چودھری غلام عباس

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
چودھری غلام عباس
معلومات شخصیت
پیدائش 4 فروری 1904  ویکی ڈیٹا پر تاریخ پیدائش (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جموں، ریاست جموں و کشمیر، برطانوی ہند  ویکی ڈیٹا پر مقام پیدائش (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 18 دسمبر 1967 (63 سال)  ویکی ڈیٹا پر تاریخ وفات (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
راولپنڈی، پنجاب، پاکستان  ویکی ڈیٹا پر مقام وفات (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وجۂ وفات معدہ کا سرطان  ویکی ڈیٹا پر وجۂ وفات (P509) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت British Raj Red Ensign.svg برطانوی ہند
Flag of Pakistan.svg پاکستان  ویکی ڈیٹا پر شہریت (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس  ویکی ڈیٹا پر سیاسی جماعت کی رکنیت (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ سیاست دان، وکیل  ویکی ڈیٹا پر پیشہ (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

چوہدری غلام عباس رئیس الاحرار اورآزاد کشمیر کے سرپرست اعلیٰ رہے ہیں۔

ولادت[ترمیم]

4 فروری 1904ء کو جموں میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد کا نام چوہدری نواب خان تھا اور ان کا خاندانی تعلق رانگڑ راجپوت خاندان سے تھا۔

تعلیم[ترمیم]

ابتدائی تعلیم مشن ہائی سکول جموں میں حاصل کی جب کہ1921ء میں گورنمنٹ ہائی اسکول جموں سے میٹرک پاس کیا۔ اس کے ساتھ ہی پرنس آف ویلز کالج جموں میں داخلہ لیا اور 1925ءمیں پنجاب یونیورسٹی سے بی۔ اے کیا۔1931ء میں لا کالج لاہور سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔

سیاسی سفر[ترمیم]

قومی معاملات میں زمانہء طالب علمی سے ہی حصہ لینے لگے۔ ابتدا میں ینگ مینز مسلم ایسوسی ایشن میں شرکت کی اور بعد ازاں اسی تنظیم کے صدر منتخب ہوئے۔ اس جماعت نے کشمیری مسلمانوں کو بیدار کرنے میں بڑا حصہ لیا۔ چوہدری غلام عباس نے کشمیری مسلمانوں کے حقوق کی بحالی کے لیے جیل بھی کاٹی۔ پہلی مرتبہ 31-1930ء میں گرفتار ہوئے، جب وہ ایل ایل بی کا امتحان دے رہے تھے۔ اس وقت انہوں نے کشمیر میں قرآن حکیم کی توہین کے سلسلے میں کشمیری مسلمانوں کے ساتھ مل کر صدائے احتجاج بلند کی۔ اکتوبر 1932ء میں شیخ عبداللہ کے ساتھ مل کر مسلم کانفرنس کی بنیاد رکھی اور اس کے جنرل سیکرٹری مقرر ہوئے۔ 1942ء میں آپ نے مسلم کانفرنس کے تاریخی سالانہ اجلاس کے موقع پر خطبہء صدارت میں تحریک پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔

وفات[ترمیم]

18 دسمبر 1967ء کو وفات پا گئے ان کی وصیت تھی کہ انہیں پاکستان دفن کیا جائے فیض آباد راولپنڈی میں مدفون ہیں۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]

ٰٰٰٰٰٰٰٰٰٰ

Midori Extension.svg یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