باقر نقوی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
باقر نقوی
معلومات شخصیت
پیدائش 4 فروری 1936  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تاریخ پیدائش (P569) ویکی ڈیٹا پر
الہ آباد،  برطانوی ہند  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقام پیدائش (P19) ویکی ڈیٹا پر
وفات 13 فروری 2019 (83 سال)  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تاریخ وفات (P570) ویکی ڈیٹا پر
لندن،  مملکت متحدہ  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقام وفات (P20) ویکی ڈیٹا پر
شہریت Flag of Pakistan.svg پاکستان
Flag of the United Kingdom.svg مملکت متحدہ  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں شہریت (P27) ویکی ڈیٹا پر
عملی زندگی
پیشہ شاعر،  مصنف،  مترجم  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں پیشہ (P106) ویکی ڈیٹا پر
P literature.svg باب ادب

باقر نقوی پاکستان کے نامور ادیب ،تحقیقی مصنف ، مترجم اور شاعر تھے۔

سوانح حیات[ترمیم]

سید محمد باقر نقوی المعروف باقر نقوی 4 فروری 1936 کو الہ آباد اترپردیش میں پیدا ہوئے۔انہوں نے ابتدائی تعلیم الہ آباد سے حاصل کی۔ تقسیم ہند کے بعد ان کا خاندان پاکستان آگیا اور تعلیم مکمل کرنے کے بعد انہوں نے اسٹیٹ لائف انشورنس کو جوائن کیا بعد ازاں 1976 میں وہ لندن چلے گئے اور وہاں ’’سی سی آئی انشورنس‘‘ کا حصہ بن گئے اور یوں مستقل لندن رہنے لگے۔ بہترین شاعر اور مترجم[1] ہونے کے ساتھ ساتھ انہوں نے بیسویں صدی میں ادب کا نوبیل حاصل کرنے والوں کے خطبات کا ترجمہ بھی کیا۔

نمونہ کلام[ترمیم]

درد ایسا ہے کہ سینے میں سماتا بھی نہیں
ہنسنے دیتا بھی نہیں اور رُلاتا بھی نہیں
پہروں پھرتا ہُوں اندھیروں کے گھنے جنگل میں
کوئی آسیب مجھے آکے ڈراتا بھی نہیں
ایک تِنکا ہُوں، پڑا ہُوں لبِ ساحل کب سے
کوئی جَھونکا مجھے پانی میں بہاتا بھی نہیں

تصانیف و تراجم[ترمیم]

تراجم[ترمیم]

  • نوبیل انعام یافتگان
  • نوبیل ادبیات[2]
  • نوبیل امن کے سو برس
  • نوبیل حیاتیات

شاعری[ترمیم]

  • تازہ ہوا
  • مٹھی بھر تارے
  • موتی موتی رنگ
  • دامن کلیات

افسانہ[ترمیم]

  • نشیبی سرزمین
  • ہرٹا میولر
  • نقارہ، گنٹر گراس، مضراب، وکٹر ہیوگو جبکہ

دیگر کتب[ترمیم]

  • الفریڈ نوبیل کی حیات
  • خلیے کی دنیا، برقیات
  • مصنوعی ذہانت
  • افسانوی مجموعہ آٹھواں رنگ
  • نقارہ[3]
  • جاپان کا نوبل ادب
  • مضراب

وفات[ترمیم]

باقر نقوی صاحب 13 فروری 2019ء کو لندن میں وفات پا گئے۔[4]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Rauf Parekh۔ "Gunter Gross's Urdu translation and Baqar Naqvi's hat-trick"۔ DAWN.COM۔
  2. "Nobel Adbiyat / نوبیل ادبیات"۔ www.goodreads.com۔
  3. "باقر نقوی | ریختہ"۔ Rekhta۔
  4. "اردو کے ممتاز مترجم اور سینئر شاعر باقر نقوی انتقال کر گئے"۔