گورنر خیبر پختونخوا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
گورنر خیبر پختونخوا
حکومت کا پرچم
حکومت کی مہر
موجودہ
شاہ فرمان

5 ستمبر 2018ء (2018ء-09-05) سے
رہائشخیبر پختونخوا گورنر ہاؤس
نشستپشاور
قیام بذریعہآئین پاکستان
تشکیلاگست 15، 1947؛ 76 سال قبل (1947-08-15)
اولین حاملجارج کننگھم

گورنر خیبر پختونخوا صوبہ خیبر پختونخوا، پاکستان کی صوبائی حکومت کا سربراہ ریاست مقرر کیا جاتا ہے۔ گورنر کا تقرر وزیر اعظم پاکستان کرتا ہے اور عموماً یہ ایک رسمی عہدہ ہوتا ہے یعنی اس کے پاس بہت زیادہ اختیارات نہیں ہوتے۔ تاہم ملکی تاریخ میں متعدد بار ایسے مواقع آئے ہیں جب صوبائی گورنروں کو اضافی و مکمل اختیارات ملے ہیں خاص طور پر اس صورت میں جب صوبائی اسمبلی تحلیل کر دی گئی ہو، تب انتظامی اختیارات براہ راست گورنر کے پاس آ جاتے ہیں جیسا کہ 1975ء اور 1994ء گورنر راج میں، جب وزیر اعلیٰ اور صوبائی اسمبلی کو برطرف کر دیا گیا تھا۔

خیبر پختونخوا کے گورنروں کی فہرست[ترمیم]

نو آبادیاتی دور
گورنر کا نام قلمدان سنبھالا قلمدان چھوڑا
سر رالف گرفتھ 1932ء 1937ء
سر جارج کننگھم (پہلی مرتبہ) 1937ء 1939ء
سر آرتھر پارسن 1939ء 1939ء
سر جارج کننگھم (دوسری مرتبہ) 1939ء 1946ء
سر اولف کورے 1946ء 1947ء
سر روب لوکہارٹ (نگراں) 1947ء 1947ء
بعد از قیام پاکستان
گورنر کا نام قلمدان سنبھالا قلمدان چھوڑا
سر جارج کننگھم 15 اگست، 1947ء 9 اپریل، 1948ء
سر ایمبروز ڈنڈس فلکس ڈنڈس 9 اپریل، 1948ء 16 جولائی، 1949ء
صاحبزادہ محمد خورشید 16 جولائی، 1949ء 14 جنوری، 1950ء
محمد ابراہیم خان جھگڑا (نگراں) 14 جنوری، 1950ء 21 فروری، 1950ء
ابراہیم اسماعیل چندریگر 21 فروری، 1950ء 23 نومبر، 1951ء
خواجہ شہاب الدین 24 نومبر، 1951ء 17 نومبر، 1954ء
قربان علی شاہ 17 نومبر، 1954ء 14 اکتوبر، 1955ء
صوبہ مغربی پاکستان (ون یونٹ) کا حصہ بن گیا 14 اکتوبر، 1955ء یکم جولائی، 1970ء
لیفٹیننٹ جنرل خواجہ محمد اظہر خان یکم جولائی، 1970ء 25 دسمبر، 1971ء
حیات شیرپاؤ 25 دسمبر، 1971ء 30 اپریل، 1972ء
ارباب سکندر خان 30 اپریل، 1972ء 15 فروری، 1973ء
اسلم خٹک 15 فروری، 1973ء 24 مئی، 1974ء
میجر جنرل سید غوث 24 مئی، 1974ء یکم مارچ، 1976ء
میجر جنرل نصیر اللہ بابر یکم مارچ، 1976ء 6 جولائی، 1977ء
جسٹس عبد الحکیم خان 6 جولائی، 1977ء 17 ستمبر، 1978ء
لیفٹیننٹ جنرل فضل حق 11 اکتوبر، 1978ء 12 دسمبر، 1985ء
نوابزادہ عبد الغفور خان ہوتی 30 دسمبر، 1985ء 13 اپریل، 1986ء
جسٹس سید عثمان علی شاہ (نگراں) 13 اپریل، 1986ء 27 اگست، 1986ء
فدا محمد خان 27 اگست، 1986ء 16 جون، 1988ء
بریگیڈیئر اسلم گلستان جنجوعہ 16 جون، 1988ء 19 جولائی، 1993ء
میجر جنرل خورشید علی خان 19 جولائی، 1993ء 5 نومبر، 1996ء
لیفٹیننٹ جنرل عارف بنگش 11 نومبر، 1996ء 17 اگست، 1999ء
میاں گل اورنگزیب 17 اگست، 1999ء 21 اکتوبر، 1999ء
لیفٹیننٹ جنرل محمد شفیق 21 اکتوبر، 1999ء 14 اگست، 2000ء
لیفٹیننٹ جنرل افتخار حسین شاہ 14 اگست، 2000ء 15 مارچ، 2005ء
خلیل الرحمٰن 15 مارچ، 2005ء 23 مئی، 2006ء
لیفٹیننٹ جنرل عارف جان اورکزئی 23 مئی، 2006ء 7 جنوری، 2008ء
اویس احمد غنی 7 جنوری، 2008ء فروری 2011ء
سید مسعود کوثر فروری 2011ء فروری 2013ء
شوکت اللہ 10 فروری 2013ء 13 اپریل 2014ء
سردار مہتاب احمد خان 15 اپریل 2014ء 8 فروری 2016ء
اقبال ظفر جھگڑا 4 مارچ 2016ء 20 اگست 2018ء
مشتاق احمد غنی (قائم مقام) 20 اگست 2018ء 5 ستمبر 2018ء
شاہ فرمان 5 ستمبر 2018ء تاحال

متعلقہ مضامین[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]