مندرجات کا رخ کریں

ایڈوبی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(اڈوبی نظامات سے رجوع مکرر)
ایڈوبی انکارپوریٹڈ
سابقہ
ایڈوبی سسٹمز انکارپوریٹڈ (1982-2018)
عوامی
تجارت بطور
صنعتسافٹ ویئر
قیامدسمبر 1982؛ 42 برس قبل (1982-12)
ماؤنٹین ویو، کیلیفورنیا، امریکا
بانیجان وارناک
چارلس گیشک
صدر دفترایڈوبی ورلڈ ہیڈ کوارٹرز، سان ہوزے، کیلیفورنیا، امریکا
علاقہ خدمت
عالمی
کلیدی افراد
مصنوعاتایڈوبی مصنوعات کی فہرست
آمدنیIncrease US$15.785 billion (fiscal year ended December 3, 2021)[1]
Increase US$5.802 billion (fiscal year ended December 3, 2021)[1]
کم US$4.822 billion (fiscal year ended December 3, 2021)[1]
کل اثاثےIncrease US$27.241 billion (fiscal year ended December 3, 2021)[1]
کل ایکوئٹیIncrease US$14.797 billion (fiscal year ended December 3, 2021)[1] (2021)
ملازمین کی تعداد
25,981 (2022)
ویب سائٹadobe.com
حواشی / حوالہ جات
[2][3][4][5][6]

ایڈوبی انکارپوریٹڈ (3 اکتوبر 2018ء تک ایڈوبی سسٹمز انکارپوریٹڈ) امریکا کا ایک متعدد القومی کمپیوٹر سافٹ ویئر ساز کاروباری ادارہ ہے جس کا صدر دفتر سان ہوزے، کیلیفورنیا میں واقع ہے۔ ایڈوبی نے اپنے قیام کے بعد سے طویل عرصہ تک ملٹی میڈیا اور تخلیقی سافٹ ویئر پر اپنی ساری توانائی صرف کی۔ لیکن ادھر کچھ عرصے سے اچانک اس کی توجہ ڈیجیٹل مارکٹنگ کے سافٹ ویئر سازی کی جانب بھی مرکوز ہے۔ ایڈوبی کے مشہور ترین اور بے حد مقبول سافٹ ویئر میں ایڈوبی فلیش، تصویر سازی کا سافٹ ویئر ایڈوبی فوٹو شاپ، ایڈوبی السٹریٹر برائے ویکٹر گرافکس، ایڈوبی ایکروبیٹ برائے پی ڈی ایف، ایڈوبی کریٹیو سوئیٹ اور اس کا جانشین ایڈوبی کریٹیو کلاؤڈ نمایاں اہمیت کے حامل ہیں۔[7] ایڈوبی نے کمپیوٹر گرافکس کے شعبے میں ایسے بامقصد، صارف دوست اور معیاری سافٹ ویئر بنائے کہ ادارے نے دن دگنی رات چوگنی ترقی کی اور اس کے بنائے ہوئے سافٹ ویئر جدید گرافکس میں معیار کی حیثیت اختیار کر گئے۔ ایڈوبی کی تاریخ میں دو سنگ میل نقطہ انقلاب کی حیثیت رکھتے ہیں۔ پہلا سنگ میل دسمبر 2005ء میں پورا ہوا جب ایڈوبی نے اپنے اولین حریف میکرومیڈیا کو خرید کر کمپیوٹر اور ملٹی میڈیا گرافکس میں اپنی اجارہ داری قائم کی، بعد ازاں 28 جنوری 2020ء کو ایڈوبی نے دنیا بھر میں دوسرا سب سے زیادہ سرمایہ رکھنے والی سافٹ ویئر کمپنی کا سنگ میل عبور کرکے اوریکل کو پیچھے کر دیا۔

