فہرست صدر پاکستان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

1956ء میں پاکستان کے جمہوریہ بننے تک، پاکستان کا سربراہ برطانوی بادشاہ ہوا کرتا تھا۔ 1947ء تا 1956ء تک برطانوی بادشاہ کے نمائندے کے طور پر جو گورنر جنرل رہے ان کے لئے دیکھیے گورنر جنرل پاکستان۔

Image of Pakistan President's flag
پاکستانی صدر کا جھنڈا
State emblem of Pakistan.svg
مضامین بسلسلہ
سیاست و حکومت
پاکستان
آئین

صدر پاکستان اسلامی جمہوریہ پاکستان کا سربراہ ہوتا ہے۔ پاکستانی آئین کے مطابق صدر کے پاس (عدالت عظمیٰ پاکستان کے منظور یا مسترد کرنے فیصلوں پر پابند، قومی اسمبلی کوتحلیل کرنے، نئے اتخابات کروانے اور وزیر اعظم کو معطل کرنے) جیسے اختیارات دئے گئے ہیں۔[1] ان اختیارات کو فوجی بغاوتوں اور حکومتوں کے بدلنے پر بارہا مواقع پر تبدیل اور بحال کیا گیا۔ لیکن 2010ء کے آئین میں اٹھارویں ترمیم کے ذریعہ پاکستان کو نیم صدراتی نظام سے دوبارہ پارلیمانی نظام، جمہوری ریاست کی جانب پلٹا گیا۔[2] اس ترمیم کے تحت صدر کے اختیارات میں واضح کمی کی گئی اور اسے صرف رسمی حکومتی محفلوں تک محدود کیا گیا جبکہ وزیر اعظم کے اختیارات میں اضافہ کیا گیا۔ صدر کو پاکستانی سینٹ، قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کی پاکستان کی جماعت انتخاب کنندگان منتخب کرتی ہے۔[3]

1956ء میں جب اس عہدے کو ایجاد کیا گیا تب سے اب تک اس عہدے پر 11 صدور فائز ہوچکے ہیں۔[4] 1956 کے قانون میں جب اس عہدے کو تخلیق کیا گیا تو اسکندر مرزا ملک کے پہلے صدر منتخب ہوئے۔[5][6] ان گیارہ صدور کے علاوہ دو نگران صدر بھی مختصر عرصے کے لئے اس کرسی پر کام کرتے رہے ہیں۔ ان میں سے ایک وسیم سجاد تھے جو ایک دفعہ 1993ء میں اور 1997ء-1998ء میں صدر رہے۔[7] صدر کا عہدہ پانچ سال پر مبنی ہوتا ہے۔ صدر کے عہدے کی میعاد ختم ہونے پر یا ان کی غیر موجودگی میں چیئرمین سینٹ یہ عہدہ سنبھالتا ہے۔[3]

چھ صدور کا تعلق کسی نا کسی سیاسی جماعت سے تھا جن میں سے چار کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے تھا۔پاکستانی صدور کی تاریخ میں ایک صدر ریٹائرڈ فوجی تھے جبکہ چار حاضر سروس صدر تھے ان میں سے تین حضرات کامیاب فوجی بغاوت سے حکومت میں داخل ہوئے جن کی ترتیب یوں ہے -ایوب خان 1958ء میں، محمد ضیاءالحق 1977ء میں اور پرویز مشرف 1999ء میں۔[4][8] صدر محمد ضیاء الحق دوران صدرات ہی 17 اگست، 1988ء کو بہاولپور سے اسلام آباد آتے ہوئے جہاز حادثے میں ہلاک ہوئے[9][10]۔ ایوب خان کی مدت صدارت دس سال اور پانچ ماہ پر محیط ہے جو کہ بطور صدر پاکستانی تاریخ میں سب سے بڑی مدت ملازمت ہے۔[n 1][11]

پاکستان کے موجودہ صدر ممنون حسین ہیں جن کا تعلق پاکستان مسلم لیگ (ن) سے ہے۔ انھیں 30 جولائی 2013ء کو منتخب کیا گیا، انھوں نے 702 ووٹوں میں سے 432 ووٹ حاصل کر کے اکثریت حاصل کی، اور انہوں نے عہدے کا حلف 9 ستمبر 2013ء کو اٹھایا۔[12][13]

اشارہ[ترمیم]

فہرست صدور کے لئے اشارہ
رنگ معنی
ریپبلکن پارٹی
عسکریہ پاکستان
کنونشنل مسلم لیگ
پاکستان پیپلز پارٹی
پاکستان مسلم لیگ (ن)
پاکستان مسلم لیگ (ق)
آزاد

پاکستانی صدور کی مکمل فہرست[ترمیم]

