مندرجات کا رخ کریں

آپریشن ضرب عضب

متناسقات: 32°57′45.31″N 70°7′32.64″E / 32.9625861°N 70.1257333°E / 32.9625861; 70.1257333
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
آپریشن ضرب عضب
سلسلہ شمال مغرب پاکستان میں جنگ اور
دہشت کے خلاف جنگ

  •  شمالی وزیرستان
  •  قبائلی علاقہ جات
  •  خیبر پختونخوا
تاریخ15 جون 2014 – تا حال
(لوا خطا ماڈیول:Age میں 521 سطر پر: attempt to concatenate local 'last' (a nil value)۔)
مقامپاکستان
حیثیت

جاری

  • 98% علاقہ محفوظ قرار دیا جا چکا ہے۔ (دسمبر 2015ء تک)[15]
مُحارِب

پاکستان کا پرچم اسلامی جمہوریہ پاکستان

باغی گروہ

سابق:

 عراق اور الشام میں اسلامی ریاست[13]

کمان دار اور رہنما

پاکستان
ممنون حسین
(صدر)
نواز شریف
(وزیر اعظم)
راشد محمود
سربراہ عسکریہ پاکستان
راحیل شریف
(چیف آف آرمی اسٹاف)
محمد ذکاءاللہ[16]
سربراہ پاک بحریہ
سہیل امان
سربراہ پاک فضائیہ

آپریشن ضرب عضب کے کماندار

میجر جنرل ظفر خان[17]

باغی گروہان ملا فضل اللہ
Sheikh Khalid Haqqani
Sheharyar Mehsud
Adnan Rashid
Usman Ghazi (Until 13 March 2015)[12][18]

Adnan el-Shukrijumah 

عراق اور الشام میں اسلامی ریاست کا پرچم ابوبکر البغدادی (داعش)
عراق اور الشام میں اسلامی ریاست کا پرچم ابو علاء العفری 
(داعش نائب سربراہ)[19][20]
حافظ سعید خان  [21] (ISIL Emir of Afghanistan and Pakistan)
Abdul Rahim Muslim Dost (Top Wilayat Khorasan commander)[22][23]

عثمان غازی[12][24]
طاقت

پاکستان

کئی ہزار کئی ہزار
ہلاکتیں اور نقصانات

490 ہلاک[27][28][29]

1,914 (زخمی) [30]
پاکستانی کارروائی میں:
~3500 ہلاک (12 دسمبر 2015ء تک)[27][28]
1000+ گرفتار
45+ ہلاک[21]
2 شہر ہلاک، 1 زخمی[31][32]
140 شہری (زیادہ تر بچے) ہلاک ٹی ٹی پی کی جوابی کارروائی میں۔
929,859 پناہ گزین رجسٹرڈ (14 جولائی 2014ء تک)[33]

آپریشن ضرب عضب پاکستانی فوج کا جون، 2014ء کو وزیرستان میں شروع کیا گيا عسکری آپریشن ہے۔ [34] اس عسکری کارروائی کو ضرب عضب کا نام دیا گيا ہے [35]، عضب کا مطلب ہے کاٹنا، تلوار سے کاٹنا، عضب محمد صلی اللہ علیہ آلہ وسلم کی تلوار کا نام بھی تھا۔ ضربِ عضب کاٹ ڈالنے والی ضرب۔ [36]

ضرب عضب کی وجہ تسمیہ

[ترمیم]

عضب کا مطلب ہے کاٹنا، تلوار سے کاٹنا، عضب محمد صلی اللہ علیہ آلہ وسلم کی تلوار کا نام بھی تھا۔ ضربِ عضب کاٹ ڈالنے والی ضرب۔ [36] یہ تلوار محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے غزوہ بدر اور غزوہ احد میں استعمال کی۔[37]

پس منظر

[ترمیم]

کراچی ہوائی اڈے پر حملہ

[ترمیم]

8 جون 2014ء کو کراچی، پاکستان کے جناح انٹرنیشنل پر 10 دہشت گردوں نے حملہ کیا۔ کل 31 افراد بشمول 10 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ تحریک طالبان پاکستان نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے اور اسے اپنے سابقہ سربراہ حکیم اللہ محسود کے قتل کا بدلہ قرار دیا ہے جو ایک ڈرون حملے میں نومبر 2013ء کو شمالی وزیرستان میں مارا گیا تھا۔ تحریک طالبان کی طرف سے مزید حملوں کی دھمکی بھی دی گئی ہے۔ تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد کے مطابق ہوائی اڈے پر حملہ کی وجہ یہ تھی کہ یہاں کم شہری اور زیادہ سرکاری افراد ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ تحریک طالبان پاکستان نے 10 جون سے پورے پیمانے پر پاکستانی ریاست کے خلاف حملوں کی دھمکی دی ہے۔

امن مذاکرات میں ناکامیابی

[ترمیم]

