تاولین سنگھ
تاولین سنگھ | |
---|---|
پیدائش | 1950 (عمر 73–74 سال) مسوری، اتراکھنڈ، بھارت |
پیشہ | قلم کار و کالم نگار |
ساتھی | سلمان تاثیر - 1980[1] اجت گلاب چند[2] |
اولاد | آتش تاثیر |
تاولین سنگھ (پنجابی: ਤਵਲੀਨ ਸਿੰਘ؛ انگریزی: Tavleen Singh) (پیدائش: 1950ء) بھارت کی مشہور کالم نگار، سیاسی نامہ نگار اور مصنفہ ہیں۔ سنہ 2014ء کے بھارتی عمومی انتخابات میں نریندر مودی کی زبردست حامی رہیں اور ان کے حق میں کالم اور مضامین تحریر کیے لیکن نریندر مودی کے وزیر اعظم بننے کے بعد ان کی پالیسیوں اور منصوبوں سے تاولین سنگھ نے جلد ہی عدم اتفاق کا اظہار کیا اور ان کی مخالف صحافی کی حیثیت سے مشہور ہوئیں۔ نریندر مودی کے متعلق اپنے افکار و نظریات تبدیل کرنے کے بعد تاولین سنگھ نے سنہ 2020ء میں "Messiah Modi: A Tale of Great Expectations" کے عنوان سے ایک ضخیم کتاب تصنیف کی جس میں انھوں نے بڑی تفصیل کے ساتھ مودی سے اپنی توقعات اور پھر اپنی بیزاری کی وجوہات رقم کی ہیں۔
سوانح
[ترمیم]سنہ 1950ء میں مسوری کے ایک سنگھ خاندان میں تاولین سنگھ پیدا ہوئیں۔[3] ویلہم گرلز کالج سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد سنہ 1969ء میں نیو دلہی پولی ٹیکنک سے صحافت کا مختصر مدتی کورس مکمل کیا اور ساتھ ہی سینٹ بیڈز کالج، شملہ سے اپنا گریجویشن بھی پورا کیا۔ بھارت میں سلسلہ تعلیم کی تکمیل کے بعد تاولین سنگھ نے سلاؤ (انگلستان) کے "ایویننگ میل" سے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز کیا۔ اس اخبار میں انھوں نے ویسٹ منسٹر پریس/ٹامپسن ٹریننگ اسکیم کے تحت ڈھائی برس گزارے۔
سنہ 1974ء میں وہ دی اسٹیٹسمین کی نامہ نگار کی حیثیت سے بھارت واپس لوٹیں۔ بعد ازاں سنہ 1982ء میں انھوں نے دی ٹیلی گراف میں شمولیت اختیار کی جہاں وہ خصوصی نامہ نگار تھیں۔ سنہ 1985ء اور پھر 1987ء میں وہ لندن کے سنڈے ٹائمز کی جنوب ایشیائی نامہ نگار بھی رہیں۔ اس کے بعد تاولین سنگھ نے فری لانس صحافت میں قدم رکھا اور انڈیا ٹوڈے اور دی انڈین ایکسپریس میں کالم نگاری شروع کی۔
سنہ 1990ء میں پلس چینل کے دہلی بیورو کی سربراہ بنی اور دو ویڈیو رسالے "پیپل پلس" اور "بزنس پلس" پیش کیے۔ نیز اسٹار پلس پر انھوں نے "ایک دن ایک جیون" نامی ہندی پروگرام بھی کیا جو ہفتہ وار ہوتا تھا۔ ساتھ ہی وہ دی انڈین ایکسپریس اور دی ہتواد کی اتوار کی اشاعتوں میں بھی لکھتی رہیں۔[4] سنہ 1988ء میں تاولین سنگھ کو چمیلی دیوی جین اعزاز برائے ممتاز خاتون صحافی سے نوازا گیا۔[5]
ذاتی زندگی
[ترمیم]تاولین سنگھ کی پہلی شادی پاکستان کے سابق سیاست دان سلمان تاثیر سے ہوئی تھی اور مشہور صحافی آتش تاثیر پیدا ہوئے۔[6][7] سلمان تاثیر سے علاحدگی کے بعد انھوں نے بھارت کے معروف صنعت کار اجت گلاب چند سے شادی کی۔[8]
تصنیفات
[ترمیم]- Kashmir: A Tragedy of Errors. Viking, 1995. آئی ایس بی این 0-14-025078-6.
- Lollipop Street: Why India Will Survive Her Politicians. Viking, 1999. آئی ایس بی این 0-670-88838-9.
- Fifth Column. Viking, آئی ایس بی این 0-670-08135-3.
- Political and Incorrect: The real India, warts and all . Harpercollins. 2008. آئی ایس بی این 81-7223-712-X.[9]
- Durbar. Hachette, 2012. آئی ایس بی این 978-93-5009-444-0.
- India's Broken Tryst. Harpercollins, 2016. آئی ایس بی این 978-9351777571
- Messiah Modi: A Tale of Great Expectations, 2020
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "A son in search of his father"۔ Mid Day۔ 6 January 2011
- ↑ Interview Tavleen Singh on Newslaundry - I Agree with Tavleen Singh یوٹیوب پر.
- ↑ "A Son's Journey: Aatish Taseer"۔ The Economic Times۔ 5 January 2011۔ 05 مارچ 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ
- ↑ Tavleen Singh Indian Express.
- ↑ Mass Media in India۔ Publications Division, Ministry of Information and Broadcasting, Government of India۔ 1990۔ صفحہ: 24
- ↑ "A son in search of his father"۔ Mid Day۔ 6 January 2011
- ↑ "UK author calls India citizenship loss 'sinister'"۔ 8 November 2019۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 نومبر 2019
- ↑ Interview Tavleen Singh on Newslaundry - I Agree with Tavleen Singh یوٹیوب پر.
- ↑ Tavleen Singh’s latest book compiles contemporary history Financial Express, 22 July 2008.
- 1950ء کی پیدائشیں
- اتراکھنڈ کی مصنفات
- اتراکھنڈ کے صحافی
- اکیسویں صدی کی بھارتی مصنفات
- اکیسویں صدی کے بھارتی صحافی
- بقید حیات شخصیات
- بیسویں صدی کی بھارتی مصنفات
- بیسویں صدی کے بھارتی صحافی
- بھارت کی خاتون ٹیلی ویژن پیش کنندگان
- بھارت کے انگریزی مصنفین
- بھارت کے سیاسی صحافی
- بھارت کے ٹیلی ویژن پیش کنندگان
- بھارتی خواتین کالم نگار
- بھارتی خواتین ٹیلی ویژن صحافی
- بھارتی سکھ
- بھارتی سیاسی مصنفات
- بھارتی سیاسی مصنفین
- بھارتی کالم نگار
- بھارتی ٹیلی ویژن صحافی
- دہرادون کے مصنفین
- مسوری (بھارت) کی شخصیات
- بیسویں صدی کے بھارتی مصنفین
- اکیسویں صدی کے بھارتی مصنفین
- سینٹ بیڈ کالج، شملہ کے فضلا