پاکستانی صدور کی فہرست
نمبر تصویر نام
(تاریخ پیدائش)
عہدہ سنبھالا[4] عہدہ ختم[4] انتخابات سیاسی جماعت تخصیص
1 A black and white portrait of Iskander Mirza اسکندر مرزا[6][14]
(1899–1969)
23 مارچ1956 27 اکتوبر 1958  — ریپبلکن پارٹی 1956ء میں جب صدر کا عہدہ تخلیق ہوا تو اسکندر مرزا پاکستان کے آخری گورنر جنرل اور پہلے صدر ثابت ہوئے[3]۔ 1958ء میں ایوب خان کی قیادت میں ہونے والی کامیاب فوجی بغاوت میں انہیں اس عہدے ہٹا دیا گیا ایوب خان کو انھوں نے ہی اس سے قبل چیف مارشل لا منتظم کے عہدے پر فائز کیا تھا۔[11]
2 A black and white portrait of Ayub Khan ایوب خان[11]
(1907–1974)
27 اکتوبر 1958ء 8 جون 1962[n 2]  —  — ایوب خان نے 1958ء کی فوجی بغاوت کے بعد پاکستان کی قیادت سنبھالی۔ انھوں نے 1965ء میں بھارت کے خلاف جنگ میں پاکستانی فوج کی قیادت بھی کی[16]۔ 1969ء میں اپوزیشن کے دباؤ پر ایوب خان نے حکومت سے دستبرداری اختیار کرتے ہوئے حکومت یحییٰ خان کو سونپی۔[10]
8 جون 1962 25 مارچ1969 2 جنوری 1965[n 2] کنونشنل مسلم لیگ
3 A portrait of Yahya Khan یحییٰ خان[17]
(1917–1980)
25 مارچ1969 20 دسمبر 1971  —  — ایوب خان کے مستعفی ہونے پر یحییٰ خان صدارت کی کرسی پر براجمان ہوئے۔ انھوں نے 1971ء کی جنگ میں بھارت سے شکست پر صدارت سے علیحدگی اختیار کی۔[10]
4 A black and white photo of Wajahat Haider, during a meeting ذوالفقار علی بھٹو[18]
(1928–1979)
20 دسمبر 1971 13 اگست 1973 20 دسمبر 1971 پاکستان پیپلز پارٹی 1973ء کے پاکستانی قانون کے تحت جب ملک ایک پارلیمانی جمہوریہ بنا تو ذوالفقار علی بھٹو وزیر اعظم بننے کے لئے صدارت سے مستعفی ہوئے۔[10][19]
5 Fazal E Ch.jpg فضل الہی چوہدری[20]
(1904–1982)
14 اگست 1973 16 ستمبر 1978 14 اگست 1973 پاکستان پیپلز پارٹی فضل چودھری ذوالفقار علی بھٹوکے بعد پاکستان کے صدر بنے، صدر کے اختیارات وزیر اعظم کی جانب منتقل ہوچکے تھے۔1978ء میں انھوں نے صدارت کی کرسی محمد ضیاءالحق کے حوالے کردی۔[14]
6 A portrait of Muhammad Zia-ul-Haq محمد ضیاء الحق[9]
(1924–1988)
16 ستمبر 1978 17 اگست 1988  —  — محمد ضیاء الحق نے 1977ء کی کامیاب فوجی بغاوت کے بعد ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالی وہ 1979ء تک ملک چیف مارشل لا ایڈمنسٹریٹر رہے۔ 1988ء میں طیارہ حادثے میں وہ جاں بحق ہوئے اس طرح وہ دوران صدارت ہلاک ہونے والے واحد پاکستانی صدر بنے۔[14][21]
7 Ghulam ishaq khan.jpg غلام اسحاق خان[22]
(1915–2006)