دسمبر 1982ء میں جان وارناک اور چارلس گیشک نے زیراکس پارک کو چھوڑ کر ایڈوبی کی بنیاد رکھی[8] تاکہ وہ پوسٹ اسکرپٹ زبان کو تیار کرکے فروخت کر سکیں۔ سنہ 1985ء میں ایپل کمپیوٹر نے اپنے لیزر رائٹر پرنٹر کے لیے پوسٹ اسکرپٹ کا اجازت نامہ حاصل کیا جس کے بعد ڈیسک ٹاپ پبلشنگ میں انقلاب آگیا۔[9]

2019ء کے اعداد و شمار کے مطابق ایڈوبی کے دنیا بھر میں اکیس ہزار ملازمین ہیں[8] جن میں سے چالیس فیصد سان ہوزے میں مصروف عمل رہتے ہیں۔ نیوٹن، میساچوسٹس، نیو یارک شہر، منیاپولس، مینیسوٹا، لیہائی، یوٹاہ، سیئٹل اور سان فرانسسکو میں ایڈوبی کے بڑے دفاتر موجود ہیں۔ نیز بھارت کے شہر نوئیڈا اور بنگلور میں بھی اس کے دفاتر موجود ہیں۔[10]

تاریخ

[ترمیم]
1993ء سے 2017ء تک ایڈوبی کا لوگو

اس کمپنی کی ابتدا جان وارناک کے گھر سے ہوئی[11] اور بانی ادارہ کے گھر کی پشت پر بہنے والا دریائے اڈوبی (Adobe Creek) اس کی وجہ تسمیہ قرار پایا۔[8] ایڈوبی کے لوگو میں موجود انگریزی زبان کا حرف "A" کمپنی کے نام کا پہلا حرف ہے جسے جان وارناک کی بیوی اور گرافک ڈیزائنر ماروا وارناک نے بنایا ہے۔[12]

سنہ 1982ء میں اسٹیو جابز نے پچاس لاکھ ڈالر میں اس کمپنی کو خریدنے کی پیشکش رکھی[13] لیکن وارناک اور گیشک نے اسے رد کر دیا۔ ان کے سرمایہ کاروں اسٹیو جابز کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کی تو ان دونوں نے اسٹیو کے ہاتھوں کمپنی کے انیس فیصد حصص فروخت کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔ اس وقت اسٹیو نے کمپنی کی حقیقی قیمت سے پانچ گنا بڑی رقم دی اور ساتھ ہی پوسٹ اسکرپٹ کے پانچ سالہ اجازت نامہ کی فیس بھی پیشگی ادا کی۔ اس فروخت اور پیشگی رقم کی بنا پر ایڈوبی سلیکون ویلی کی تاریخ میں پہلی ایسی کمپنی بن گئی جس نے پہلے ہی سال میں زبردست منافع کمائے۔[14]

قبل ازیں وارناک اور گیشک نے دفتری طباعت کے مختلف کاروباروں پر غور و خوض کیا اور بالآخر انھوں نے طے کیا کہ ایک مخصوص پرنٹنگ سافٹ ویئر تیار کیا جائے۔ اس کے بعد انھوں نے ایڈوبی پوسٹ اسکرپٹ تیار کیا۔[15] اس میں دنیا کی مختلف زبانوں کے حروف و اشکال کی سہولت موجود ہونے کے باعث پوسٹ اسکرپٹ کمپیوٹر طباعت کے لیے درحقیقت پہلا بین الاقوامی معیار بن گیا۔ پوسٹ اسکرپٹ کے بعد ایڈوبی کی اولین مصنوعات میں ڈیجیٹل فانٹ تھے جنہیں کمپنی نے ملکیتی شکل میں ٹائپ 1 کے نام سے شائع کیا۔ اسی کے بعد ایپل نے اس کے مقابل ٹرو ٹائپ تیار کر کے جاری کیا جس میں فانٹ کے خاکوں سے بننے والے پکسل پیٹرن کا مکمل کنٹرول ملتا ہے اور مائیکروسافٹ کو اس کا اجازت نامہ دیا۔

مصنوعات

[ترمیم]

ایڈوبی کی بہت سی مصنوعات ہیں لیکن اختصار کے پیش نظر صرف اہم اور شہرہ آفاق مصنوعات کا تعارف حسب ذیل ہے۔

