بابر افتخار

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
بابر افتخار
 

معلومات شخصیت
مقام پیدائش پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مناصب
ڈی جی آئی ایس پی آر   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آغاز منصب
16 جنوری 2020 
آصف غفور  
 
عملی زندگی
مادر علمی کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج
نیشنل ڈیفینس یونیورسٹی، پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عسکری خدمات
عہدہ جرنیل   ویکی ڈیٹا پر (P410) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
لڑائیاں اور جنگیں آپریشن ضرب عضب   ویکی ڈیٹا پر (P607) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

میجر جنرل بابر افتخار پاک فوج کے میجر جنرل اور شعبہ بین الخدماتی تعلقات عامہ (پاک فوج) کے اکیسویں ڈائریکٹر جنرل ہیں۔ وہ اِس عہدے پر 16 جنوری 2020ء کو فائز ہوئے۔[1] میجر جنرل بابر افتخار کا تعلق ضلع اٹک کی تحصیل جنڈ کے گاؤں دکھنیر سے ہے اور اعوان برادری کے چشم و چراغ ہیں

پاک فوج[ترمیم]

میجر جنرل بابر افتخار نے 1990ء میں کمیشن حاصل کیا تھا، انھوں نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ ، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد اور رائل کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج اردن سے گریجویٹ کیا۔انھیں کمانڈ اور تربیت کا وسیع تجربہ حاصل ہے، انھوں نے بریگیڈ میجر کے طور پر آرمرڈ بریگیڈ، وزیرستان میں انفنٹری ڈویژن کے بریگیڈیئر اسٹاف اور چیف آف اسٹاف کور ہیڈکواٹرز میں خدمات انجام دیں۔علاوہ ازیں وہ شمالی وزیرستان میں آرمرڈ بریگیڈ اور انفنٹری بریگیڈ کے کمانڈر کے طور پر بھی تعینات رہے۔بعد ازاں انھوں نے پاکستان ملٹری اکیڈمی اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں فکلٹی ممبر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر تعیناتی سے قبل وہ آرمرڈ ڈویژن کی کمانڈ کر رہے تھے۔[2]

بابر افتخار کا تعلق 81ویں لانگ کورس اور آرمرڈ کور سے ہے اور 2018 میں انھیں میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی۔

میجرجنرل بابر افتخار اس سے قبل نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں انسٹرکٹر بھی رہے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ ملٹری آپریشنز کے ڈائریکٹوریٹ میں بھی ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں,

حوالہ جات[ترمیم]

مزید دیکھیے[ترمیم]