تبادلۂ خیال صارف:Khaatir
نیا موضوعخوش آمدید!
[ترمیم]Welcome! Bienvenue! Willkommen! Benvenuti ¡Bienvenido! ようこそ Dobrodosli 환영합니다 Добро пожаловать Bem-vindo! 欢迎 Bonvenon Welkom
|
جناب Khaatir کی خدمت میں آداب عرض ہے! ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اُردو ویکیپیڈیا کے لیے بہترین اضافہ ثابت ہوں گے۔
یہاں آپ کا مخصوص صفحۂ صارف بھی ہوگا جہاں آپ اپنا تعارف لکھ سکتے ہیں، اور آپ کے تبادلۂ خیال صفحہ پر دیگر صارفین آپ سے رابطہ کر سکتے ہیں اور آپ کو پیغامات ارسال کرسکتے ہیں۔
ویکیپیڈیا کے کسی بھی صفحہ کے دائیں جانب "تلاش کا خانہ" نظر آتا ہے۔ جس موضوع پر مضمون بنانا چاہیں وہ تلاش کے خانے میں لکھیں، اور تلاش پر کلک کریں۔ آپ کے موضوع سے ملتے جلتے صفحے نظر آئیں گے۔ یہ اطمینان کرنے کے بعد کہ آپ کے مطلوبہ موضوع پر پہلے سے مضمون موجود نہیں، آپ نیا صفحہ بنا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ایک موضوع پر ایک سے زیادہ مضمون بنانے کی اجازت نہیں۔ نیا صفحہ بنانے کے لیے، تلاش کے نتائج میں آپ کی تلاش کندہ عبارت سرخ رنگ میں لکھی نظر آئے گی۔ اس پر کلک کریں، تو تدوین کا صفحہ کھل جائے گا، جہاں آپ نیا مضمون لکھ سکتے ہیں۔ یا آپ نیچے دیا خانہ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
|
-- آپ کی مدد کےلیے ہمہ وقت حاضر
محمد شعیب 08:30، 23 فروری 2021ء (م ع و)
اردو ویکیپیڈیا پر 1،000 ترامیم کا سنگ میل عبور کرنے پر مبارک باد قبول فرمائیں
[ترمیم]| 1،000 ترامیم | ||
| اردو ویکیپیڈیا پر 1،000 ترامیم کا سنگ میل عبور کرنے پر مبارک باد قبول فرمائیں، جو کہ اردو ویکیپیڈیا برادری کے لیے ایک بڑی خوشی اور فخر کی بات ہے!
|
حسن (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 03:56، 4 اپریل 2021ء (م ع و)
شکریہ! جزاک اللّٰہ خیرًا Khaatir (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 04:20، 4 اپریل 2021ء (م ع و)
آپ کو بھی مبارک باد!! پہلی پوزیشن کے ساتھ نسائیت اور لوک ریت، 2021ء کی فتح کے لیے!! Khaatir (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 04:25، 4 اپریل 2021ء (م ع و)
- شکریہ--حسن (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 04:29، 4 اپریل 2021ء (م ع و)
اردو ویکیپیڈیا پر 100 ترامیم کا سنگ میل عبور کرنے پر مبارک باد قبول فرمائیں
[ترمیم]| 100 ترامیم | ||
| اردو ویکیپیڈیا پر 100 ترامیم کا سنگ میل عبور کرنے پر مبارک باد قبول فرمائیں، جو اردو ویکیپیڈیا برادری کے لیے ایک بڑی خوشی اور فخر کی بات ہے!
|
--طاہر محمود (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 09:04، 27 جولائی 2021ء (م ع و)
اردو ویکیپیڈیا پر 500 ترامیم کا سنگ میل عبور کرنے پر مبارک باد قبول فرمائیں
[ترمیم]| 500 ترامیم | ||
| اردو ویکیپیڈیا پر 500 ترامیم کا سنگ میل عبور کرنے پر مبارک باد قبول فرمائیں، جو اردو ویکیپیڈیا برادری کے لیے ایک بڑی خوشی اور فخر کی بات ہے!
|
--طاہر محمود (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 09:04، 27 جولائی 2021ء (م ع و)
اردو ویکیپیڈیا پر 1،000 ترامیم کا سنگ میل عبور کرنے پر مبارک باد قبول فرمائیں
[ترمیم]| 1،000 ترامیم | ||
| اردو ویکیپیڈیا پر 1،000 ترامیم کا سنگ میل عبور کرنے پر مبارک باد قبول فرمائیں، جو اردو ویکیپیڈیا برادری کے لیے ایک بڑی خوشی اور فخر کی بات ہے!
|
--طاہر محمود (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 09:04، 27 جولائی 2021ء (م ع و)
اردو ویکیپیڈیا پر 5،000 ترامیم کا سنگ میل عبور کرنے پر مبارک باد قبول فرمائیں
[ترمیم]| 5،000 ترامیم | ||
| اردو ویکیپیڈیا پر 5،000 ترامیم کا سنگ میل عبور کرنے پر مبارک باد قبول فرمائیں، جو اردو ویکیپیڈیا برادری کے لیے ایک بڑی خوشی اور فخر کی بات ہے!
|
--طاہر محمود (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 09:43، 9 اگست 2021ء (م ع و)
حوصلہ افزائی کے لیے شکریہ! جزاک اللہ خیرا!! Khaatir (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 11:48، 9 اگست 2021ء (م ع و)
| معمولی اعزاز | |
| آپ نے اڈیشا کے متعلق عمدہ کام کیا ہے- آپ کے لئے یہ اعزاز -امید ہے آپ مستقبل میں یہ کام جاری رکھیں گے - حسن (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 14:43، 28 مارچ 2021ء (م ع و) |
- حوصلہ افزائی کے لیے شکریہ! جزاک اللّٰہ خیراً Khaatir (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 02:09، 29 مارچ 2021ء (م ع و)
- آپ بہت اچھی سمت کام کر رہے ہیں۔ امید ہے اردو ویکیپیڈیا کے تئیں آپ کا تعاون جاری رہے گا۔ Faismeen (تبادلۂ خیال • شراکتیں)
- ان شاء اللہ Khaatir (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 06:31، 29 مارچ 2021ء (م ع و)
- میری طرف سے شاندار مضمون لکھنے پر مبارکباد قبول کریں۔ آپ غالباً نئے صارف ہیں مگر کام کہنہ مشق صارفین سے بڑھ کر کیا ہے۔ امید ہے کہ ایسے ہی عمدہ مضامین شامل کرتے رہیں گے۔ منجانب محب علوی (تبادلۂ خیال • شراکتیں)
- شکریہ! جزاک اللّٰہ خیرًا Khaatir 09:26، 26 اپریل 2021ء (م ع و) Khaatir (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 09:26، 26 اپریل 2021ء (م ع و) Khaatir (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 03:01، 18 نومبر 2022ء (م ع و)
اعزاز آپ کے لیے!
