سربراہ عسکریہ پاکستان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
چیئرمین مشترکہ رؤسائے عملہ کمیٹی
CJCSC
چیئرمین جوائینٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی ندیم رضا.jpg
موجودہ
جرنل ندیم رضا

28 نومبر 2019 سے
مخففCJCSC
رکنمشترکہ رؤسائے عملہ کمیٹی
جواب دہوزیر اعظم پاکستان
وزیر دفاع پاکستان
نامزد کُننِدہوزیر اعظم پاکستان
تقرر کُننِدہصدر پاکستان
مدت عہدہ3 سال
ایک بار قابل تجدید
پیشروجنرل راشد محمود
تاسیس کنندہجرنل محمد شریف
تشکیلمارچ 1، 1976؛ 44 سال قبل (1976-03-01)
جانشینOn basis of seniority, subjected to the decision of the Prime Minister of Pakistan.
تنخواہپاکستان کے فوجی آفیسر کی تنخواہ گریڈ کے مطابق
ویب سائٹOfficial website

چیئرمین مشترکہ رؤسائے عملہ کمیٹی (Chairman Joint Chiefs of Staff Committee)، اصولی طور پر،پاکستان کا سب سے بڑا فوجی افسر ہوتا ہے جو عسکریہ پاکستان کے تنظیمی ڈھانچے یعنی "مشترکہ رؤسائے عملہ کمیٹی" کا سربراہ ہوتا ہے۔ اس مشترکہ کمیٹی کے خاص ارکان چار ہیں جو یہ ہیں:

چیئرمین کے زیر استعمال کار، سرکاری فلیگ اور ستارہ پلیٹ کے ساتھ

مشترکہ کمیٹی اجلاس کی صدارت چیئرمین کرتا ہے، جس میں عسکریہ پاکستان کی تینوں شاخوں (بری، بحری اور فضائی) کے سربراہان موجود ہوتے ہیں، ان تینوں بازوں کے درمیان میں رابطے و مشاورت کا کام کرتا ہے اور یہ وزیر اعظم پاکستان، مجلس شوریٰ پاکستان، وزارت دفاع اور قومی سلامتی کونسل کا خاص فوجی مشیر بھی ہوتا ہے۔ 1976 میں اس عہدے (CJCSC) کے قیام میں پاکستان کے پہلے منتخب وزیر اعظم ذولفقار علی بھٹو کی سوچ کار فرما تھی کہ وہ عسکریہ پاکستان کے تنظیمی ڈھانچے کی تشکیل نو جدید تقاضوں کے مطابق کر رہے تھے۔ چار ستارہ رینک کے افسر "جنرل محمد شریف"[1] پہلے چیئرمین تھے، موجودہ چیئرمین جرنل ندیم رضا ہیں۔[2]

فہرست[ترمیم]

  1. جنرل محمد شریف (15 مارچ 1972ء - 13 اپریل 1978ء)
  2. ایڈمرل محمد شریف (13 اپریل 1978ء - 13 اپریل 1980ء)
  3. جنرل محمد اقبال خان (13 اپریل 1980ء - 22 مارچ 1984ء)
  4. جنرل رحیم الدین خان (22 مارچ 1984ء - 29 مارچ 1987ء)
  5. جنرل اختر عبدالرحمن (29 مارچ 1987ء – 17 اگست 1988ء)
  6. ایڈمرل افتخار احمد سروہی (10 نومبر 1988ء - 17 اگست 1991ء)
  7. جنرل شمیم عالم خان (17 اگست 1991ء – 9 نومبر 1994ء)
  8. ائیر چیف مارشل فاروق فیروز خان (9 نومبر 1994ء – 9 نومبر 1997ء)
  9. جنرل جہانگیر کرامت (9 نومبر 1997ء – 7 اکتوبر 1998ء)
  10. جنرل پرویز مشرف (8 اکتوبر 1998ء – 7 اکتوبر 2001ء)
  11. جنرل محمد عزیز خان (7 اکتوبر 2001ء – 6 اکتوبر 2004ء)
  12. جنرل احسان الحق (7 اکتوبر 2004ء – 7 اکتوبر 2007ء)
  13. جنرل طارق مجید (8 اکتوبر 2007ء – 7 اکتوبر 2010ء)
  14. جنرل خالد شمیم وائیں (8 اکتوبر 2010ء – 7 اکتوبر 2013ء)
  15. جنرل راشد محمود (28 نومبر 2013ء – 28 نومبر 2016ء)
  16. جنرل زبیر محمود حیات (28 نومبر 2016ء – 27 نومبر 2019ء)
  17. جنرل ندیم رضا (27 نومبر 2019ء – تا حال)[3]

حوالہ جات[ترمیم]