الدرعیہ محافظہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

الدرعیہ محافظہ سعودی عرب میں ریاض ریجن کے اندر ایک محافظہ ہے۔ محافظہ جنوب اور مشرق میں سعودی دارالحکومت ریاض ، جنوب اور مغرب میں محافظہ الضرماء اور شمال میںمحافظہ حریملاء سے گھرا ہوا ہے۔ محافظہ کی انتظامیہ الدرعیہ شہر میں ہے، جو آل سعود کا اصل آبائی شہر ہے، جس نے سنہ 1744ء سے سنہ 1818ء تک سعودی خاندان کے دار الحکومت کے طور پر کام کیا۔ سنہ 2004ء کی مردم شماری کے وقت گورنریٹ کی آبادی 60,777 تھی، جس میں 18,040 غیر سعودی باشندے شامل تھے۔ اس میں سے 34,117 خود الدرعیہ شہر میں رہتے ہیں۔

محافظہ کے اندر کئی قصبے اور دیہات شامل ہیں، جن میں سے زیادہ تر وادی کے ساتھ واقع ہیں جنہیں وادی حنیفہ یا اس کی شاخوں کے نام سے جانا جاتا ہے۔ ان میں العماریہ، العیانہ ، الجبیلہ اور سدوس شامل ہیں۔

یہ علاقہ کئی تاریخی مقامات پر مشتمل ہے۔ ان میں پرانے شہر الدرعیہ کے کھنڈر شامل ہیں، جسے سنہ 1818ء میں عثمانی۔مصری افواج نے تباہ کر دیا تھا۔ یہاں پرپیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے فوراً بعد فتنہ ارتداد کی جنگوں میں مسیلمہ کذاب سے اس علاقے کو فتح کرنے والے شہدائے ختم نبوت کا ایک قبرستان بھی ہے۔ محافظہ میں العیینہ میں سعودی فوج کا کنگ عبدالعزیز ملٹری کالج بھی ہے۔