سید مسعود کوثر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
سید مسعود کوثر
(انگریزی میں: Syed Masood Kausar ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رکن مجلس شوریٰ
صدر آصف علی زرداری
وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی
معلومات شخصیت
پیدائش 2 مئی 1938 (85 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کوہاٹ  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت Flag of Pakistan.svg پاکستان
British Raj Red Ensign.svg برطانوی ہند  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مذہب اسلام
جماعت پاکستان پیپلز پارٹی  ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی جامعۂ پشاور  ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ سیاست دان  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان اردو  ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

صوبہ خیبر پختونخوا کے موجودہ گورنر۔ اردو زبان کے مشہور شاعر احمد فراز کے بھائی۔ ضلع کوہاٹ میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے پشاور یونیورسٹی سے 1960ء میں قانون کی سند حاصل کی اور 1968ء میں انہیں لنکن بار میں بلایا گیا۔ انہوں نے ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں متعدد اہم مقدمات میں پیروی بھی کی۔

سیاست[ترمیم]

انہوں نے طالب علمی کے زمانے سے سیاست شروع کی اور 1970ء میں پاکستان واپس آتے ہی پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو کے کافی قریب رہے۔ انہیں آفتاب احمد شیر پاؤ کی جگہ پیپلز پارٹی صوبہ خیبر پختونخوا کا صدر بنایا گیا تھا اور 1988ء کے انتخابات کے بعد وہ صوبائی اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہوئے۔ بعد میں وہ دوبارہ رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہونے کے بعد ڈپٹی اپوزیشن لیڈر بنے۔ 1994ء میں انہیں ایوان بالا یعنی سینیٹ کا رکن منتخب کیا گیا لیکن 1999ء میں جب فوجی صدر پرویز مشرف نے اقتدار پر قبضہ کیا تو سینیٹ کی تحلیل کے ساتھ ان کی رکنیت بھی ختم ہو گئی۔

گورنر خیبر پختونخوا[ترمیم]

فروری 2011ء میں انہیں اویس احمد غنی کی جگہ صوبہ خیبر پختونخوا کا گورنر بنایا گیا۔


سیاسی عہدے
ماقبل  گورنر خیبر پختونخوا
2011ء
مابعد 
تا حال