یوسف ہارون

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
یوسف ہارون
وزیر اعلیٰ سندھ
مدت منصب
فروری 1949 – مئی 1950
بادشاہ جارج ششم
Fleche-defaut-droite-gris-32.png پیر الہی بخش
قاضی فضل اللہ عبید اللہ Fleche-defaut-gauche-gris-32.png
معلومات شخصیت
تاریخ پیدائش سنہ 1916  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تاریخ پیدائش (P569) ویکی ڈیٹا پر
وفات 12 فروری 2011 (94–95 سال)  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تاریخ وفات (P570) ویکی ڈیٹا پر
نیویارک شہر  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقام وفات (P20) ویکی ڈیٹا پر
مذہب اسلام
جماعت مسلم لیگ  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں سیاسی جماعت کی رکنیت (P102) ویکی ڈیٹا پر
عملی زندگی
پیشہ سیاست دان  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں پیشہ (P106) ویکی ڈیٹا پر

یوسف ہارون( 1916ء-12 فروری2011ء) نیویارک،امریکہ میں فوت ہوئے۔ وہ 18 فروری 1949ءسے 7 مئی 1950ء تک صوبہ سندھ کے وزیر اعلیٰ رہے تھے۔ انکا تعلق سیاسی جماعت پاکستان مسلم لیگ سے تھا۔ وہ کراچی کے سٹی ناظم بھی تھے اور 1969ء میں مشرقی پاکستان کے گورنر بھی رہے۔ وہ روزنامہ ڈان کے بانیوں میں سے تھے۔

عملی سیاست[ترمیم]

یوسف ہارون کی پیدائش تحریک پاکستان کے سرگرم رہنما سر عبد اللہ ہارون کے گھر انیس سو سترہ میں ہوئی۔ انہوں نے جوانی میں ہی سیاست میں قدم رکھا اور وہ کراچی کے سب سے کم عمر میئر رہے اس کے بعد انیس سو چھالیس میں صوبہ سندھ سے مسلم لیگ کے ٹکٹ پر انڈین قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے، ان کے مد مقابل سندھ کے نامور سیاسی گھرانے کے فرد پیر علی محمد راشدی تھے، جنہیں قوم پرست رہنما جی ایم سید کی حمایت حاصل تھی۔

وزیراعلیٰ[ترمیم]

تقسیم ہند کے بعد وہ سندھ کے وزیر اعلیٰ بنے اور پھر انیس سو پچپن میں وہ قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور آئی آئی چندریگر کی کابینہ میں انہیں کشمیر کا قلمدان دیا گیا۔

گورنر[ترمیم]

جنرل ایوب خان کے ابتدائی دور میں انہوں نے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرلی مگر بعد میں ان کے دور کے آخری ایام یعنی بیس مارچ انیس سو انسٹھ میں انہیں مغربی پاکستان کا گورنر بنادیا گیا۔ لیکن انہوں نے یہ فرائض صرف پانچ روز ادا کیے جس کے بعد ملک میں مارشل لاکا نفاذ ہو گیا۔ یوسف ہارون کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ انہوں نے جنرل ایوب خان، ذو الفقار علی بھٹو اور مجیب الرحمان کے درمیان اختلافات دور کرنے کی بھی کوشش کی۔

ڈان[ترمیم]

انیس سو پینسٹھ میں جب روزنامہ ’ڈان‘ کے ایڈیٹر الطاف حسین ایوب خان کابینہ میں شامل ہوئے تو یوسف ہارون نے چیف ایڈیٹر کا عہدہ سنبھال لیا۔ انیس سو اکہتر میں یوسف ہارون امریکا کے شہر نیو یارک منتقل ہو گئے۔ اور وہیں انتقال کر گئے۔

سیاسی عہدے
ماقبل 
شمبو ناتھ مولراج
میئر کراچی
1944 – 1945
مابعد 
مینوئل موکوئٹا
ماقبل 
پیر الہی بخش
وزیر اعلیٰ سندھ
1949 – 1950
مابعد 
قاضی فضل اللہ عبید اللہ
ماقبل 
جنرل محمد موسى خان
گورنر مغربی پاکستان
1969
مابعد 
عتیق الرحمان