احتشام حسین

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search


احتشام حسین
معلومات شخصیت
پیدائش 21 اپریل 1922  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تاریخ پیدائش (P569) ویکی ڈیٹا پر
ماہل  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقام پیدائش (P19) ویکی ڈیٹا پر
وفات 1 دسمبر 1972 (50 سال)  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تاریخ وفات (P570) ویکی ڈیٹا پر
الہ آباد  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقام وفات (P20) ویکی ڈیٹا پر
احتشام حسین

احتشام حسین ہندوستان سے تعلق رکھنے والے ادیب، مارکسی نقاد اور افسانہ نگار ہیں۔[1]

حالات زندگی[ترمیم]

احتشام حسین 21 اپریل 1922ء کو ہندوستان میں اتر پردیش کے ضلع اعظم گڑھ کے ایک قصبے ماہل میں پیدا ہوئے۔ 1936ء میں الہ آباد سے ایم اے کر کے لکھنؤ یونیورسٹی میں اردو کے لیکچرر مقرر ہوئے۔ پھر الہ آباد یونیورسٹی میں اردو کے پروفیسر رہے۔ نظریاتی حوالے سے ترقی پسند تحریک سے وابستہ رہے۔ اس لیے ان کی تنقید پر مارکسی اثرات کو بآسانی محسوس کیا جاسکتا ہے۔ 1954ء میں امریکا کی ایک انجمن نے وہاں کے ذہنی رجحانات کا مطالعہ کرنے کے لیے مدعو کیا ایک سال بعد امریکا اور لندن سے واپس آکر اپنے مشاہدات ساحل و سمندر کے نام سے کتابی صورت میں شائع کیے۔ تنقیدی مضامین کے آٹھ مجموعے چھپ چکے ہیں۔ جن میں تنقیدی جائزے، روایت و بغاوت، تنقید و علمی تنقید اور اعتبارنظر خصوصیت سے قابل ذکر ہیں۔ ویرانے افسانوں کا مجموعہ ہے۔

وفات[ترمیم]

احتشام حسین کی وفات یکم دسمبر، 1972ء کو الہ آباد، بھارت میں ہوئی ۔

تصانیف[ترمیم]

  • اردو ادب کی تنقیدی تاریخ
  • اردو لسانیات کا خاکہ
  • تنقیدی جائزے
  • تنقیدی نظریات
  • تنقید اور عملی تنقید
  • راویت اور بغاوت
  • روشنی کے دریچے
  • ہندوستانی لسانیات کا خاکہ
  • ادب اورسماج[2]

بیرونی روابط[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Prof Ehtesham Hussain | Muslimsaleem's Blog
  2. پیمانۂ غزل(جلد دوم)،محمد شمس الحق،صفحہ:35