[ترمیم]| اعزاز برائے محنت وجانفشانی | |
| محمد رفیع عثمانی مضمون کو ایک بہترین رُخ دینے کے لیے یہ اعزاز آپ کے لیے۔ خوش رہیں۔ شادباد رہیں۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 04:13، 19 نومبر 2022ء (م ع و) |
- @User:TheAafi حوصلہ افزائی کے لیے شکریہ جزاکم اللّٰہ خیرا
اللّٰہ آپ کو بھی خوش و خرم رکھے Khaatir (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 04:16، 19 نومبر 2022ء (م ع و)
مضمون محمد رفیع عثمانی
[ترمیم]آپ کی ویکی پیڈیا کے لیے گراں قدر خدمات ہیں جنہیں دیکھ کر اچھا معلوم ہوتا ہے کہ ویکی پیڈیا ترقی کی جانب گامزن ہے۔ میں ایک ادنیٰ ویکی لکھاری ہوں فی الوقت سیکھ رہا ہوں۔ جناب کو یہ بتانا مقصود تھا کہ مضمون محمد رفیع عثمانی کی کچھ املائی غلطیاں ہیں جنہیں میں نے درست کرنے کی کوشش کی ہے تاہم شاید آپ سے غلطی سے وہ واپس سابقہ حالت میں کر دی گئی ہیں۔ گزارش ہے کہ اس کو واپس بحال کر کے شکریہ کا موقع دیں گے۔ترویج اردوتبادلۂ خیال ترویج اردوتبادلۂ خیال 02:05، 20 نومبر 2022ء (م ع و)
- @ترویج اردو! اگر "جنھوں، انھوں، تمھیں" جیسے الفاظ کو ہائے مخلوط (ھ) کے ساتھ لکھنا املا کی غلطی ہے تو جناب کی خدمت میں عرض کرنا چاہوں گا کہ یہ غلط نہیں؛ درست ہے!
تصدیق کے لیے دیکھیے!
- نور عالم خلیل امینی، اردو و عربی کے ادیب اور دار العلوم دیوبند کے استاذ کی حرفِ شیریں (ص: 15)
- قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان، بھارت کی طرف سے شائع شدہ، گوپی چند نارنگ کی املا نامہ (ص: 77)
- مجلس ترقی ادب، پاکستان کی طرف سے شائع شدہ، رشید حسن خان کی اردو املا (ص: 334)
امید ہے کہ آپ سمجھ لیں گے، صارف:Yethrosh بھی اسی طرح لکھتے ہیں، جو اردو ویکی کے منتظمین میں سے ایک ہیں۔ آپ کی ترمیم یہ تھی____Khaatir (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 02:37، 20 نومبر 2022ء (م ع و)
استفسار
[ترمیم]میں سیکھنے کا طالب ہوں اور رہنمائی میں چلنا بہتر جانوں گا، آپ یہ بتائیں کہ ویکی پیڈیا کے لیے الفاظ کا چناؤ کرنے کے لیے کوئی خاص پیٹرن موجود ہے جس کے تحت ہی ہم تبدیلیاں کر سکیں کیوں کہ میں کافی مدت سے ویکی پر موجود ہوں وقتاً فوقتاً حاضری دیتا رہتا ہوں مگر اس سے پہلے بہت زور و شور سے بہت سارے الفاظ میں اور طرح سے تبدیلیاں کی جاتی رہیں اب اچانک ویکی املا کو مڑا ہوا دیکھ رہا ہوں تو سوچا استفسار کیے دوں کہ کیا کوئی خاص پیٹرن ہے جس کو مد نظر رک کر املائی ترامیم کی جاسیں وغیرہ۔ترویج اردوتبادلۂ خیال
- ترویج اردو! مطلب نہیں سمجھا آپ کا، املائی ترامیم وہ کیجیے جو واقعی غلط ہو متفق علیہ، میں نے تو بتا دیا کہ میں نے غلط نہیں لکھا تھا؛ بلکہ میں اپنی تمام تر تحریروں میں انہیں، جنہیں کی جگہ انھیں، جنھیں لکھتا رہتا ہوں اور اس کے پیچھے من مرضی نہیں ہے؛ بلکہ میں بھی ادبائے اردو کے ایک نظریہ کی پیروی کرکے لکھتا ہوں، اب کے تخلیق کردہ کسی صفحہ پر نظر پڑے گی تو اس طرح کی چیزوں کے علاوہ چیزیں دیکھوں گا، اپنا نظریہ نہیں تھوپوں گا۔ آپ کے انہوں، جنہوں کے استعمال کو انھوں، جنھوں سے نہیں بدلوں گا، اب میں نے آپ کو ہندو و پاک ہر دو جا کی قومی اردو اکادمیوں کی جانب سے طے کردہ املا کا حوالہ بھی دے دیا، تو پھر بھی وہ غلط کیسے ہوگیا؟
- آپ اپنا یہ استفسار دیوان عام میں کیجیے، ہوسکتا ہے آپ کو وہاں اور تسلی بخش جواب ملے۔ Khaatir (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 00:59، 21 نومبر 2022ء (م ع و)
- TheAafi! میں نے شاید ان کے سوال کو سمجھا نہیں، آپ شاید ان کے سوال کا جواب صحیح سمجھیں اور بہتر جواب دیں، اس لیے آپ کو زحمت دے رہا ہوں Khaatir (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 01:22، 21 نومبر 2022ء (م ع و)
- آپ کو شاید میں بات سمجھا نہ سکا۔۔۔۔ میرا مطلب ہے کہ ویکی پیڈیا پر کوئی بھی ترمیم کرسکتا ہے، بدمزگی کے اندیشے کے پیش نظر پوچھا تھا کہ ویکی پیڈیا کا اردو املاء کا کوئی خاص طے شدہ پیٹرن ہے تو میں بھی اس سے سیکھ سکوں میرے علم میں اضافہ ہو تاکہ آئیندہ اس دائرہ کار میں رہ کر ترامیم کی جائیں۔ترویج اردوتبادلۂ خیال
- @ترویج اردو! نہیں، ویکیپیڈیا کا اردو املا کا کوئی خاص طے شدہ پیٹرن ہے، ایسا نہیں، ہر کوئی اپنے علم کے مطابق املائی صورتوں کو اپناتا ہے، بڑے اور قدیم صارفین کو دیکھ کر بھی سیکھتے ہیں وہ صارفین، جو نئے ہوں یا جنھیں زیادہ واقفیت نہ ہو، Yethrosh سے سیکھا جا سکتا ہے کہ وہ کیسے لکھتے ہیں، مسئلہ صرف دو چشمی ھ کا نہیں ہے؛ بلکہ منتظمین جیسے Tahir mq، Obaid Raza، اسی طرح دیگر صارفین میں TheAafi، Faismeen وغیرہ کا طریقۂ کار دیکھ کر بہت کچھ سیکھا جا سکتا ہے، بہت سارے تکنیکی مسائل کا حل بھی معلوم کیا جا سکتا ہے۔ ایک بات یہ کہنا چاہوں گا کہ جدید املا پر لکھی گئی اوپر بتلائی گئی کتابوں کا مطالعہ ضرور کرنا چاہیے، بے حد مفید ہیں اور اپنے مضامین میں کسی اردو ادیب کے طرز تحریر سے استفادہ کرنا اور ان کا اتباع کرنا چاہیے۔ Khaatir (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 01:06، 22 نومبر 2022ء (م ع و)