17 اگست 1988 18 جولائی 1993 13 دسمبر 1988 آزاد محمد ضیاء الحق کی وفات پر غلام اسحٰق خان اس عہدے پر آئے۔ 1993ء میں انھوں نے نوازشریف کی منتخب حکومت ختم کرنے کی کوشش کی لیکن انہیں عدالت عظمیٰ نے روک دیا۔ خان نے فوجی دباؤ کے تحت نوازشریف سے ایک معاہدہ کیا جس کے تحت وہ مستعفی ہوگئے۔[23]
Flag of the President of Pakistan.svg وسیم سجاد[7]
(1941–)
نگران صدر
18 جولائی 1993 14 نومبر 1993  — پاکستان مسلم لیگ (ن) وسیم سجاد ایون بالا کے چیئرمین تھے۔[7]
8 Farooq leghari.jpg فاروق لغاری[24]
(1940–2010)
14 نومبر 1993 2 دسمبر 1997 14 نومبر 1993 پاکستان پیپلز پارٹی فاروق لغاری نے 1993ء میں غلام اسحٰق خان کے بعد صدر کی کرسی اپنائی لیکن جلد ہی وہ نوازشریف سے اختلافات کا شکار بنے اور مسلح افوج کے دباؤ پر انھوں نے عنان حکومت چھوڑ دی۔[25]
Flag of the President of Pakistan.svg وسیم سجاد[7]
(1941–)
نگران صدر
2 دسمبر 1997 1 جنوری 1998  — پاکستان مسلم لیگ (ن) وسیم سجاد ایون بالا کے چیئرمین تھے۔[7]
9 A side shoot of Muhammad Rafiq Tarar at an award ceremony رفیق تارڑ[26]
(1929–)
1 جنوری1998 20 جون2001 31 دسمبر 1997 پاکستان مسلم لیگ (ن) محمد رفیق تارڑ پاکستان کی آئینی صدر تھے جن کے اختیارات نوازشریف کے ہاتھوں میں تھے۔ 2001ء میں انہوں نے استعفیٰ دیا۔[27]
10 A portrait of Pervez Musharraf پرویز مشرف[27]
(1943–)
20 جون 2001 6 اکتوبر 2007 1 جنوری 2004[n 3]  — پرویز مشرف نے 1999ء کی فوجی بغاوت کے بعد بطور ڈیفیکٹو ملک کے سربراہ بنے۔ 2002ء تک وہ چیف ایگزیکٹیو کے عہدے پر رہے۔[27][29] 2008 میں انھوں نے خود کو ہٹانے والے مہم کو دیکھ کر استعفٰی دے دیا۔[30]
6 اکتوبر 2007 18 اگست 2008 6 اکتوبر 2007 پاکستان مسلم لیگ (ق)
A portrait of Muhammad Mian Soomro محمد میاں سومرو[14]
(1950–)
نگران صدر
18 اگست 2008 9 ستمبر 2008 پاکستان مسلم لیگ (ق) میاں محمد سومرو چیئرمین سینٹ تھے۔[14]
11 A portrait of Asif Ali Zardari آصف علی زرداری[31]
(1955–)
9 ستمبر2008 8 ستمبر2013 6 ستمبر 2008 پاکستان پیپلز پارٹی زرداری مشرف کے 2008ء میں مستعفی ہونے پر ملک کے صدر بنے۔ ان کے دور میں 18 ویں ترمیم منظور ہوئی جس کے تحت صدر کے اختیارات کم کردئے گئے اور وزیر اعظم کو طاقتور بنایا گیا۔[32]
12 Mamnoon Hussain 2014.jpg ممنون حسین[33]
(1940–)
9 ستمبر 2013 تاحال 30 جولائی 2013 پاکستان مسلم لیگ (ن) 9 ستمبر 2013ء کو ممنون حسین اس عہدے پر فائز ہوئے انھوں نے قابل قدر ووٹوں سے خود کو منتخب کیا۔[12][13]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حواشی[ترمیم]

