تبادلۂ خیال:بیماری اور شرعی عذر کی حالت میں روزے کے احکام

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

غیر ویکی کیا ہے؟[ترمیم]

یہ مضمون ایک معلوماتی تحریر ہے جس میں کسی پر فتوی نہیں لگایا گیاہے۔ اس لیے میرے خیال میں اسے حذف نہیں کیا جا نا چاہیے۔

دیکھیں محترم
!
اس کے مفید ہونے یا نا ہونے کا مسئلہ ہی نہیں، جیسے ہر اخبار، رسالے، اارے کے کچھ مخصوص اصول ہوتے ہیں۔ جن کے تحت آنے والا مواد ہی وہ شائع کرتے ہیں۔ اسی طرح ویکیپیڈیا ہے، یہ ایک دائرۃ المعارف ہے، جس میں عمومی معلومات پیش کی جاتی ہیں، آپ کی تحریر کسی مذہبی رسالہ یا اخبار میں تو شائع ہو سکتی ہے، مگر ویکیپیڈیا پر اسی طرز اور انداز میں نہیں۔ آپ اگر لکھنا چائتے ہیں تو روزہ کے مضمون میں ==بیماری اور روزہ== کی سرخی دے کے اس میں سے کچھ مواد ہی شامل کر سکتے ہیں۔ مگر اس کا مقصد کوئی سنی، حنفی، شافعی، شیعی، غیر مقلد قسم کی تحقیق نا ہو بلکہ تمام ہی مکاتب فکر کی نماہندہ شخصیات کی کتب اور حوالہ جات سے ان کی رائے پیش کر دیں، کسی کو ٹھیک یا غلط ثابت کیے بنا۔ویکیپیڈیا کا کام معلومات تک رسائی ہے، فیصلہ سنانا، حق باطل کا فرق بتانا، اسلامی یا مذہبی مسائل کا حل بتانا اس کے مقاصد میں شامل نہیں۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:13, 12 مارچ 2015 (م ع و)