- ویکیپیڈیا:املائی منشورObaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 10:21، 24 نومبر 2022ء (م ع و)
@ترویج اردو! چلیے! شکریہ آپ نے اچھا سوال اٹھایا تھا، دیکھیے اب عبید بھائی نے بھی :ویکیپیڈیا:املائی منشور کی طرف رہنمائی فرما دی، مجھے بھی اس صفحہ کا پتہ نہیں تھا 😊 Khaatir (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 09:15، 3 دسمبر 2022ء (م ع و)
احمد علی برقی اعظمی کے لیے آئی ٹی ان رکاگنشن
[ترمیم]احمد علی برقی اعظمی مضمون کو ویکیپیڈیا کے صفحہ اول کے خبروں والے خانے کے لائق بنانا، اور پھر اسے وہاں شامل کروانے کے لیے شکریہ۔ اگر آپ کو اس طرح کے کسی اور مضمون کے بارے میں خیال ہوتا ہے کہ اسے صفحہ اول کے اس خانے میں ہونے چاہیے تو میرے تبادلہ خیال پر پیغام بھیجیں۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 04:47، 6 دسمبر 2022ء (م ع و)
ہاں! الحمد للّٰہ میں نے آپ کے توجہ دلانے پر مضمون پر کام کیا؛ لیکن شاید کسی اور نے حالیہ وفیات میں شامل کیا صارف:Obaid Raza کہتے ہیں:
| ” | احمد علی برقی اعظمی احمد علی برقی اعظمی کے انتقال کی خبر فیس بک پر دیکھی ہے۔
انا للّٰہ وانا الیہ راجعون اردو ویکیپیڈیا سے محبت رکھتے تھے۔ |
“ |
صارف:Faranjuned نے اس پر لکھا:
| ” | بے حد محبت کرتے تھے اکثر معروف شعراء کرام اور صحافیوں کی تفصیلات کو مجھے ارسال کرتے تھے اگر ان پر ویکیپیڈیا مضامین نہیں ہوتے تھے | “ |
Khaatir (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 04:55، 6 دسمبر 2022ء (م ع و)
اعزاز برائے خبر بلال اصغر دیوبندی
[ترمیم]@TheAafi؛، شکریہ! حوصلہ افزائی کے لیے، آئندہ بالکل ایسے مضامین کی شمولیت کے لیے انھیں نامزد کرنے کی کوشش کروں گا۔ Khaatir (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 05:16، 26 جنوری 2023ء (م ع و)
مضمون منتخب پیغام برائے زفر بن حارث کلابی
[ترمیم]۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 17:17، 30 جنوری 2023ء (م ع و)
الحمد للّٰہ
بے حد شکریہ Khaatir (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 17:35، 30 جنوری 2023ء (م ع و)
شکریہ
[ترمیم]آپ جناب نے جو القاب کے بارے فرمایا درست بات ہے مگر دھیان رکھیں شیخ الحدیث، وکیل، مفتی، مجتہد، مولانا، فقیہ، علامہ حجۃ الاسلام حجۃ الاسلام والمسمین، استاذ العلماء، آیت اللہ، آیت اللہ العظمی، امام، نبی اور رسول یہ القاب نہیں بلکہ درجات اور مقام ہے جو اس شخصیت کو بلاوجہ نہیں کہے جا سکتے اور یہ ڈگریوں کی مانند ہوتے ہیں جیسے ایم اے، پی ایچ ڈی، ڈاکٹر، سرجن اور پروفیسر وغیرہ لہذا اپنی قیمتی ترامیم ان عناوین پر ضائع مت فرمائیں۔ ہاں محمد باقر نقوی میں آپ کی لفظ ان میں بدلنا بالکل ٹھیک ہے۔ آپ کا قلبی طور پر مشکور ہوں۔ اور حوالہ والی بات آپ کی ٹھیک ہے مگر مجھے کافی مشکلات ہیں اس بابت کہ تحریری مواد میسر نہیں اور اہل تشیع کی اس سب سے بڑی شخصیت کے بارے بہت زیادہ محنت سے یہ پہلی تحریر لکھی گئی ہے۔علی نقی (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 11:11، 11 فروری 2023ء (م ع و)
- @Syedalinaqinaqvi آپ کے شکریے کے لیے شکریہ! بالکل ڈگریوں کے مانند ہوتے ہیں؛ مگر ان کے محل استعمال سے متعلق بات ہے۔ شاید آپ نے میری بات سمجھی نہیں! میں نے مطلقاً القاب کے استعمال کے بارے میں بات نہیں کی؛ بلکہ ابتدائی پیراگراف اور خانہ معلومات کے علاوہ دیگر پیراگراف میں القابات استعمال کرنے سے متعلق میں نے آپ کو لکھا، نیز یہ میری ذاتی اور نجی رائے نہیں ہے!! نیز حوالہ جات ہوں تو لگا دینا چاہیے؛ ورنہ ویکیپیڈیا: اصل تحقیق نہیں جیسے اصول کس کے لیے ہیں۔ Khaatir (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 11:25، 11 فروری 2023ء (م ع و)
- میں بعض ناموں سے پہلے مولانا لکھ دیا تھا تو عبید رضا بھائی نے مجھ سے کہا تھا کہ یہ خلاف اصول ہے۔ Khaatir (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 11:37، 11 فروری 2023ء (م ع و)
- عنوان میں اگر نام سے پہلے ہم نے اس کی عام اجازت دے دی تو، پھر تو خیر نہیں! آپ لوگ سجھ دار ہیں، ایک کہے گا، یہ سنی ہی نہیں، دوسرا بولے کا، نہیں اس کے نام سے پہلے شیخ الحدیث لکھنا ہی لکھنا ہے۔ اور یہ القاب، یا ڈگریاں، یہ پیشے اصل نام ہرتے ہیں نہ ہی نام کا حصہ، ہاں ایک شخصیت کے نام کا حصہ بن چکا ہو تو اسے وہی عنوان دیا جا سکتا ہے۔ ایک کو ڈاکٹر لکھیں گے تو دوسرا کہے گا، نہیں وہ خود پروفیسر لکھتے ہیں۔ اس سے بھی بڑھ کر، یہ ان شخصیات کی شان بیان کرنے کا پلیٹ فارم نہیں، محض معلومات کا ذریعہ ہے، جس میں یہ ہی لکھا جا سکتا ہے کہ وہ ڈاکٹر ہیں، پروفیسر ہیں، پلمبر ہیں یا الیکٹریشن وغیرہ یا وہ مولوی ہیں، شیخ، مجتہد ہیں۔ عنوان میں القابات و خطاب ڈالنے سے ویکیپیڈیا کا بنیادی اصول کہ ہم غیرجانبدار ہیں، متاثر ہوتا ہے۔Obaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 16:26، 11 فروری 2023ء (م ع و)