پوسٹ اسکرپٹ

[ترمیم]

ایڈوبی نے کاروبار کا آغاز پوسٹ اسکرپٹ (PostScript) جوپیج ڈسکرپشن لینگوئج (page description language) ہے، کو بنانے اور تجارتی بنیادوں پر بیچنے سے کی۔ ایپل کمپیوٹرز نے اپنے لیزر رائیٹر پرنٹروں (LaserWriter printers) کے لیے پوسٹ اسکرپٹ کو استعمال کرنے کے لیے اجازت نامہ دیا۔

ٹائپ 1

[ترمیم]

پوسٹ اسکرپٹ کے بعد اڈوبی نے "ڈیجیٹل فانٹ" (digital fonts) "ٹائپ 1" (Type 1) کے نام سے تخلیق کیے۔

ایڈوبی ٹائپ منیجر

[ترمیم]

ٹُرو ٹائپ (True Type) (جس کو ایپل کمپیوٹرز نے بنا کر مائیکروسوفٹ کو بیچا تھا) کا مقابلہ کرنے کے لیے ایڈوبی نے "ایڈوبی ٹائپ منیجر" (Adobe Type Manager) کے نام سے ایک سافٹ ویئر (software) جوویزیوگ ( جو دیکھا وہ پایا )(What You See is What You Get) یا (WYSIWYG) خصوصیات کا حامل تھا۔ اسکرین پر ٹائپ 1 کو ٹرو ٹائپ کی مانند چھوٹا بڑا کرنے کی صلاحیت رکھتا تھا۔ لیکن دیر ہو جانے کی وجہ سے یہ کوششیں ٹرو ٹائپ کو مقبول عام ہونے سے نہ روک سکیں۔ ٹرو ٹائپ کاروباری اور عام ونڈوز صارفین میں معیار بن گیا جبکہ ٹائپ 1 طباعت اور گرافکس (تخطیط) کے شعبے میں معیار تصور کیا جانے لگا۔

اوپن ٹائپ

[ترمیم]

1996ء میں ایڈوبی اور مائیکروسوفٹ نے اوپن ٹائپ (OpenType) کے نام سے فونٹس کے فارمیٹ (font format) کے اجرا کا اعلان کیا اور ایڈوبی نے 2003ء میں ٹائپ 1کے تمام تر مجموعے کو اوپن ٹائپ میں منتقل کرنے کا عمل مکمل کیا۔

ایڈوبی الیسٹریٹر

[ترمیم]

80ء کے عشرہ کے وسط میں ایڈوبی، گرافکس سافٹ ویئر (software) کے صارفی بازار میں "ایڈوبی الیسٹریٹر " (Adobe Illustrator) کے ذریعے داخل ہوا جو کمپیوٹر گرافکس کرنے کے لیے ویکٹر گرافکس کا کمپیوٹر پروگرام ہے۔ شروع میں ایڈوبی الیسٹریٹر ایپل میکنتاش (Macintosh) کے لیے بنایا گیا تھا۔ اب یہ مختلف آپریٹنگ سسٹمز (operating systems) کے لیے دستیاب ہے۔

ایڈوبی فوٹو شاپ

[ترمیم]

1989ء میں ادارہ نے ایپل میکنتاش (Macintosh) کے لیے "ایڈوبی فوٹو شاپ" (Adobe Photoshop) کے نام سے ایک ایسا سافٹ ویئر (software) متعارف کرایا جو ایڈوبی کی پہچان بن گیا اور اس نے ایڈوبی کے سارے کمپیوٹر پروگراموں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ "ایڈوبی الیسٹریٹر " (Adobe Illustrator) کے برعکس "ایڈوبی فوٹو شاپ" (Adobe Photoshop) بنیادی طور پر بٹ میپ گرافکس (bitmap graphics) یا راسٹرگرافکس (Raster Graphics) کا کمپیوٹر پروگرام ہے۔ برسوں کی ڈویلپمنٹ کے بعد اب "ایڈوبی فوٹو شاپ" (Adobe Photoshop) اپنے اندر ویکٹر گرافکس کی خصوصیات بھی رکھتا ہے۔