  1. ^ بمطابق مارچ 2013
  2. ^ 2.0 2.1 1962 تک خان مارشل لا کے تحت صدر رہے۔ 1965 میں انہیں نئے انتخابات سے دوبارہ منتخب کیا گیا جسے انھوں نے بنیادی جمہوریت کا نام دیا term.[15]
  3. ^ پرویز مشرف نے پاکستان کے انتخابی کولیگ سے اعتماد کا ووٹ لیا اسطرح انھوں نے خود کو صدر پاکستان منتخب کیا۔[28]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ "The President's Role". Presidency of the Islamic Republic of Pakistan. Retrieved 16 January 2013. 
  2. ^ "Pakistan parliament agrees to curb presidential powers". BBC News. 8 April 2010. Retrieved 4 July 2012. 
  3. ^ 3.0 3.1 3.2 "The constitution of the islamic republic of pakistan" (pdf). قومی اسمبلی پاکستان. Retrieved 4 July 2012. 
  4. ^ 4.0 4.1 4.2 4.3 "Previous Presidents". Presidency of the Islamic Republic of Pakistan. 25 April 2011. Retrieved 16 January 2013. 
  5. ^ Monitoring Desk (14 November 2012). "Former President Iskander Mirza remembered". دی فرینٹئیر پوسٹ. Retrieved 16 January 2013. 
  6. ^ 6.0 6.1 "Iskander Mirza". PakistanHerald.com. Retrieved 16 January 2013. 
  7. ^ 7.0 7.1 7.2 7.3 7.4 "Wasim Sajjad". DailyPakistan.com. Retrieved 16 January 2013. 
  8. ^ "World: South Asia – Pakistan's army and its history of politics". BBC News. 12 October 1999. Retrieved 16 January 2013. 
  9. ^ 9.0 9.1 Fathers, Michael (18 August 1998). "Obituary: President Mohammad Zia ul — Haq". The Independent. Retrieved 16 January 2013. 
  10. ^ 10.0 10.1 10.2 10.3 Ali, Hasan (19 August 2008). "4 military dictators among 14 heads of state under Officers' Club of Revolutionary Armed Forces". Daily Times. Retrieved 16 January 2013. 
  11. ^ 11.0 11.1 11.2 Aziz، Sartaj (2009). Between Dreams and Realities: Some Milestones in Pakistan’s History. Karachi, Pakistan: Oxford University Press. p.408. ISBN 978-0-19-547718-4. http://www.dailytimes.com.pk/default.asp?page=2009\08\09\story_9-8-2009_pg3_5. 
  12. ^ 12.0 12.1 "Mamnoon Hussain elected as Pakistan's 12th president". The Express Tribune. Web Desk. 30 July 2013. Retrieved 30 July 2013. 
  13. ^ 13.0 13.1 Manan, Abdul / Khan, Sumera (30 July 2013). "Watershed moment: Asif Zardari basks in afterglow of democracy". The Express Tribune. Retrieved 9 September 2013. 
  14. ^ 14.0 14.1 14.2 14.3 14.4 Lodhi, Adnan (6 September 2008). "Only three completes presidential terms in over 60 years". Daily Times. Retrieved 20 January 2013. 
  15. ^ "Field Marshal Muhammad Ayub Khan". Presidency of the Islamic Republic of Pakistan. Retrieved 20 January 2013. 
  16. ^ "Lessons of the 1965 War". Daily Times. 7 September 2005. Retrieved 20 January 2013. 
  17. ^ "Yahya Khan". Herald (Pakistan). Retrieved 16 January 2013. 
  18. ^ Paracha, Nadeem F. (4 April 2012). "Bhutto and I". Dawn. Retrieved 16 January 2013. 
  19. ^ Tasleem, Nauman (27 June 2004). "20 prime ministers since independence". Daily Times. Retrieved 9 September 2012. 
  20. ^ Staff Reporter (1 June 2012). "Ex-president of Pakistan Fazal Ilahi's anniversary today". SAMAA TV. Retrieved 16 January 2013. 
  21. ^ Anthony Hyman, Muhammed Ghayur, Naresh Kaushik (1989). Pakistan: Zia and after. Abhinav Publications. pp.20–35. ISBN 978-81-7017-253-6. http://books.google.com/books/about/Pakistan_Zia_and_After.html?id=cjPgESaC-7sC۔ اخذ کردہ بتاریخ 16 January 2013. 
  22. ^ Khan, M Ilyas (27 October 2006). "Obituary: Ghulam Ishaq Khan". BBC News. Retrieved 16 January 2013. 
  23. ^ Masood, Salman (28 October 2006). "Ghulam Ishaq Khan, 91, Former President of Pakistan, Dies". نیو یارک ٹائمز. Retrieved 16 January 2013. 
  24. ^ "Former Pakistani President Farooq Leghari dies". BBC News. 20 October 2010. Retrieved 16 January 2013. 
  25. ^ Burns, John F. (8 November 1996). "Pakistan's Bhutto Quandary". The New York Times. Retrieved 16 January 2013. 
  26. ^ "Tarar sworn in as Pakistani president". BBC News. 1 January 1998. Retrieved 16 January 2013. 
  27. ^ 27.0 27.1 27.2 "The rise and fall of Musharraf". Al Jazeera English. 18 August 2008. Retrieved 16 January 2013. 
  28. ^ Waldman, Amy (2 January 2004). "Pakistan gives Musharraf confidence vote as president". The New York Times. Retrieved 20 January 2013. 
  29. ^ Rohde، David (4 November 2007). "Musharraf Declares Emergency Rule". The New York Times. http://www.nytimes.com/2007/11/04/world/asia/04pakistan.html?_r=1&ref=asia&oref=slogin۔ اخذ کردہ بتاریخ 16 January 2013. 
  30. ^ "Pakistan's Musharraf will resign". BBC News. 18 August 2008. Retrieved 16 January 2013. 
  31. ^ "Profile: Asif Ali Zardar". BBC News. 16 December 2009. Retrieved 16 January 2013. 
  32. ^ "Bhutto's widower wins presidency". BBC News. 6 September 2008. http://news.bbc.co.uk/2/hi/south_asia/7600917.stm۔ اخذ کردہ بتاریخ 17 January 2013. 
  33. ^ Khattak, Sohail (31 July 2013). "Mamnoon Hussain: A man of principles". The Express Tribune. Retrieved 9 September 2013. 

بیرونی روابط[ترمیم]