- میں بعض ناموں سے پہلے مولانا لکھ دیا تھا تو عبید رضا بھائی نے مجھ سے کہا تھا کہ یہ خلاف اصول ہے۔ Khaatir (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 11:37، 11 فروری 2023ء (م ع و)
آپ کی بات بجا ہے۔علی نقی (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 02:01، 12 فروری 2023ء (م ع و)
- شکریہ، عبید رضا بھائی! دراصل میں نے علی نقی بھائی کو استعمال نہ کرنے کے بارے میں بتایا تھا، مجھے ایسا لگا کہ شاید آپ نے یہ تو نہیں سمجھا کہ علی نقی بھائی نے مجھے استعمال سے روکا ہو۔ از راہ کرم وضاحت فرما دیجیے گا۔ Khaatir (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 20:52، 15 فروری 2023ء (م ع و)
اعزاز برائے خبر محمد رابع حسنی ندوی
[ترمیم]اعزاز برائے خبر محمد اسلام قاسمی
[ترمیم]اعزاز برائے خبر سید طاہر حسین گیاوی
[ترمیم]اعزاز برائے خبر محمد شاہد سہارنپوری
[ترمیم]توجہ فرمائیں
[ترمیم]السلام علیکم ۔بھائی khaatir صاحب آپ نے حفص بن سلیمان کوفی والی ترمیم رد کیوں کی ہے آپ کے پاس اسماء و رجال کا علم ہے کیا؟ وقال يحيى بن معين: ليس بثقة. وقال ابن المديني: ضعيف الحديث، وتركته على عمد. وقال إبراهيم الجوزجاني: قد فُرِغَ منه من دهر. وقال النسائي: ليس بثقة ولا يكتب حديثه، وقال في موضع آخر: متروك. وقال زكريا الساجي: له أحاديث بواطيل. وقال ابن عدي: عامَّة أحاديثه غير محفوظة. وقال أبو زُرعة: ضعيف الحديث. إلاَّ أنَّ وكيع بن الجراح قال عنه: كان ثقة. وقد أخرج له الترمذي والنسائي في مسند علي رضي الله عنه متابعة، وابن ماجه.(میزان الاعتدال)محمد طاہر (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 06:46، 14 اکتوبر 2023ء (م ع و)
- وعلیکم السلام ورحمۃ اللّٰہ و برکاتہ طاہر بھائی! @Tahir697 مسئلہ یہ نہیں کہ ان پر کتنے علماء و ائمہ نے نقد و جرح کیا ہے، آپ نے متروک راوی کا زمرہ لگایا، جوکہ سراسر خلاف واقع ہے۔ پوری دنیا میں سب سے زیادہ روایت حفص ہی کی پیروی کرکے قرآن پاک کی تلاوت کی جاتی ہے، میں نے بس اسی نقطۂ نظر سے وہ زمرہ رد کیا
- رہی بات! آپ اگر عالم ہونے کی بات کر رہے ہیں تو بندہ بھی دار العلوم دیوبند کا فاضل ہے۔
- امید ہے کہ میرا مقصد آپ نے سمجھا ہو، آپ کی ترمیم رد کرنے کے بجائے بغیر رد کیے بھی تبدیل کر سکتا ہے
- ویسے برا لگا ہو تو معذرت خواہ ہوں Khaatir (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 06:55، 14 اکتوبر 2023ء (م ع و)
- @Tahir697 ہاں! آپ نقد و تبصرہ کا ایک خانہ بنا کر ان کے سلسلے میں دیگر ائمہ کی آرا نقل کر سکتے ہیں، الٹا اس سے مجھے خوشی ہوگی Khaatir (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 06:58، 14 اکتوبر 2023ء (م ع و)
- ویسے برا لگا ہو تو معذرت خواہ ہوں Khaatir (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 06:55، 14 اکتوبر 2023ء (م ع و)
آپ کو پتہ ہونا چاہیئے کہ قرآن تواتر سے ثابت ہے۔اس کو کسی روایت کی ضرورت نہیں ہے۔آپ کی فیلڈ نہیں ہے آپ خاموشی سے اپنا کام کریں ؟ شکریہ محمد طاہر (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 07:01، 14 اکتوبر 2023ء (م ع و)
- @Tahir697 اپنا مسلک اور نظریہ نہ تھوپیں ویکیپیڈیا پر، جو صفحات میرے ذریعے سے بنے ہیں، وہ میں میری نظر میں رہتے ہیں، اس لیے آئندہ بھی ایسی کوئی نامناسب ترمیم دیکھوں گا تو رد کر دوں گا
آپ زیادہ قابل نہ بنیں، آپ بھی خاموشی سے اپنے صفحات پر دھیان دیں، تواتر کے ساتھ قرآن پہنچا بھی ہے تو روایات کی اتباع کے ذریعے سے Khaatir (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 07:07، 14 اکتوبر 2023ء (م ع و)
جہالت کو کوئی علاج نہیں! وإذا خاطبهم الجاهلون قالوا سلاما محمد طاہر (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 10:45، 14 اکتوبر 2023ء (م ع و)
- @Tahir697 انھیں متروک الحدیث کہا گیا ہے؛ مگر یہاں متروک راوی کا زمرہ لگانے سے یوں معلوم ہوتا ہے کہ ان کی روایت حفص متروک ہے۔ آپ کے جاہل کہنے سے میں جاہل نہیں ہو جاؤں گا۔
- اوپر دیباچے میں یہ لکھا گیا ہے: فنِ قرآن کے سات روایتی طریقوں میں سے ایک کی نشر و اشاعت کرنے والے تھے، ان کا طریقہ (روایتِ حفص عن عاصم) عالم اسلام میں سب سے زیادہ مقبول و معروف ہوا۔ نیچے آپ نے مطلقاً [[زمرہ:متروک راوی]] کا زمرہ لگا دیا۔ ہاں! [[زمرہ:متروک راوی حدیث]] بنا کر لگا دیں اور ذاتیات پر سوال نہ اٹھائیں، اس سے آپ کی اعلیٰ ظرفی کا پتہ چلتا ہے۔ Khaatir (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 15:21، 14 اکتوبر 2023ء (م ع و)