"ایڈوبی فوٹو شاپ" (photoshop) کے ذریعے کمپیوٹر میں موجود تصاویر کو مزید بہتر اور مفید بنانے کے لیے ان میں ترمیم کی جاتی ہے۔ اس میں بہت سے "ایفیکٹس " (effects) اور ٹولز (tools) موجود ہیں جو تصاویر کو نکھارنے اور تصاویر کے ملاپ کے لیے معاون و مددگار ہوتے ہیں۔ جدید تصویر نگاری کی صنعت کو "ایڈوبی فوٹو شاپ" (Adobe Photoshop) کے بغیر ادھورا تصور کیا جاتا ہے۔

"ایڈوبی الیسٹریٹر " (Adobe Illustrator) کی طرح شروع میں "ایڈوبی فوٹو شاپ" (Adobe Photoshop) ایپل میکنتاش (Macintosh) کے لیے بنایا گیا تھا۔ اب یہ مختلف آپریٹنگ سسٹمز (operating systems) کے لیے دستیاب ہے۔

ایڈوبی پیج میکر

[ترمیم]

ایڈوبی پیج میکر (Adobe Pagemaker) دراصل الڈس (Aldus) نے تخلیق کیا تھا مگر اڈلس (Adlus) کے ایڈوبی میں ضم ہونے کے بعد یہ ایڈوبی کا حصہ بنا گیا۔ یہ کمپیوٹر پروگرام (computer program) ڈیسک ٹاپ پبلیشنگ (Desktop Publishing) کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

اڈوبی بعد از اثر انگیزی

[ترمیم]

اڈوبی بعد از اثر انگیزی (Adobe After Effects) کو Company of Science and Arts یا CoSA نے بنایا تھا اور اڈلس کو بیچ دیا تھا جو اڈلس تحصیلانے (Aquire) کے بعد اڈوبی کی منتج بن گیا۔ اڈوبی بعد از اثر انگیزی (Adobe After Effects) منظرہ اور متحرک تخطیط (Video and Motion Graphics) میں "بعد از پیداوار" (Post Production) کے مرحلے پر استعمال کیا جاتا ہے۔ اس میں موجود اوزاروں کے ذریعے ترمیم سے منظرہ (Video) کے معیار کو بہتر اور اثر انگیز بنایا جاتا ہے۔ اکثر اس کے ذریعے منظرہ (Video) میں مصنوعی مناظر یا ماحول وغیرہ بھی شامل کیا جاتا ہے جو ناظرین کو بالکل حقیقی دکھائی دیتا ہے اور بعض اوقات انھیں فرط حیرت میں مبتلا کر دیتا ہے۔

اڈوبی پریمیئر

[ترمیم]

دسمبر 1991ء میں اڈوبی پریمیئر (Adobe Premier) کو جاری کیا گیا۔ یہ اعلی معیار کے منظرہ (Video) کی بے ترتیب تدوین و ترمیم کے لیے جانا جاتا ہے۔ یہ منظرہ اور متحرک تخطیط (Video and Motion Graphics) میں "بعد از پیداوار" (Post Production) کے مرحلے پر استعمال کیا جاتا ہے۔ اس میں موجود اوزاروں کے ذریعے منظرہ (Video) کی تدوین اور ترمیم کر کے مطلوبہ منظرہ (Video)کا حصول ممکن ہوتا ہے۔ آواز اور موسیقی کو منظرہ (Video) میں شامل کرنے کی سہولت بھی اس میں موجود ہے نیز اس کے ذریعے منظرہ (Video) کے معیار کو بہتر اور اثر انگیز بنایا جاتا ہے۔

اڈوبی اندرون طرحبند

[ترمیم]

