مندرجات کا رخ کریں

آل سینٹس ڈے

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
یوم مقدسینِ کُل
پینٹنگ از فرا انجلیکو
عرفیتیوم الارواحِ کُل، تمام مقدسین کا یوم تہوار
منانے والے
مذہبی رنگسفید (مغربی مسیحیت)
ہرا (مشرقی مسیحیت)
قسممسیحی
رسوماتگرجے کی عبادات، متوفی کے لیے دعائیں، قبرستان جانا، soul cakes کھانا
تاریخ1 نومبر (مغربی مسیحیت)
پنتکست کے بعد کا اتوار (مشرقی مسیحیت)
تکرارسالانہ
منسلک

یوم مقدسینِ کُل یا آل سینٹس ڈے رومی کاتھولک، مشرقی کاتھولک، انگلیکان کلیسیاؤں اور مختلف پروٹسٹنٹ فرقوں کا ایک مشہور تہوار ہے اور یہ ہر سال ایک نومبر کو منایا جاتا ہے۔ اس دن کو یوم مقدسین کُل اس لیے کہتے ہیں کہ اس دن تمام مشہور و غیر مشہور مقدسین (مسیحی اولیائے کرام) کے لیے خدا سے دعا مانگی جاتی ہے۔ یہ تقریب مسیحیت کی قدیم ترین تقریبوں میں سے ایک ہے۔ ہر ملک کی اپنی روایات کے مطابق تقریب منائی جاتی ہے۔ مثلاً برطانیہ کے بعض حصوں میں اس دن بڑے پیمانے پر آگ روشن کی جاتی ہے اور لوگوں کے زائچے مرتب کیے جاتے ہیں۔ بعض دوسری جگہوں پر بھوت پریتوں کی داستانیں دہرائی جاتی ہیں۔ اس دن رومی کاتھولک کلیسیا کے پیروکاروں پر یہ لازم ہوتا ہے کہ وہ روزے رکھیں اور اجتماعی عبادات میں شریک ہوں۔

تاریخ

[ترمیم]

یہ تہوار غالباً ان مسیحی شہدا کی یاد میں شروع ہوا جنہیں کفارِ روم نے انفرادی یا اجتماعی طور پر شہید کر دیا تھا۔ ساتویں صدی عیسوی میں روم کی عبادت گاہ عامہ کو ان تمام شہیدوں کے نام سے مخصوص کیا گیا تھا۔ 837ء سے ہر یکم نومبر کو پوپ گریگوری چہارم کے حکم سے تمام مقدسین کا دن منایا جانے لگا تھا۔

حوالہ جات

[ترمیم]