- @Tahir697 اب دیکھ لیجیے ⬅️ حفص بن سلیمان کوفی#روایت حدیث عربی ویکیپیڈیا سے ترجمہ کرکے Khaatir (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 04:24، 16 اکتوبر 2023ء (م ع و)
- اوپر دیباچے میں یہ لکھا گیا ہے: فنِ قرآن کے سات روایتی طریقوں میں سے ایک کی نشر و اشاعت کرنے والے تھے، ان کا طریقہ (روایتِ حفص عن عاصم) عالم اسلام میں سب سے زیادہ مقبول و معروف ہوا۔ نیچے آپ نے مطلقاً [[زمرہ:متروک راوی]] کا زمرہ لگا دیا۔ ہاں! [[زمرہ:متروک راوی حدیث]] بنا کر لگا دیں اور ذاتیات پر سوال نہ اٹھائیں، اس سے آپ کی اعلیٰ ظرفی کا پتہ چلتا ہے۔ Khaatir (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 15:21، 14 اکتوبر 2023ء (م ع و)
شکریہ نامہ
[ترمیم]مولانا ثمیر الدین قاسمی کی زندگی پر بہترین کام کرنے پر مبارکباد قبول فرمائیں، ماشاءاللہ بہت خوب، بہت عمدہ، Ghalib241 (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 11:16، 15 اکتوبر 2023ء (م ع و)
- شکریہ جزاکم اللّٰہ خیرا Khaatir (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 11:19، 15 اکتوبر 2023ء (م ع و)
اعزاز برائے خبر فاطمہ بیوی
[ترمیم]مسرت نامہ
[ترمیم]مولانا اختر امام عادل قاسمی کی حالات زندگی نمایاں کرنے پر مبارکباد قبول فرمائیں، ماشاءاللہ خاطر صاحب زود نگار قلم کار ہیں۔ اللّٰہ قلم کی تابانیوں کو یونہی برقرار رکھے۔ Ghalib241 (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 03:04، 30 نومبر 2023ء (م ع و)
منتظمین رائے شماری
[ترمیم]السلام علیکم! امید ہے کہ آپ خیریت سے ہوں گے۔ مجھے اردو ویکیپیڈیا پر کام کرتے مناسب عرصہ ہو گیا ہے۔ میں اس کے ساتھ ساتھ انگریزی ویکیپیڈیا پر بھی موجود ہوں اور وہاں بھی باقاعدہ طور پر ترامیم کر رہا ہوں۔ آپ میرے کام سے واقف بھی ہوں گے۔ مزید یہ کہ آپ میرا صارف صفحہ اور میری شراکتیں بھی دیکھ سکتے ہیں جس سے آپ کو میرے کام کا مزید اندازہ بھی ہو جائے گا۔ میں نے اردو ویکیپیڈیا پر بحثیت ویکی بان کی درخواست دی ہے۔ آپ سے گزارش ہے کہ آپ ویکیپیڈیا:منتظمین/رائے شماری/Fahads1982 پر اپنی رائے کا اظہار کریں۔ Fahads1982 (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 15:39، 5 دسمبر 2023ء (م ع و)
رائے شماری برائے امیدوار برائے منتخب فہرست
[ترمیم]اس رائے شماری میں حصہ لیں تا کہ صفحہ اول میں بہتری لائی جا سکے اور صفحہ اول کے لیے نئی فہرستیں منتخب کی جا سکیں۔
- ویکیپیڈیا:امیدوار برائے منتخب فہرست/سعودی عرب کے بادشاہوں کی فہرست
- ویکیپیڈیا:امیدوار برائے منتخب فہرست/نوبل انعام برائے کیمیا وصول کنندگان کی فہرست
Fahads1982 (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 05:23، 12 دسمبر 2023ء (م ع و)
ویکیپیڈیا:منتظمین/رائے شماری/Tahir697
[ترمیم]ویکیپیڈیا:منتظمین/رائے شماری/Tahir697
- اسلام و علیکم! تمام صارفین سے گذارش ہے کہ منتظمین کی رائے شماری میں اپنی راۓ فرمائیں۔ شکریہ
Tahir697 (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 01:31، 14 دسمبر 2023ء (م ع و) ماشاءاللہ آپ نے اچھی باتیں لکھیں ہیں لیکن آپ دیوبندی ہونے کی وجہ سے عافی صاحب کی زبان بول رہیں ہیں۔ شکریہ جَزَاکَ اللَّهُ خَيْرًا
- @Tahir697 استغفر اللہ! آپ اتنی تنگ نظری کا شکار کیوں ہو رہے ہیں؟ ہر چیز کو دیوبندیت، بریلویت یا مقلدیت، غیر مقلدیت؛ اختصاراً فرقے سے جوڑنا ضروری ہے؟ واللہ! تین چار سالوں میں کئی صارفین سے تعلق ہوا؛ مگر مذہب اور مکتب فکر کی وجہ سے کسی سے امتیازی سلوک کرتے ہوں، ایسا نہیں ہے!! واللہ! آپ کو مزید سیکھنے کی ضرورت ہے۔ جب کچھ عرصے کے بعد آپ مزید اصول و ضوابط معلوم کر لیں گے تو اپنی ان باتوں پر خود آپ کو ہنسی آئے گی۔ کیسی باتیں کرتے ہیں بھائی! Khaatir (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 15:23، 14 دسمبر 2023ء (م ع و)
مجھے ویکی اصولوں سے دلچسپی نہیں ہے میں تو دین کا کام صرف صدقہ جاریہ کے لیے کر رہا ہوں۔ اور برصغیر پاک و ہند میں فرقہ واریت ، حسد ،بغض کینہ ہی تو ہے۔
- @Tahir697 آپ اس خام خیالی سے باہر نکلیے اور ویکی اصول و ضوابط کو جان کر ان کی پاسداری کرتے ہوئے لکھیے، ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ بس ویکیپیڈیا کسی خاص مسلک کی ترجمانی کا پلیٹ فارم نہیں ہے۔ یہاں ہر کوئی دائرے میں رہ کر اشتراک کر سکتا ہے؛ اس لیے ایسی کچی باتیں چھوڑیے اور کام کرتے رہیے۔ آپ چاہیں تو ویکی اصول و ضوابط اور ویکی اسلوب کا خیال رکھتے ہوئے اپنے مسلک کی ترویج و اشاعت کے سلسلے میں چیزیں ڈال سکتے ہیں۔ کس نے روکا ہے؟ ویکیپیڈیا کسی کی جاگیر تھوڑی ہے؟ Khaatir (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 15:37، 14 دسمبر 2023ء (م ع و)
