پاکستان میں مقامی حکومت

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
سلسلہ مضامین
سیاست و حکومت
پاکستان
آئین

پاکستان میں مقامی حکومتیں، 2001ء میں جاری ہونے والے “مقامی حکومتوں کے آرڈیننس“ کے تحت ضلعی سطح پر حکومت کے قائم ہونے کے آئینی فرمان کے تحت تشکیل پاتی ہیں۔ پاکستان میں ضلع حکومت کا تیسرا درجہ ہے، جو صوبہ کے زیر انتظام قائم رہتا ہے۔ مقامی حکومتوں کے آرڈیننس سے پیشتر، ضلع کو سب ڈویژن بھی کہا جاتا تھا۔ پاکستان میں مقامی حکومت کا سربراہ ضلعی ناظم ہوتا ہے جبکہ انتظامی امور کا ذمہ دار ضلعی رابطہ افسر ہوتا ہے جو ضلعی ناظم کے ماتحت کام کرتا ہے۔ اس طرح، ضلعی ناظم، ضلع کا آئینی و انتظامی سربراہ قرار دیا جاتا ہے جو عوامی رائے شماری سے منتخب کیا جاتا ہے۔
ضلعی رابطہ افسر ضلعی انتظامیہ کا سربراہ ہوتا ہے۔ اور ان کے اختیارات اور فرائض وسیع ہوتے ہیں، جس کے تحت وہ ضلعی حکومت کے امور کی تیاری، نگرانی، تعمیل اور کامیاب تکمیل کا ذمہ دار ہوتا ہے۔ ضلعی رابطہ افسر، ضلعی ناظم کو جوابدہ ہوتا ہے۔[1]
ضلعی ناظم، ضلعی انتظامیہ اور آئینی اسمبلی کا سربراہ ہوتا ہے۔ ضلعی ناظم کے پاس وسیع تر انتظامی و آئینی اختیارات ہوتے ہیں جن کے تحت وہ ضلع میں حکومت کی عملداری اور ترقیاتی منصوبہ جات کی تیاری اور تکمیل کو یقینی بناتا ہے۔ انھی اختیارات کو استعمال کر کے ضلعی ناظم، ضلع میں امن و امان کی صورت حال اور معاملات کو کامیابی سے چلاتا ہے۔[2]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "ضلعی رابطہ افسر کے فرائض و اختیارات" 
  2. "ضلعی ناظم کے فرائض و اختیارات" 

بیرونی روابط[ترمیم]