برمیزی طباعت کے شعبے کے لیے 1987ء میں جاری ہونے والا قوارک ایکس پریس (QuarkXpress) جلد ہی اس شعبے میں معیار بن چکا تھا اور اس کے مقابلے میں اڈوبی صفحہ گر (Adobe Pagemaker) کو خاص کامیابی نصیب نہ ہو سکی جس کا ازالہ کرنے کے لیے اڈوبی نظامات نے "اڈوبی اندرون طرحبند" (Adobe InDesign) بشمول تخلیقی عملہ (Creative Suite) جاری کیا۔ اس شمارندی برنامج (computer program) نے جلد ہی برمیزی طباعت (Desktop Publishing) میں اپنے حریف قوارک ایکس پریس (QuarkXpress) کو پیچھے چھوڑدیا اور اپنی اجارہ داری قائم کرلی۔

اڈوبی چمکارہ

[ترمیم]

اڈوبی چمکارہ (Adobe Flash) کو "لہر مستقبل سافٹ ویئر (FutureWave Software)" نامی ادارہ نے "مستقبلی جھکولنا (Future Splash)" کے نام سے 1995ء میں متعارف کرایا۔ میکرومیڈیا نے یہ سافٹ ویئر خرید کر اسے "میکرومیڈیا چمکارہ" (Macromedia Flash) کا نام دیا بعد ازاں اڈوبی نظامات نے میکرومیڈیا کو تحصیل لیا اور انٹرنیٹ دنیا میں جاندار تخطیط (Animated Graphics) سے انقلاب پرپا کرنے والے اس سافٹ ویئر کو اڈوبی چمکارہ (Adobe Flash) کے نام سے جاری کیا گیا۔ اڈوبی چمکارہ (Adobe Flash) ایسا شمارندی برنامج (Computer Program) جس کے ذریعے انٹرنیٹ پر موجود ویب سائٹ یا صفحہ جال کے لیے جاندار (Animated) یا متحرک تخطیط (Motion Graphics) بنائی جا سکتی ہے۔ جاندار تخطیط (Animated Graphics) بنانے والے دیگر برنامجوں کے برعکس اڈوبی چمکارہ (Adobe Flash) سمتی تخطیط (Vector Graphics) کے طريق کار کو استعمال کر کے دو جہتی (2Dimensional) جاندار تخطیط بناتا ہے۔ جس کے باعث بنائی جانے والی تخطیط (Graphics) کم وزن ہونے کے باعث جلد صارف کے کمپیوٹر میں زیر اثقال (Download) ہو جاتی ہے۔

اڈوبی خواب گر

[ترمیم]

اڈوبی چمکارہ کی طرح اڈوبی خواب گر (Adobe Dreamweaver) بھی میکرومیڈیا کی ایک منتج (Product) تھی جو بعد میں اس وقت اڈوبی کا حصہ بن گئی جب میکرومیڈیا کو اڈوبی نے تحصیل لیا۔ یہ منتج ایسی شمارندی برنامج (Program) ہے جس کی مدد سے وراۓ متن زبان تدوین (HyperText Markup Language) کی ترمیز کو جو دیکھا وہ پایا کے طریق کار کے ذریعے آسانی سے لکھا جا سکتا ہے۔ اس میں ایسے اوزار (tools) موجود ہیں جن کی مدد سے ویب صفحہ یا صفحۂ حبالہ (web page) با آسانی بنایا جا سکتا ہے۔ صفحۂ حبالہ (web page) یا مکمل موقعِ حبالہ (web site) (جو دراصل بہت سے صفحات حبالہ یا web pages پر مشتمل ہوتی ہے۔ ) کو بنانے کے لیے جتنی بھی شمارندی زبانیں یا طریق کار (techniques) استعمال ہوتے ہیں ان کو لکھنے کے لیے اڈوبی خواب گر (Adobe Dreamweaver) جو دیکھا وہ پایا کے طریق کار (technique) کے ذریعے مکمل معاونت (support) فراہم کرتا ہے۔

اڈوبی آتش بازی

[ترمیم]

اڈوبی آتش بازی (Adobe Fireworks) کو میکرومیڈیا نے خود بنایا اور اب یہ اڈوبی نظامات کی منتج بن چکا ہے۔ یہ سمتی و تثمی نقشہ جاتی تخطیط کی خصوصیات رکھنے کے ساتھ ساتھ تخطیط حبالہ (web graphics) بنانے کی بہترین صلاحیت (ability) رکھتا ہے۔ اسی وجہ سے یہ زیادہ تر ترحکار حبالہ (web designer) میں زیادہ مقبول و عام ہے۔