- اختصاراً مطلب یہ کہ عالم دین ہونے کے لیے پوری دنیا کے مسلمانوں کو آپ سے ڈگری لینی ہو گئ۔ بہت بہت شکریہ مفتی اعظم برصغیر پاک وہند صاحب۔ ہمیں آپ کی کوئی ضرورت نہیں ۔ Tahir697
- @Tahir697! کس نے کہا؟ مگر آپ عالم ہونے کا حوالہ دے کر الٹی سیدھی باتیں لکھیں؟ یہ بھی تو درست نہیں! (یہ تبادلۂ خیال صفحات پر کی گئی آپ کی گفتگو سے متعلق ہے؛ آپ کے مضامین سے متعلق نہیں)۔ بات کیجیے؛ مگر ساتھ میں دستخط بھی کیجیے Khaatir (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 03:15، 16 دسمبر 2023ء (م ع و)
رائے شماری برائے امیدوار برائے منتخب فہرست
[ترمیم]اس رائے شماری میں حصہ لیں تا کہ صفحہ اول میں بہتری لائی جا سکے اور صفحہ اول کے لیے نئی فہرستیں منتخب کی جا سکیں۔
- ویکیپیڈیا:امیدوار برائے منتخب فہرست/عباسی خلفا کی فہرست
- ویکیپیڈیا:امیدوار برائے منتخب فہرست/مغلیہ سلطنت کے حکمرانوں کی فہرست
- ویکیپیڈیا:امیدوار برائے منتخب فہرست/سلطنت عثمانیہ کے سلاطین کی فہرست
Fahads1982 (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 05:05، 25 دسمبر 2023ء (م ع و)
اعزاز برائے خبر عبد العلیم فاروقی
[ترمیم]— Fahads1982 (تبادلۂ خیال)- -(شراکتیں) 07 17:58، 25 اپریل 2024ء (م ع و)
— ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 03:03، 14 اکتوبر 2024ء (م ع و)
اعزاز برائے خبر ندیم الواجدی
[ترمیم]— ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 05:36، 16 اکتوبر 2024ء (م ع و)
اعزاز برائے خبر سید شاہ خسرو حسینی
[ترمیم]— ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 18:17، 11 نومبر 2024ء (م ع و)
اعزاز برائے خبر قمر الدین احمد گورکھپوری
[ترمیم]— ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 17:24، 22 دسمبر 2024ء (م ع و)
Invitation to Participate in the Wikimedia SAARC Conference Community Engagement Survey
[ترمیم]Dear Community Members,
I hope this message finds you well. Please excuse the use of English; we encourage translations into your local languages to ensure inclusivity.
We are conducting a Community Engagement Survey to assess the sentiments, needs, and interests of South Asian Wikimedia communities in organizing the inaugural Wikimedia SAARC Regional Conference, proposed to be held in Kathmandu, Nepal.
This initiative aims to bring together participants from eight nations to collaborate towards shared goals. Your insights will play a vital role in shaping the event's focus, identifying priorities, and guiding the strategic planning for this landmark conference.
Survey Link: https://forms.gle/en8qSuCvaSxQVD7K6
We kindly request you to dedicate a few moments to complete the survey. Your feedback will significantly contribute to ensuring this conference addresses the community's needs and aspirations.
Deadline to Submit the Survey: 20 January 2025
Your participation is crucial in shaping the future of the Wikimedia SAARC community and fostering regional collaboration. Thank you for your time and valuable input.
Warm regards,
Biplab Anand
— ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 09:56، 22 جنوری 2025ء (م ع و)
اعزاز برائے خبر جعفر مسعود حسنی ندوی
[ترمیم]— آپ کا خیرخواہ، عافیؔ 10:33، 24 جنوری 2025ء (م ع و)
صارف محمد زابر سعید بدر سے گفتگو
[ترمیم]جی السلام علیکم اپ بجا فرما رہے ہیں ابھی مجھے ویکیپیڈیا اردو کے اصول و ضوابط کا علم نہیں ہے لیکن طاہر بھائی بھلے انہوں نے بہت کام کیا ہے اس کو میں اعتراف کرتا ہوں جیسے انہوں نے ویکیپیڈیا پر بہت کام کیا ہے ہم نے پاکستانی جینزم میں بہت کام کیا ہے اور وہ پاکستانی جرزم کے تمام اہم پلرز اس کے گواہ ہیں ابھی انہوں نے بڑی دلچسپ بات کی میں خود حیران ہوا کہتے ہیں کہ اپ بتائیں کہ کسی یونیورسٹی کی نصاب میں اپنی کتاب شامل ہے تو اب انگریز کون سمجھائے اب اپ ان کا ذہنی سطح کا اندازہ لگائیں کہ میں نے ان سے ریکویسٹ کی اب ان کا ایکسپوژر اس حوالے سے یقینا ہوگا انہیں بہت محنت کی ہے اللہ تعالی اس کا انہیں اجر دے لیکن وہ یہ نہیں سمجھ رہے کہ میں ایک صحافی ہوں صحافی بلاگ نہیں لکھتا میرے بلاگز ایک اج جگہ پہ ضرور ہیں لیکن میرے کالم چھپے ہوئے ہیں جو پاکستان کے تمام اہم اخبارات میں جنگ میں نوائے وقت میں پاکستان ابزرور اسلام اباد میں اور دیگر دی نیوز انٹرنیشنل انگریزی اخبار ہے اس میں دی نیشن میں شائع ہوتے رہتے ہیں ورکنگ جلزم کا مجھے 20 سال کا تجربہ ہے الحمدللہ میری کتابیں یونیورسٹی کی