آکانکشا سنگھ
آکانکشا سنگھ | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | جے پور, راجستھان , بھارت |
30 جولائی 1991
شہریت | بھارت |
شریک حیات | کناس سین (2013 تا حال) |
عملی زندگی | |
پیشہ | اداکارہ, گلوکارہ, فزیو تھراپسٹ, مصنف |
دور فعالیت | 2012 تا حال |
کھیل | باسکٹ بال |
درستی - ترمیم |
آکانکشا سنگھ (پیدائش 30 جولائی 1990ء) [1] ایک بھارتی فلمی ادکارہ، ٹیلی ویژن اداکارہ اور فزیوتھیراپسٹ ہیں ۔ وہ ٹیلی ویژن سیریز نہ بولے تم نہ میں نے کچھ کہا سیزن 1 اور 2 اور گل موہر گرینڈ میں اپنی اداکاری کے لیے جانی جاتی ہیں۔ انھوں نے 10 سے زیادہ ڈراموں میں کام کیا۔ آکانکشاکی والدہ بھی تھیٹر فنکار ہیں۔
2018ء میں ، وہ فلم ملی راوا کے لیے سائماایوارڈ بہترین ڈبیوینٹ اداکارہ کے لیے نامزد ہوئیں ۔
ٹی وی اور فلم کیریئر
[ترمیم]راجستھان کے شہر جے پور میں پیدا ہوئیں آکانکشا نے ٹیلی ویژن میں اپنے کیریئر کا آغاز نہ بولے تم نہ میں نے کچھ کہا کے ذریعے کیا جس میں انھوں نے میگھا ویاس / بھٹناگر ، جو ایک بیوہ ، دو بچوں کے ساتھ رہتی ہے ۔ کا کردار ادا کیا ۔ بعد میں وہ ٹی وی سیریل گل موہر گرینڈ میں نظر آئیں جس میں انھوں نے 21 سالہ لڑکی کا کردار ادا کیا۔ یہ شو ہوٹل انڈسٹری پر مبنی ایک سیریز تھا اور برطانیہ میں یہ شو نمبر 1 کی پوزیشن میں تھا۔ آکانشا فلموں کے لیے بھی جانا جاتا ہے۔ انھوں نے بدری ناتھ کی دلہنیا سے فلمی شروعات کی، آکانکشا نے بدری ناتھ کی دلہنیا میں عالیہ بھٹ کی سنگاپور کی دوست کا کردار ادا کیا تھا۔ اکانکشا سنگھ نے 2017 میں پہلی تیلگو فلم مللی راوا سے ٹالی ووڈ میں قدم رکھا، اس کے بعد وہ تیلگو فلم دیوداس میں نظر آئیں۔ پہلوان ان کی پہلی کنڑ فلم ہے۔ اسے 5 زبانوں میں ریلیز کیا گیا۔
ذاتی زندگی
[ترمیم]آکانکشا سنگھ 30 جولائی 1990ء کو راجستھان کے شہر جے پور میں ایک مارواڑی گھرانے میں پیدا ہوئیں۔ آکانشا پیشے کے اعتبار سے ایک فزیو تھراپسٹ ڈاکٹر ہیں۔ آکانکشا سنگھ روایتی اور مغربی دونوں لباس پسند کرتی ہیں اور موسیقی ، رقص اور اداکاری سے لطف اندوز ہوتی ہیں۔ [2] انھوں نے اپنی چھ سالہ طویل ترین دوستی کے بعد اپنے دوست کنال سائیں سے شادی کی ,[3]کنال پیشے کے اعتبار سے مارکیٹنگ کے شعبہ سے منسلک ہیں۔ انھوں نے 7 دسمبر 2014ء کو روائیتی مارواڑی رسم و رواج کے ساتھ جے پور میں شادی کی۔ [4]
ٹیلی ویژن
[ترمیم]سال | ڈراما / شو | کردار | چینل | نوٹ |
---|---|---|---|---|
2012 | نہ بولے تم نہ میں نے کچھ کہا | میگھا ویاس | کلرز ٹی وی | مرکزی کردار |
2013 | نہ بولے تم نہ میں نے کچھ کہا ۔ سیزن 2 | میگھا ویاس بھٹناگر | کلرز ٹی وی | مرکزی کردار |
2014 | ساودھان انڈیا | پربھا | لائف اوکے | ایک قسط |
2015 | نچ بلیے 7 | ازخود | اسٹار پلس | مہمان |
2015 | گل موہر گرینڈٖ | اناہیتا (اینی) | اسٹار پلس | مرکزی کردار |
2016 | باکس کرکٹ لیگ | شریک | کلرز ٹی وی | احمد آباد ایکسپریس کی کھلاڑی[5] |
2018 | میتھی کے لڈو - مدر اینڈ ڈاٹر | رادھیکا | شورٹ فلم | مرکزی کردار |
فلمیں
[ترمیم]سال | فلم | کردار | ہدایتکار | زبان | نوٹ |
---|---|---|---|---|---|
2017 | بدری ناتھ کی دلہنیا | کرن ککڑ | سشانک کیتھان | ہندی زبان | معان کردار |
2017 | مللی وارا | انجلی | گوتم ٹینا نوری | تیلگو زبان | مرکزی اداکارہ / تیلگو میں پہلی فلم |
2018 | دیوداس (2018ء فلم) | رپورٹر جانہوی | سری رام ادتیہ | تیلگو زبان | |
2019 | پہلوان | رکمنی | ایس کرشنا | کنڑ زبان | کنڑ، تمل اور ملیالم میں پہلی فلم |
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ Letty Mariam Abraham۔ "Akanksha Singh aka Megha, happy birthday!"۔ BollywoodLife.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 اگست 2015
- ↑
- ↑ Kavita Awaasthi (June 13, 2013)۔ "Aakanksha Singh to get engaged"۔ ہندوستان ٹائمز۔ 07 ستمبر 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 جون 2014
- ↑ "PIX: TV actress Akanksha Singh ties the knot"۔ Rediff۔ 9 December 2014۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 اکتوبر 2018
- ↑ "200 Actors, 10 Teams, and 1 Winner... Let The Game Begin"۔ The Times of India۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 مارچ 2016