اڈوبی نٹ

[ترمیم]

اڈوبی نٹ (Adobe Acrobat) کو نقل‌پزیر دستاویزی شکلبند (PDF / Portable document format) کو بنانے، ترمیم کرنے اور پڑھنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

اڈوبی دست آزاد

[ترمیم]

دست آزاد (Freehand) کو بنانے والے آلٹسس (Altsys) نے اس منتج کی فروخت کے لیے آلڈس (Aldus) کو کاروباری اجازت نامہ (License) کو دے دیا تھا۔ جب اڈوبی نظامات نے آلڈس (Aldus) کو اپنے اندر ضم (merge) کر لیا تو کاروباری وجوہات کی بنا پر قانونی چارہ جوئی کے بعد اس منتج کے حقوق کو آلٹسس (Altsys) کی جانب واپس لوٹا دیا گیا۔ آلٹسس (Altsys) کو بعد میں میکرومیڈیا نے خرید لیا اور دست آزاد (Freehand) کو ایپل میکنتاش کے لیے جاری کیا جو بہت کامیاب رہا۔ میکرومیڈیا کو تحصیلنے کے بعد یہ ایک مرتبہ پھر واپس اڈوبی کے پاس آگئی ہے۔ اس سافٹ ویئر (software) کو اڈوبی مصور کی طرح دو جہتی سمتی تخطیط (2D vector graphics) بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

نیز دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ^ ا ب پ ت ٹ
  2. "Adobe Inc. - Profile"۔ Zoominfo.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 ستمبر 2019 
  3. "Adobe Inc 2018 Annual Report press release" (PDF)۔ Adobe Systems۔ December 13, 2018۔ 12 اپریل 2019 میں اصل (XBRL) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 فروری 2020 
  4. "Adobe Systems Inc 2018 Annual Report press release" (PDF)۔ Adobe Systems۔ December 13, 2018۔ 12 اپریل 2019 میں اصل (XBRL) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 فروری 2020 
  5. "Adobe Systems"۔ Fortune۔ 21 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 دسمبر 2018 
  6. "Adobe Q1 FY2019 investor datasheet" (PDF) 
  7. Harrison Weber (May 26, 2013)۔ "Adobe Abandons Its Creative Suite to Focus on Creative Cloud"۔ The Next Web۔ اخذ شدہ بتاریخ July 8, 2014 
  8. ^ ا ب پ "Adobe Fast Facts" (PDF)۔ April 16, 2019۔ March 26, 2009 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ April 16, 2019 
  9. Benj Edwards (April 27, 2010)۔ "Four reasons the LaserWriter mattered"۔ MacWorld۔ اخذ شدہ بتاریخ September 24, 2015 
  10. "India's best companies to work for 2017: Here's why interns love Adobe Systems"۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 دسمبر 2018 
  11. Wylene Rholetter (2013)۔ "Charles Geschke: Cofounder and cochairman of Adobe"۔ Computer Technology Innovators۔ Ipswich, Massachusetts: Salem Press۔ صفحہ: 104-[108]۔ ISBN 9781429838054 
  12. "Adobe Logo: Design and History"۔ Famouslogos.net۔ 22 اکتوبر 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ July 28, 2011 
  13. Rama Dev Jager (1997)۔ In the company of giants: candid conversations with the visionaries of the digital world۔ New York: McGraw Hill۔ صفحہ: 105 
  14. Doug Menuez (2014)۔ Fearless genius : the digital revolution in Silicon Valley, 1985-2000۔ New York: Atria Books۔ صفحہ: 45۔ ISBN 9781476752730 
  15. Thaddeus Wawro (2000)۔ "Charles Geschke & John Warnock: the fathers of desktop publishing"۔ Radicals and visionaries۔ Entrepreneur Press۔ صفحہ: 143۔ ISBN 1891984136