نصاب میں بھی شامل ہیں لیکن اور یہ ایکنالج کیا جا رہا ہے تمام اخبارات میں اور اخبارات بھی کوئی عام بھی کیٹگری کے نہیں ہیں اے کیٹگری کے اخبار ہیں پاکستان کے سب سے بڑے اخبارات میں ان کا حوالہ اور ذکر ہے اس کے باوجود طاہر بھائی کہتے ہیں کہ یہ حوالہ کافی نہیں ہے اب جب ایک اپشن ہے کہ اللہ تعالی خود نیچے ا کے ان کو سمجھائیں تو میں نے تو ان کی شان میں گستاخی نہیں کی ہے بلکہ ان کو تھوڑا سا سمجھانے کی کوشش کی ہے اپ بھی اپ بھی سمجھنے کی کوشش کریں کہ ایک صحافی کے لیے یہ ضروری نہیں ہوتا کہ وہ کسی یونیورسٹی کے لیے کتاب لکھے اس کے لیے تمام اہم اخبارات میں کام کرنا اہم ہے جو الحمدللہ میرے پاس اس کا مکمل تجربہ موجود ہے پاکستان کے تمام اہم اخبارات میں میں نے کام کیا ہے شکر الحمدللہ میری کتابیں یونیورسٹی کے نصاب میں بھی شامل ہیں اس کا ذکر پاکستان کی سب سے بڑے میڈیا گروپ جنگ جیو گروپ کی ویب سائٹ پہ موجود ہے اس کے علاوہ تمام بڑے اہم اخبارات جن میں انگریزی روزنامہ ڈان پاکستان ابزرور اسلام اباد انگریزی روزنامہ نیشن انگریزی روزنامہ دی نیوز انٹرنیشنل اردو روزنامہ جنگ اردو روزنامہ نوائے وقت اردو روزنامہ پاکستان اردو روز نماز دنیا ان تمام اخبارات میں جو حوالے دیے گئے ہیں اس میں میرے کالمز چھپے ہوئے ہیں بلاگ اور کالم میں فرق ہوتا ہے طاہر صاحب کو یہ بھی معلوم نہیں کالم چھپے ہوئے ہیں بلاگ نہیں چھپے ہوئے یہ ان کو سمجھانے کی کوشش کی گئی ہے اور یہ اپ سے بھی ریکویسٹ ہے کہ سچویشن کو سمجھنے کی کوشش کریں طاہر صاحب نے ویکیپیڈیا کے لیے کام کیا ہے تو ہم نے پاکستانی صحافت کے لیے اور ادب کے لیے کام کیا ہے دونوں کی خدمات اپنی اپنی جگہ پہ اہم ہیں اور ان کو پاکستانی صحافت کو سمجھنے کی ضرورت ہے جیسے مجھے اپ بتا رہے ہیں کہ ویکیپیڈیا کے اصولوں کا نہیں پتہ تو انہیں پاکستانی صحافت کے اصولوں کا نہیں پتہ اپنا ڈھیر سارا خیال رکھیںصاحب زادہ محمد زابر سعید بدر (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 14:38، 28 مارچ 2025ء (م ع و)
- وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
@محمد زابر سعید بدر آپ نے خود پر بنائے ہوئے مضمون میں خود ترمیم کرکے بھی غلط کیا۔ طاہر بھائی کا مطلب یہ نہیں تھا کہ آپ کو یہ ثابت کرنا ہے کہ آپ کی کتابیں واقعی یونیورسٹیوں کے نصاب میں شامل ہیں یا نہیں۔ بلکہ ان کا کہنا یہ تھا کہ جو حوالہ دیا جا رہا ہے، وہ مضمون کے متن میں درج تمام معلومات کی تائید کرے۔ آپ پر لکھے گئے مضمون اسی طرح آپ کے لکھے گئے مضامین میں یہی معاملہ ہے کہ ویکیپیڈیا پر مثلاً ایک پیراگراف لکھا گیا، جس میں درج باتوں کا اثبات اس کے ساتھ دیے گئے حوالے یا حوالہ جات سے نہیں ہو پاتا۔ اس کی ویکیپیڈیا کی زبان میں تخریب کاری کہا جاتا ہے۔
ویکیپیڈیا کا بنیادی اصول یہ ہے کہ جو بھی معلومات شامل کی جائیں، وہ کسی مستند ذریعہ میں پہلے سے شائع شدہ ہوں۔ اگرچہ کئی چیزیں واقع میں شائع ہوئی ہوں، لیکن ان کے حوالہ جات دینا ضروری ہے۔ Khaatir (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 16:11، 28 مارچ 2025ء (م ع و)
- @محمد زابر سعید بدر آپ پر لکھے گئے مضمون پر تجزیہ یہاں کلک کرکے ملاحظہ فرمائیں۔ Khaatir (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 21:25، 28 مارچ 2025ء (م ع و)
اعزاز برائے خبر غلام محمد وستانوی
[ترمیم]— آپ کا خیرخواہ، عافیؔ 09:29، 6 مئی 2025ء (م ع و)
محترم Khaatir صاحب!
- گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی ویکیپیڈیا ایشیائی مہینہ کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جو یکم نومبر سے شروع ہو ہوگا اور 30 نومبر تک جاری رہے گا۔ آپ سے درخواست کی جاتی ہے کہ اس منصوبہ میں اپنا نام درج کریں اور مذکورہ تاریخ سے ایشیائی موضوعات (ایشیا کی شخصیت، شہر، تنظیم، کتاب، فلم وغیرہ) میں سے کسی موضوع پر لکھیں (آپ کا جس ملک سے تعلق ہوں، اس سے متعلق موضوع پر نہ ہو)، جو کم از کم 300 الفاظ اور 3 ہزار بائٹ پر مشتمل ہو۔ طریقۂ کار کے تحت منصوبے میں شامل کریں۔ مزید معلومات ویکیپیڈیا ایشیائی مہینہ پر ملاحظہ فرمائیں!
– ویریتاس (تبادلۂ خیال) 07:32، 20 اکتوبر 2025ء (م ع و)
مدد درکار
[ترمیم]آداب، مزاج گرامی خاطر صاحب
آپ کی ترامیم سے اندازہ ہوتا ہے کہ آپ اڑیسہ سے متعلق کافی معلومات رکھتے ہیں اور اڑیا زبان بھی جانتے ہیں۔ ویکیپیڈیا پر اڈیشا یا اوڈیشا یا اوڈیسا کے املا کے بارے میں کافی تضاد ہے۔ اس کی تاریخ کا زمرہ (زمرہ:تاریخ اوڈیشہ) یوں لکھا ہوا ہے۔ کیا ہونا چاہیے؟ – ویریتاس (تبادلۂ خیال) 12:23، 30 نومبر 2025ء (م ع و)
