الف شفق
ایلف شفق Elif Şafak | |
---|---|
(ترکی میں: Elif Şafak) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | اکتوبر 1971 (عمر 53 سال) ستراسبورگ، فرانس |
شہریت | ترکیہ [1] |
والد | نوری بلجن |
عملی زندگی | |
ادبی تحریک | بعد از جدیدیت، تاریخی افسانہ، جادوئی حقیقت پسندی، ادبی افسانہ |
مادر علمی | مڈل ایسٹ ٹیکنیکل یونیورسٹی |
پیشہ | مصنفہ |
مادری زبان | ترکی |
پیشہ ورانہ زبان | انگریزی [2][3]، ترکی [2] |
نوکریاں | مشی گن یونیورسٹی ، یونیورسٹی آف ایریزونا |
کارہائے نمایاں | The Gaze Bastard of Istanbul چالیس چراغ عشق کے ناموس The Architect's Apprentice |
اعزازات | |
نامزدگیاں | |
مین بکر پرائز (2019)[5] |
|
ویب سائٹ | |
ویب سائٹ | الف شفق ڈاٹ کام |
IMDB پر صفحہ | |
باب ادب | |
درستی - ترمیم |
ایلف شفق (ترکی: Elif Şafak) (ولادت: 25 اکتوبر 1971ء) ایک تُرک مصنفہ، کالم نگار اور ناول نویس ہیں۔ ان کی بائیس کتابیں شائع ہوئی ہیں جن میں سے بیشتر ناول ہیں۔ ان کا سب سے مشہور ناول چالیس چراغ عشق کے ہے جس نے ترکی میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کتاب کا ریکارڈ قائم کیا۔ ایلف شفق ترکی اور انگریزی دونوں زبانوں میں لکھتی ہیں۔ ان کی کتابوں کا تیس سے زیادہ زبانوں میں ترجمہ ہو چکا ہے۔
ولادت اور تعلیم
[ترمیم]ایلف شفق کی ولادت 25 اکتوبر 1971ء کو ستراسبرگ، فرانس میں ہوئی۔ جب وہ ایک سال کی تھیں، تبھی ان کی والدین میں جدائی ہو گئی۔ اس وجہ سے ان کی پوری تربیت اور پرورش ان کی ماں شفق اتیمان نے کی۔ انھوں نے سیاست کے موضوع پر ترکی کی مڈل ایسٹ ٹیکنیکل یونیورسٹی سے بی۔ اے۔ اور اسی جامعہ سے مطالعات نسواں پر ایم۔ اے۔ اور پی ایچ ڈی کی ہے۔
ذاتی زندگی
[ترمیم]انھوں نے 2005ء میں ترک صحافی ایوب جان (Eyüp Can)سے شادی کی۔ ان سے دو بچے، ایک بیٹا ظاہر اور ایک بیٹی زیلدا ہے۔
تصنیفات
[ترمیم]ایلف شفق ایک مصنفہ اور ناول نویس ہونے کے ساتھ ساتھ کالم نگار بھی ہیں۔ ان کی چودہ کتابیں شائع ہو چکی ہیں، جن میں سے نو ناول ہیں۔ ان کا سب سے مقبول ناول چالیس چراغ عشق کے ہے جس کے نام ترکی کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کتاب کا ریکارڈ ہے۔ ایلف شفق کے ناول دی فورٹی رولز آف لو کے ہما انور کے کیے گئے اردو ترجمہ چالیس چراغ عشق کےکو اکادمی ادبیات پاکستان نے 2017 میں بہترین ترجمہ پر محمد حسن عسکری ایوارڈ سے نوازا۔ [6] اردو زبان میں ایلف شفق کے دو ناول چالیس چراغ عشق کے اور ناموس جمہوری پبلیکیشنز کے تحت شائع ہو چکے ہیں۔ [7]
مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb15559724v — اخذ شدہ بتاریخ: 8 اپریل 2020 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ↑ مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb15559724v — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ↑ کونر آئی ڈی: https://plus.cobiss.net/cobiss/si/sl/conor/117720931
- ↑ https://www.bbc.com/news/world-59514598
- ↑ https://thebookerprizes.com/the-booker-library/books/10-minutes-38-seconds-in-this-strange-world
- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 06 دسمبر 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 فروری 2021
- ↑ http://jumhooripublications.com/elif-shafak/