انور پرویز

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
انور پرویز
معلومات شخصیت
پیدائش 15 مارچ 1935ء (89 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
گوجر خان  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت مملکت متحدہ  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ کارجو  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان انگریزی  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
 افیسر آف دی آرڈر آف دی برٹش ایمپائر
 نائٹ بیچلر   ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

سر محمد انور پرویز پاکستانی پیدا ہونے والے ایک برطانوی کاروباری شخص ہیں۔ وہ بیسٹ وے گروپ کمپنی کے بانی اور مالک ہیں۔ سنڈے ٹائمز کی برطانیہ کی امیر لوگوں کی فہرست 2017ء کے مطابق ان کی دولت کا تخمینہ 2.95 بلین برظانوی پاونڈ (3.8 بلین امریکی ڈالر) ہے جو انھیں برطانیہ سب سے امیر پاکستانی نژاد برطانوی بناتا ہے۔[1]

ابتدائی زندگی[ترمیم]

محمد انور پرویز 15 مارچ 1935ء کو راولپنڈی کی تحصیل گوجر خان کے گاؤں تھاتھی میں ایک زمیندار گھرانے میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے میٹرک پاکستان سے کیا۔ اور فارمن کرسچن کالج میں تعلیم حاصل کی۔[2]

ہجرت[ترمیم]

1956ء میں، وہ 21 سال کی عمر میں برطانیہ چلے گئے۔ انھوں نے اپنا کیریئر بس کنڈکٹر کے طور پر شروع کیا اور بعد میں بس ڈرائیور بن گئے۔ وہ ہفتے میں سات دن ڈبل شفٹوں میں تقریباً £16-£18 فی ہفتہ کام کیا کرتے تھے۔ 1963 میں، انھوں نے مسلم کمیونٹی کے لیے لندن کے ارلز کورٹ میں اپنا پہلا (کریانہ )سہولت اسٹور، کشمیر قائم کیا۔

بیسٹ وے گروپ[ترمیم]

انور پرویز نے بیسٹ وے گروپ [3] کی بنیاد 1976ء میں نے رکھی۔ بیسٹ وے ہول سیل کے پاس 200 سے زیادہ کمپنی سے چلنے والے اسٹورز کا نیٹ ورک ہے۔ بیسٹ وے ہول سیل مختلف شعبوں میں کام کرتا ہے جس میں سہولت خوردہ، فوڈ سروس، پالتو جانور کی خوراک شامل ہیں۔

بیسٹ وے سیمینٹ پاکستان[ترمیم]

بیسٹ وے سیمنٹ 22 دسمبر 1993ء کو پاکستان میں قائم کیا گیا تھا۔ جس کا پہلا کارخانہ ٹیکسلا میں لگایا گیا۔ اور دوسرا کارخانہ چکوال میں لگایا گیا جو ملکی سمنیٹ کی ضروریات کو پورا کرنے میں اپنا قلیدی کردار ادا کر رھا ہے اور ساتھ ساتھ روزگار کے مواقع بھی پیدا کرتا ہے۔

امیر ترین افراد میں شامل[ترمیم]

سنڈے ٹائمز کی امیروں کی فہرست کے مطابق، 2020ء میں انور پرویز کی مجموعی مالیت £3.1 بلین (US$3.75 بلین) تھی۔[4] جس نے انھیں برطانیہ میں سب سے امیر پاکستانی نژاد برطانوی بنا دیا۔

اعزازات[ترمیم]

انور پرویز کو 1992ء میں آرڈر آف دی برٹش ایمپائر اور 1999ء میں نائٹ بیچلر بنایا گیا۔ مارچ 2000ء میں، پاکستانی قوم کے لیے ان کی خدمات کے لیے انھیں حکومتِ پاکستان نے ہلالِ پاکستان سے نوازا۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. More Than A Third Of Those On Sunday Times Rich List Are Tory Donors
  2. "biographyscoop.com/anwar-pervez/" 
  3. "www.bestwaygroup.co.uk/about/our-story" 
  4. "www.dawn.com" 

Bestway