مندرجات کا رخ کریں

اسماعیل

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
اسماعیل/اسمٰعیل
صحرا میں اسماعیل اور ہاجرہ، مصور فرینکوئس جوزف ناویز
نبی، باپ، معمار کعبہ، عرب کے رسول، ابو العرب
پیدائشکنعان
وفاتمکہ، عرب
محترم دریہودیت
مسیحیت
اسلام
بہائیت
مؤثر شخصیاتابراہیم
متاثر شخصیاتاسماعیلی قوم اور مسلمان

اسماعیل (عبرانی: יִשְׁמָעֵאל، جدید Yishma'el ، طبری Yišmāʻēl ISO 259-3، Yišmaˁel; یونانی: Ἰσμαήλ ; عربی: إسماعيل ʾIsmāʿīl; لاطینی: Ismael‏) قرآن اور تنک کی ایک برگزیدہ شخصیت،اسلام، یہودیت اور مسیحیت کے مطابق ابراہیم کے پہلے بیٹے، عام یہودی روایت کے مطابق اسماعیل کی پیدائش ابراہیم اور سارہ کی لونڈی ہاجرہ کے ہاں ہوئی،(Genesis 16:3) بعض یہودی اور اکثر مسلمان اہل علم کے نزدیک ہاجرہ فرعون کی لونڈی نہیں، بلکہ حقیقی بیٹی تھی۔ بائبل کی کتاب گنتی کے مطابق اسماعیل کی وفات 137 سال کی عمر میں ہوئی۔ (Genesis 25:17).[1]

عیسائیت اور یہودیت میں

[ترمیم]

اسماعیل (عبرانی میں: יִשְׁמָעֵאל) کا مطلب دونوں زبانوں (عربی و عبرانی) میں ہے: "اللہ نے سنا" — یعنی اللہ نے ابراہیم کی دعا سن لی کہ اس کو بیٹا عطا ہو، تو اسماعیل کو عطا فرمایا۔ اسماعیل حضرت ابراہیم کے بڑے بیٹے تھے جو ہاجر سے پیدا ہوئے، جو حضرت ابراہیم کی بیوی سارہ کی کنیز تھیں۔ اسماعیل کا ذکر سب سے پہلے کتاب پیدائش (سفر التكوين) میں آیا ہے، جہاں انھیں حضرت ابراہیم کے ہاجرہ سے پیدا ہونے والے بڑے بیٹے کے طور پر بیان کیا گیا ہے اور ہاجرہ کو "مصری لونڈی" کہا گیا ہے۔ یہودیت اور عیسائیت اسماعیل کی نبوت کو تسلیم نہیں کرتیں۔


حوالہ جات

[ترمیم]