ادھم سنگھ
| ادھم سنگھ | |
|---|---|
| معلومات شخصیت | |
| پیدائش | 26 دسمبر 1899 سنام, پنجاب، برطانوی ہند کے صوبے اور علاقے |
| وفات | 31 جولائی 1940ء (40 سال) Pentonville Prison، ممالک متحدہ |
| وجہ وفات | پھانسی [1][2][3][4] |
| طرز وفات | سزائے موت |
| شہریت | |
| جماعت | غدر پارٹی |
| رکن | ہندوستان سوشلسٹ ریپبلکن ایسوسی ایشن |
| عملی زندگی | |
| پیشہ | انقلابی |
| تنظیم | غدر پارٹی، ہندوستان سوشلسٹ ریپبلکن ایسوسی ایشن, Indian Workers' Association |
| تحریک | تحریک آزادی ہند |
| الزام و سزا | |
| جرم | قتل [1][2][6] |
| IMDB پر صفحات | |
| درستی - ترمیم | |

ادھم سنگھ کمبوہ پنجاب کاایک غیور اور دلیر انسان تھا۔ وہ جلیانوالہ باغ کاالمیہ فراموش نہ کرسکا۔ یہ واقعہ اس کے سینے میں کانٹے کی طرح پیوست ہو گیا۔ اس نے عزم کر لیا کہ وہ جلیانوالہ باغ کے قاتل ڈائر سے بدلہ لے کر ہی دم لے گا اور اس نے جلیانوالہ باغ کے شہیدوں کی قیمت اس وقت چکائی جب سرمایہ دار قومی نیتا آزادی کے نام پر برطانوی سامراج سے سودا بازی کرنے میں مصروف تھے۔ اُدھم سنگھ کو اپنا عزم پورا کرنے کاموقع جلیانوالہ باغ واردات کے بیس سال بعد ملا جبکہ لندن میں ایک شام کیگسٹن ہال میں منعقدہ ایک تقریب میں لیفٹیننٹ جنرل مائیکل اوڈائر (Michael O'Dwyer)، سانحہ امرتسر کا جلاّد، جسے بیس سال پہلے برطانوی سرکار ہندوستانی عوام کے غضبناک احتجاج کے پیش نظر محض دکھاوے کے لیے لندن کی عدالت میں مقدمہ چلاکر بری کرچکی تھی۔ اگلی صف میں بڑے اطمینان اور سکون سے براجمان تھا۔ اس کو معلو م نہیں تھا کہ اس کی موت اُدھم سنگھ کے روپ میں اس ہال میں کچھ فاصلے پر موجود ہے۔
جونہی تقاریر کا سلسلہ شروع ہوا اور کچھ وقفہ کے بعد لیفٹیننٹ جنرل مائیکل اوڈائر کا نام نشر ہونے پر وہ اسٹیج پر تقریر کرنے کے لیے کھڑا ہوا۔ تقریب کی جگہ پستول کی گولیوں سے گونج اُٹھی اورجلیا نوالہ باغ کا جنرل ڈائڑ اسٹیج پر ڈھیر ہو گیا۔ حاضرین کی صفوں میں اودھم سنگھ پستول ہاتھ میں لیے کھڑا تھا اس کے چہرے پر اطمینان کی ایک جھلک تھی اسے گرفتار کر لیا گیا۔ اس نے اقبال جرم کرتے ہوئے کہاکہ وہ جلیانوالہ باغ میں مارے گئے نہتوں کا انتقام لینے کے لیے ہندوستان سے آیا تھا اور اس نے جوکچھ کیا ہے اس پر اسے فخر ہے۔ انگریزوں نے اُدھم سنگھ کو لندن کی ایک جیل میں پھانسی پر لٹکا دیا، اس طرح سرفروشوں کی فہرست میں ایک سرفروش کا اضافہ ہو گیا۔
- 1 2 http://www.apnaorg.com/articles/udhamsingh/ — اخذ شدہ بتاریخ: 12 اپریل 2019
- 1 2 http://www.sikh-history.com/sikhhist/personalities/udhams.html — اخذ شدہ بتاریخ: 12 اپریل 2019
- ↑ http://www.mapsofindia.com/on-this-day/13-march-1940-udham-singh-shot-and-killed-michael-odwyer-in-britain — اخذ شدہ بتاریخ: 12 اپریل 2019
- ↑ http://www.executedtoday.com/2018/07/31/1940/ — اخذ شدہ بتاریخ: 12 اپریل 2019
- ↑ https://en.wikipedia.org/wiki/Udham_Singh
- ↑ http://www.frontline.in/static/html/fl1422/14220500.htm — اخذ شدہ بتاریخ: 12 اپریل 2019
- آزادی ہند کی انقلابی تحریک
- بھارتی انقلابی
- بھارتی جنہیں بیرون ملک پھانسی دی گئی
- بھارتی سکھ
- بھارتی قیدی جنہیں پھانسی دی گئی
- برطانوی ہند سے سزائے موت بذریعہ پھانسی پانے والے
- بیسویں صدی کی سزائے موت
- پھانسی لگائے گئے لوگ
- پنجابی شخصیات
- حشاشین
- سزائے موت یافتہ بھارتی شخصیات
- سزائے موت یافتہ شخصیات
- سکھ جنگجو
- سکھ سیاست
- سکھ شہدا
- سنگرور کی شخصیات
- صوبہ پنجاب (برطانوی ہند) کی شخصیات
- لندن میں وفات پانے والی شخصیات
- مملکت متحدہ سے سزائے موت بذریعہ پھانسی پانے والے
- مملکت متحدہ 1940ء کے قتل
- یورپ میں 1940ء کے قتل
- 1899ء کی پیدائشیں
- 1940ء کی وفیات
- 1940ء میں قتل
- 26 دسمبر کی پیدائشیں
- ضلع سنگرور کی شخصیات
- پنجابی سکھ شخصیات

