پاکستان یادگار
Appearance
پاکستان یادگار Pakistan Monument | |
---|---|
پاکستان کی قومی یادگار | |
عمومی معلومات | |
قسم | عوامی یادگار |
مقام | اسلام آباد، پاکستان |
متناسقات | 33°41′36″N 73°04′06″E / 33.69345°N 73.068309°E |
آغاز تعمیر | مئی 25, 2004 |
تکمیل | مارچ 23, 2007 |
مالک | وزارت ثقافت، پاکستان |
مالک مکان | وزارت ثقافت، پاکستان |
ڈیزائن اور تعمیر | |
معمار | عارف مسعود |
ساختی انجینئر | محمد نعیم خان لودھی |
سول انجینئر | وسیم راجپوت |
اہم ٹھیکیدار | یونیورسل کارپوریشن پرائیوٹ لمیٹڈ |
پاکستان یادگار یا پاکستان مونومنٹ (Pakistan Monument) اسلام آباد، پاکستان میں ایک قومی یادگار ہے جو ملک کے چاروں صوبوں اور تین علاقوں کی نمائندگی کرتی ہے۔ یادگارکھلے پھول کی شکل میں ایک تیزی سے ترقی پزیر ملک کے طور پر پاکستان کی پیش رفت کی نمائندگی کرتا ہے۔ یادگار کی چار اہم پنکھڑیاں چاروں صوبوں کی نمائندگی کرتی ہیں (بلوچستان، خیبر پختونخوا، پنجاب اور سندھ)، جبکہ تین چھوٹی پنکھڑیاں تین علاقوں کی نمائندگی کرتی ہیں (گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور قبائلی علاقہ جات )۔ فضا سے یادگار ایک ستارہ (وسط میں) اور ایک چاند (پنکھڑیوں کی دیواروں سے بنا) کی طرح دکھتا ہے، جو پاکستانی پرچم میں ستارہ و ہلال کی نمائندگی کرتا ہے۔[1]
تصاویر
[ترمیم]-
==
-
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "پاکستان مونومنٹ میوزیم... ایک قومی یادگار"۔ jang.com.pk۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 مئی 2023