اسٹینڈ اپ کامیڈی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

اسٹینڈ اپ کامیڈی مزاح کی ایک قسم ہے جو اسٹیج پر حاضرین کے سامنے بغیر کسی واسطے اور درمیانی ذرائع کے پیش کی جاتی ہے۔ یہ مظاہرہ چوں کہ براہ راست اور بر سر موقع موجود حاضرین کے رو بہ رو کیا جاتا ہے، جس میں راست مخاطبت اور فوری رد عمل کے پہلو شامل ہوتے ہیں۔[1] حاضرین کی سیٹیاں، تالیاں، ہم دردانہ آواز کی چیخیں، واہ واہی، شاباشی، وغیرہ اس مزاح کا حصہ ہے۔ فن کار کبھی کبھی رضا کارانہ طور پر حاضریں کو اسٹیج پر بلاتا بھی اور ان کے ساتھ ہنسی مذاق کا مظاہرہ کرتا ہے۔

اسٹینڈ اپ کامیڈی کے بر سر عام مظاہرے کے لیے ایک فن کار کے با کمال ہنر کا ہونا ضروری ہے۔ اس کے گروں میں حاضر دماغی، خوش لب و لہجہ، مزاحیہ اور خوش کن پیش کش کا ہونا بے حد ضروری ہے۔ مزاحیہ کہانیاں، لطیفے، یک سطری لطیفے، موسیقی، شعبدہ بازی وغیرہ کو پہلے سے سوچ لیا جاتا ہے اور ان کو اسٹیج پر ایسی خوش اسلوبی سے پیش کیا جاتا ہے کہ حاضرین قہقہے لیتے رہتے ہیں۔ اسٹینڈ اپ کامیڈی کئی بار کارپوریٹ جلسوں، مزاحیہ کلبوں، میخانوں، نائٹ کلبوں، کالج اور تھیٹروں میں بہ کثرت دیکھی جاتی ہے۔ بر سر موقع ادا کی گئی اسٹینڈ اپ کامیڈی کو ریکارڈ کر کے ٹیلی ویژن، ڈی وی ڈی، سی ڈی اور انٹرنیٹ کی شکل میں تقسیم کی جاتی ہے۔[1][2] آن لائن ذرائع میں یوٹیوب سب سے مقبول ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ڈیلی موشن، ویوو، گوگل ویڈیو، فیس بک، ہولو اور ویاکوم ویب گاہ بھی عوام الناس میں بے حد مقبول ہیں۔ ان ویب سائٹوں کے ذریعے بھی اسٹینڈ اپ کامیڈی کے مناظر عوام تک پہنچتے ہیں اور ان میں مقبول ہوتے ہیں۔ [3]

پاکستان کے مشہور مزاحیہ اداکار[ترمیم]

شکیل صدیقی
عمر شریف
سہیل احمد
افتخار ٹھاکر

بھارت کے مشہور مزاحیہ فنکار[ترمیم]

راجو سریواستو
کپل شرما
شیکھر سمن (یہ اداکار بھی ہیں)

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب Fisher, J Tommy Cooper: Always Leave Them Laughing آئی ایس بی این 978-0-00-721511-9
  2. Fearless delivery sets Will Ferrell apart. The Denver Post, 24 جون 2005. ماخوذ از 29 مارج 2010.
  3. Free Videos: The Most Popular Sites Online