تبادلۂ خیال صارف:113.212.85.205

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

التماس[ترمیم]

السلام علیکم و رحمۃ اللّٰہ و برکاتہ @113.212.85.205: مقام پیدائش کو درست کرکے کوساڑی کرنے کے لیے شکریہ (جس حوالہ سے لیا تھا، وہاں غلط تھا، مگر تذکرہ اکابر میں صحیح لکھا تھا، نظر نہیں پڑی تھی)؛ مگر ویکیپیڈیا پر القاب کا استعمال ممنوع ہے، صرف مضمون کے آغاز میں ایک جگہ لکھا جاتا ہے جو بھی لقب ہوتا ہے، درمیان میں ”مولانا“، ”حضرت“، ”صاحب“ جیسے الفاظ لکھنا ویکیپیڈیا ضوابط کی خلاف ورزی ہے اور اپنے جذبات پر قابو رکھتے ہوئے لکھنا یہ مجبوری ہے۔ ایسا نہیں ہے کہ ہمارے دل میں اکابر کا احترام نہیں ہے۔ صاحب اور حضرت جیسے القاب تو بالکل ممنوع ہیں، صرف مولانا، مفتی، ڈاکٹر، جیسے القاب مضمون کے شروع میں لکھے جاتے ہیں، نیز وہ لقب جس سے وہ شخصیت مشہور ہے، جیسے خادم القرآن والمساجد۔ Khaatir (تبادلۂ خیالشراکتیں) 02:59، 3 فروری 2023ء (م ع و)

آپ کی ترامیم کو مذکورہ بالا وجوہات کے علاوہ دیگر وجوہات کی بنا پر بھی رد کیا گیا ہے: (1) آپ کی آئی ڈی نہیں ہے، (2) جو بھی مخالف ترمیم کریں، حوالہ بھی ساتھ میں درج کریں۔ کوساڑی اس لیے باقی رکھا کہ مراجعت کرنے پر یہی ملا۔ بقیہ اساتذہ کے نام جو اضافے کیے گئے ہیں، پہلے یہ دیکھ لیجیے کہ وہ کسی کتاب میں درج ہیں یا نہیں، اگر کہیں پر درج ہوں تو اس کا حوالہ دیں، زبانی معلومات کے مطابق یہاں درج نہیں کیا جاتا۔ Khaatir (تبادلۂ خیالشراکتیں) 03:03، 3 فروری 2023ء (م ع و)