 نامی چینل کے مشہور ڈرامے کے سلسلے ”بیتپل“ کے ہیڈ رائٹر تھے۔

والٹز ودھ بشیر[ترمیم]

آری فولمان سنہ 1982ء جب انیس سال کے فوجی تھے تو اس وقت صبرا و شاتيلا قتل عام ہوا، جو مناظر انہوں نے اس وقت دیکھے تھے ان یادوں کو اکھٹا کر کے انہوں نے مشہور اینیمیٹڈ فلم والٹز ودھ بشیر بنائی۔ فلم کی تیاری میں پرانی باتوں کو یاد کرنا بہت مشکل تھا اس کے لیے آری نے تھراپی کا سہارا لیا اور پرانے دوستوں اور دوسرے اسرائیلیوں سے جو قتل کے وقت بیروت میں موجود تھے سے جنگ کے متعلق باتیں کی۔[8][11]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ایس این اے سی آرک آئی ڈی: http://snaccooperative.org/ark:/99166/w6qv6tf0 — بنام: Ari Folman — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  2. اجازت نامہ: CC0
  3. http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb15840990b — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  4. John Hartl۔ "‘The Congress’: gripping live action, unfocused animation"۔ Seattle Times۔ Seattle Times۔ اخذ کردہ بتاریخ 29 مارچ 2015۔ 
  5. Johnathan Keeley۔ "Ari Folman’s ‘The Congress’ Gets A Trailer"۔ The Hollywood News۔ The Hollywood News۔ اخذ کردہ بتاریخ 29 مارچ 2015۔ 
  6. Scott Roxborough۔ "Ari Folman to Write, Direct Animated 'Anne Frank' Film"۔ Hollywood Reporter۔ Hollywood Reporter۔ اخذ کردہ بتاریخ 29 مارچ 2015۔ 
  7. Nancy Tartaglione۔ "Ari Folman To Helm Animated Film Based On Life & Diary Of Anne Frank"۔ Deadline۔ Deadline۔ اخذ کردہ بتاریخ 29 مارچ 2015۔ 
  8. ^ ا ب Joan Dupont (19 May 2008)۔ "Ari Folman's journey into a heart of darkness"۔ The New York Times۔ اخذ کردہ بتاریخ 2010-05-06۔ 
  9. משפחת ריין לודז', פולין יד ושם
  10. צייר לי זוועה: ראיון עם ארי פולמן
  11. نیٹ بوم (January 9, 2009)۔ "Jewish Stars"۔ Cleveland Jewish News۔ 

بیرونی روابط[ترمیم]