پاکستانی ریاست کئی بار دہشت گردوں کے چھوٹے چھوٹے گروہوں کے ساتھ محدود علاقوں کے لیے امن معاہدے کرتی رہی ہے، لیکن پہلی بار وفاقی حکومت نے براہِ راست تحریکِ طالبان پاکستان کے ساتھ مذاکرات کی پالیسی اپنائی۔ اس حوالے سے متعدد کُل جماعتی کانفرنسیں بھی منعقد ہوئیں جن میں سے آخری نو ستمبر 2013ء کو ہوئی۔ ان کانفرنسوں میں سیاسی جماعتوں کی جانب سے حکومت کو یہ اختیار دیا گیا کہ وہ ملک میں قیامِ امن کے لیے شدت پسند تنظیموں کے ساتھ مذاکرات کرے۔ آئندہ کئی ماہ تک مذاکرات ہوتے رہے۔ کمیٹیاں بنیں، کمیٹیوں پر سوال اٹھے، خفیہ مقامات پر کمیٹیاں ہیلی کاپٹروں کی مدد سے ملنے گئیں۔ یہاں تک کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے تو طالبان کا دفتر کھولنے تک کی تجویز پیش کر دی۔ امریکا نے بھی ڈرون حملے روکنے کی ہامی بھر لی۔ مگر طالبان قیادت کسی فیصلہ پر اپنے گروہوں کو متفق نہ کر سکی۔ آخرکار مذاکرات ناکام ہو گئے۔ جس کے بعد 2014ء کا پہلا ڈرون حملہ ہوا اور طالبان کی طرف سے بھی کراچی ہوائی اڈے پر حملہ کیا گيا۔ [38]

تاریخ وار واقعات

[ترمیم]

15 جون

[ترمیم]

16 جون

[ترمیم]
  • : کو جٹ طیاروں سے میر شاہ کے علاقے میں گولہ باری سے 12 ازبک دہشت گرد مارے گئے۔[40][41]

17جون

[ترمیم]
  • : فضائی حملے میں 25 دہشت گرد مارے گئے، اس طرح مارے جانے والے دہشت گردوں کی تعداد 215 ہو گئی۔ [42]

19 جون

[ترمیم]
  • : کوبرا ہیلی کاپٹروں نے رات گئے میران شاہ کے مشرق میں واقع زراتا تنگی کی پہاڑیوں پر شدت پسندوں کے مواصلاتی مراکز کو نشانہ بنایا جس میں 15 شدت پسند ہلاک ہو گئے۔ [43]

20 جون

[ترمیم]
  • شمالی وزیرستان کے علاقے حسو خیل کے علاقے میں بمباری کی گئی، جس میں شدت پسندوں کے تین ٹھکانے تباہ کیے گئے اور 20 عسکریت پسند مارے گئے۔
  • خیبر ایجنسی میں افغان سرحد کے قریب جیٹ طیاروں کی بمباری میں شدت پسندوں کے دو ٹھکانے تباہ کیے گئے۔
  • شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ، میر علی اور دتہ خیل کے عمائدین نے فوجی آپریشن کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق عمائدین نے اعادہ کیا کہ وہ دہشت گردوں کو دوبارہ شمالی وزیرستان میں آنے نہیں دیں گے۔ [44]

مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. Farukh Saleem (14 October 2014)۔ "India disappointed by Zarb-e-Azb's success"۔ The News International, editorial۔ The News International۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 دسمبر 2014 
  2. Tahir Khan۔ "Anti-terrorism cooperation: Islamabad asks Kabul to extradite Fazlullah"۔ دی ایکسپریس ٹریبیون۔ 30 جون 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 جون 2014 
  3. "Securing the "Durand Line""۔ 03 مارچ 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 دسمبر 2015 
  4. Zahir Shah Sherazi۔ "Cross-border militant attacks kill four soldiers in Bajaur"۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 دسمبر 2015 
  5. "US commander commends Zarb-e-Azb for disrupting Haqqani network's ability to target Afghanistan"۔ دی ایکسپریس ٹریبیون۔ 6 November 2014۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 نومبر 2014 
  6. "Cross-border attack: 7 militants killed as Pak army check post targeted in Lower Dir"۔ دی ایکسپریس ٹریبیون۔ 30 July 2014۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 اگست 2014 
  7. "Volatile frontiers: Attack on border post repulsed"۔ دی ایکسپریس ٹریبیون۔ 17 September 2014۔ 23 ستمبر 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 02 نومبر 2014 
  8. "Militants attack Pakistani post near Afghan border"۔ Yahoo News۔ 16 September 2014۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 دسمبر 2015 
  9. "Militants attack Pakistani post near Afghan border"۔ Mail Online۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 دسمبر 2015 
  10. "3 FC personnel, 11 militants killed in North Waziristan cross-border attack"۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 دسمبر 2015 
  11. "Pakistani splinter group rejoins Taliban amid fears of isolation"۔ روئٹرز۔ 12 March 2015۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 مارچ 2015 
  12. ^ ا ب پ ت "IMU Declares It Is Now Part Of The Islamic State"۔ Radio Free Europe/Radio Liberty۔ 6 August 2015۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 اگست 2015 
  13. ^ ا ب "ISIS Now Has Military Allies in 11 Countries – NYMag"۔ Daily Intelligencer۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 نومبر 2014 
  14. "Pakistan Taliban splinter group vows allegiance to Islamic State"۔ روئٹرز۔ 18 November 2014۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 نومبر 2014 
  15. "Zarb-e-Azb: 90% area recovered, 4500 terrorists killed"۔ 14 November 2014۔ 15 نومبر 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 نومبر 2014 
  16. Web desk (10 October 2014)۔ "PM lauds armed forces for successfully undertaking operation Zarb-e-Azb"۔ New televised at the Today TV's headline section by the news casters۔ AJJ TV (Today TV), 2014۔ AJJ TV (Today TV)۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 جنوری 2015 
  17. "90% NWA areas cleared of terrorists: Maj-Gen Zafar"۔ Samaa TV۔ 15 November 2014۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 جنوری 2015 
  18. "Who are the Uzbeks launching terror strikes in Pakistan"۔ دی نیوز۔ 15 June 2014۔ 30 جون 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 جون 2014 
  19. "Report: A former physics teacher is now leading ISIS — Business Insider"۔ Business Insider۔ 23 اپریل 2015۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 جون 2015 
  20. "ISIS' Abu Alaa al-Afri killed alongside dozens of followers in air strike — Daily Mail Online"۔ Mail Online۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 جون 2015 
  21. ^ ا ب "Militant commander Hafiz Saeed killed in Khyber blast"۔ ARY NEWS۔ 17 اپریل 2015۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 دسمبر 2015 
  22. "Released Gitmo detainee joins ISISNov. 19، 2014 – 2:30 – Former Taliban commander named chief of ISIS in Khorasa"۔ fox news۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 نومبر 2014 
  23. "Local support for dreaded Islamic State growing in Pakistan: Report"۔ timesofindia.indiatimes.com۔ Times of India۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 نومبر2014 
  24. ^ ا ب "IMU announces death of emir, names new leader"۔ The Long War Journal۔ 4 اگست 2014۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 دسمبر 2015 
  25. Declan Walsh (16 جون 2014)۔ "In Drive Against Militants, Pakistani Airstrikes Hit Strongholds"۔ نیو یارک ٹائمز۔ 30 جون 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 جون 2014 
  26. Saeed Shah (15 جون 2014)۔ "Pakistan Operation Targets Waziristan Militants"۔ وال اسٹریٹ جرنل۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 جون 2014 
  27. ^ ا ب "Army Chief Raheel Sharif Vows to Hunt Down Every Terrorist"۔ Pakistan Tribe۔ 24 دسمبر 2014۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 دسمبر 2014 
  28. ^ ا ب Fatalities in Terrorist Violence in Pakistan 2003–2015. satp.org (6 ستمبر 2015). Retrieved on 2015-09-06.
  29. Baqir Sajjad Syed (14 جون 2015)۔ "Conclusive phase of Zarb-i-Azb next month"۔ Dawn۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 جون 2015 
  30. سانچہ:Waqat news
  31. "Operation Zarb-e-Azb updates archive"۔ ISPR۔ 24 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 جون 2014 
  32. Pazir Gul (16 جون 2014)۔ "Seven killed in clash between militant groups"۔ Dawn۔ 30 جون 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 جون 2014 
  33. "Air raids flatten 5 militant hideouts"۔ دی ایکسپریس ٹریبیون۔ 14 جولائی 2014۔ 14 جولا‎ئی 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 جولائی 2014 
  34. شمالی وزیرستان میں آپریشن شروع
  35. "آپریشن ضرب عضب"۔ 23 مارچ 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جون 2014 
  36. ^ ا ب حسن اللغات، ص 595
  37. "Negotiations end, Pak Army formally launches operation Zarb-e-Azb against terrorists | Dunya News". Dunyanews.tv. Retrieved 15 June 2014.
  38. شمالی وزیرستان میں آپریشن
  39. "120 militants killed during 'Zarb-e-Azb' operation in NW – Pakistan". Dawn.Com. Archived from the original on 2014-06-16. Retrieved 2014-06-16.
  40. "Zarb-e-Azb: Jets pound militant hideouts in Shawal, 12 killed". Thenews.com.pk. 2014-06-09. Retrieved 2014-06-
  41. "North Waziristan: 12 militants killed in air strikes | Pakistan | Dunya News". Dunyanews.tv. Retrieved 2014-06-16.
  42. "Welcome to ISPR". Ispr.gov.pk. 1 September 2009. Archived from the original on 2014-06-17. Retrieved 17 June 2014
  43. "آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز"۔ 20 جون 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 دسمبر 2021 
  44. بی بی سی اردو، ہفتہ 21 جون