ارباب غلام رحیم
ارباب غلام رحیم (پیدائش:1957ء) مسلم لیگ ق کے سیاسی شخصیت تھے بعد میں پاکستان مسلم لیگ (ہم خیال) میں شامل ہوئے وہ 2004ء سے 2007ء تک سندھ کے وزیر اعلیٰ رہے۔
ارباب غلام رحیم کا تعلق ضلع تھرپارکر کے سے ہے۔
ارباب غلام رحیم نے 1985 میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد سیاست کے میدان میں قدم رکھا۔ ضلع تھرپارکر میں ضلع کونسل کے چیئرمین منتخب ہوئے اور پھر آگے بڑھتے رہے۔ اسمبلی کے انتخابات میں 1988 میں ناکامی کے بعد انہوں نے انتخابات میں کامیاب ہونے کا گر سیکھا اور پھر 1990، 1993، 1998 اور 2000 میں ہونے والے انتخابات میں کامیاب ہوتے چلے آئے۔ کبھی پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر تو کبھی نواز شریف کے ہمنوا بن کر سیاست کرتے رہے۔
جب 2002 میں سابق سرکاری ملازم امتیاز شیخ نے سندھ ڈیموکریٹک الائنس کھڑا کیا تو ارباب غلام رحیم بھی ان کے ساتھ شامل ہو گئے۔ عام انتخابات میں امتیاز شیخ تو شکست کھا گئے لیکن پورے ضلع تھرپارکر کی قومی اسمبلی کی دونوں اور صوبائی اسمبلی کی چاروں نشستیں ارباب غلام رحیم سمیت ان کے بھائیوں اور حامیوں نے حاصل کر لیں۔
سیاسی عہدے | ||
---|---|---|
ماقبل علی محمد مہر |
وزیر اعلیٰ سندھ 2004 – 2007 |
مابعد عبدالقادر ہالیپوتو |
حوالہ جات[ترمیم]
- 1956ء کی پیدائشیں
- 1957ء کی پیدائشیں
- بقید حیات شخصیات
- پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سیاست دان
- پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیاستدان
- پاکستان مسلم لیگ (ہم خیال) کے سیاست دان
- پاکستانی اطباء
- پاکستانی سیاست دان
- پاکستانی طبیب سیاست دان
- جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے فضلا
- حکومت شوکت عزیز
- سندھ ارکان صوبائی اسمبلی 2002ء تا 2007ء
- سندھ کے وزرائے اعلیٰ
- سندھی سیاستدان
- سندھی شخصیات
- ضلع تھرپارکر کی شخصیات
- کیڈٹ کالج پٹارو کے فضلا