- @Veritasphere! جی! میرا تعلق صوبہ اڈیشا ہی سے ہے۔ مختصراً یہ عرض کروں گا کہ 2011ء سے قبل اڈیشا میں بالاتفاق اڑیسہ ہی لکھا جاتا رہا ہے، اڑیسہ اردو اکادمی نام تھا۔ شروع میں O ہونے کی وجہ سے باہر کے بعض حضرات نے "او" سمجھتے ہوئے "اوڑیسہ" بھی لکھا ہے، مثلاً: قادیانیوں کے یہاں روحانی خزائن (جلد: 22) میں، قدیم دکنی سلطنتیں اور زمستان نامی کتاب میں، اسی طرح سید اولاد حیدر فوق بلگرامی کی کتاب ”تاریخِ جدید صوبہ بہار و اڑیسہ“ میں اڈیشا پر بنگالی سلاطین کی حکومت کی وجہ سے پرانی بنگالی تواریخ میں بھی اوڑیسہ لکھا ہوا مل رہا ہے؛ مگر یہاں اڑیسہ لکھا جاتا رہا ہے۔ 2010ء سے 2011ء کے درمیان نام کی تبدیلی پر بحث ہوئی (2010ء میں لوک سبھا میں بل پاس ہوا اور 2011ء میں راجیہ سبھا میں) اور 2011ء میں بل پاس ہوا اور صوبہ کا نام ہوا ”Orissa“ کی جگہ ”Odisha“۔ اب تبدیلی سے پہلے تو اڑیسہ اردو اکادمی والے اور جمعیۃ علماء (الف و میم) کی شاخوں اور تمام مدارس میں ”اڑیسہ“ ہی رائج تھا؛ مگر تبدیلی کے بعد اڑیسہ اردو اکادمی نے اپنا نام ”اڈیشا اردو اکادمی” کر لیا اور جمعیۃ علماء اڈیشا (میم) والے بھی ”اڈیشا“ لکھتے ہیں اور ان سے وابستہ یا غیر وابستہ بہت سے مدارس والے بھی؛ جبکہ جمعیۃ علماء اڈیشا (الف) اور ان سے وابستہ یا غیر وابستہ بہت سے مدارس والے اور اڈیشا کے بعض ادبا اڈیشہ لکھتے ہیں؛ مثلاً: کرامت علی کرامت اڈیشا کو پر تکلف سمجھتے تھے، ایسا میں نے اپنے ایک استاذ سے سنا، جنھوں نے کرامت صاحب کے اس سلسلے میں ایک مضمون کا ذکر بھی کیا تھا۔ (مگر ریختہ پر موجود 2011ء کے بعد کی ان کی کتابوں میں اڈیشا لکھا ہوا ملتا ہے اور وہ ظاہر ہے کہ اڈیشا اردو اکادمی سے شائع ہونے کی وجہ سے)۔ اب چلتے ہیں اور دو غیر آفیشل املا کی طرف اور وہ ”اوڈیشہ“ اور ”اوڈیشا“ ہیں۔ دکن کے علاقے میں اوڑیسہ لکھا جاتا تھا تو اب بھی وہاں کے اردو اخبار والے اوڈیشہ لکھتے تھے۔ اڈیشا اردو اکادمی کے بعض حضرات کی رائے نام کی تبدیلی کے بعد یہ ہوئی کہ O کو ”او“ لکھنا چاہیے sha کو ”شا“ یعنی کل ملا کر ”اوڈیشا“! اسی خیال کو دیوبند میں موجود اڈیشا کے طلبہ میں بھی رواج ملا تھا۔ میں نے 2021ء میں اردو ویکیپیڈیا پر لکھنا شروع کیا تو خیال آیا کہ سرکاری طور پر نام تو تبدیل ہو چکا ہے تو سارے صفحات پر اوڈیشا کر دیا، پھر جب تحقیق ہوئی تو میں نے اڈیشا اردو اکادمی کے سرکاری ادارے ہونے اور اڈیشا کے بہت سے اہل مدارس اور جمعیۃ علماء اڈیشا کے ایک گروپ کے ”اڈیشا“ کی املا برتنے کے پیش نظر ہی ”فعال ویکی صارفین“ کے واٹس ایپ گروپ میں بات رکھ کر سارے صفحات میں اڈیشا کیا اور کروایا۔ رہی بات زبان کی تو پہلے Oria تھا اب Odia تو تو اڑیا لکھا جاتا تھا تو اب اڈیا لکھا جانا چاہیے؛ اس لیے میں بھی لکھتا ہوں۔ ایک بات قابلِ ذکر یہ ہے کہ صوبہ کے نام بدلنے سے اڑیسہ ہائی کورٹ سمیت اداروں کے نام پر کوئی اثر نہیں پڑا؛ کیوں کہ ان کے سلسلے میں قوانین الگ ہیں۔ ٹائمز آف انڈیا میں تو یہی کہوں گا اختلاف سے بچنے کے لیے پرانے صفحات میں اڑیسہ ہی عنوان یا عنوان کا جز رکھ کر مضمون کے اندر قوسین میں (اوڑیسہ) لکھ دیا جائے، نیز موجودہ صفحے پر دوسرا درست اور رائج عنوان (اڈیشہ) بھی رکھ دیا جائے؛ مگر مرکزی صفحہ (اڈیشا) کو چھوڑ کر دوسرے صفحات جیسے: صوبہ اڑیسہ (برطانوی ہند) اور صوبہ بہار و اڑیسہ پر اڑیسہ ہی رکھا جائے؛ البتہ آپ نے جو مغل زمانے کے اڑیسہ پر بنائے گئے صفحے کو اوڑیسہ لکھنے کے سلسلے میں کہا ہے تو سب سے پہلے تو یہ کہ بنایا جا سکتا ہے؛ مگر انگریزی ویکیپیڈیا میں فی الحال ایسے صفحات بنائے نہیں گئے ہیں اور ضروری بھی نہیں کہ وہاں نہ ہوں تو اردو ویکی پر نہیں بنایا جا سکتا۔ مگر میرے خیال سے بنانے کی ضرورت نہیں ہے۔ اڈیشا حدود کے اختلاف کے ساتھ مستقل صوبہ ہزاروں سالوں سے ہے، 1803ء میں کمپنی راج کے تحت آیا اور بنگال پریسڈنسی کا حصہ ہوا، پھر 1912ء میں برطانوی راج نے اسے بہار سمیت بنگال پریسیڈنسی سے الگ کرکے صوبہ بہار و اڑیسہ بنا دیا، پھر برطانوی حکومت کی میں لسانی بنیاد کی بنا پر اڈیشا کو مستقل صوبہ (صوبہ اڑیسہ) بنا دیا گیا اور کچھ دنوں کے عمل کے بعد یکم اپریل 1936ء کو اس کا نفاذ ہوا؛ اسی وجہ سے یکم اپریل کو اڈیشا میں یوم اڈیشا کے طور پر منایا جاتا ہے؛ البتہ انگریزوں کے بعد کے اڈیشا کے لیے ویکیپیڈیا پر اڑیسہ (اڈیشا) کے عنوان سے الگ صفحہ بنایا گیا اور 1936ء سے 1947ء تک کے اڈیشا کے لیے الگ صفحہ بنا دیا گیا۔ خاطر (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 14:36، 30 نومبر 2025ء (م ع و)
- @Khaatir ماشاءاللہ بہت خوب۔ سیر حاصل تبصرہ۔شاید اسی سبب گورکانی اسے اوڑیسہ لکھتے اور کہتے تھے۔ موجودہ نام کی مناسبت سے زمرہ کا عنوان بھی اڈیشا ہونا چاہیے۔– ویریتاس (تبادلۂ خیال) 14:40، 30 نومبر 2025ء (م ع و)
- ہاں؟ مگر شاید زمرہ کا نام تبدیل کروانے کے لیے رائے شماری سے ہی تبدیل کرنا بہتر رہے گا۔ خاطر (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 14:59، 30 نومبر 2025ء (م ع و)
- اصل میں مغلیہ صوبہ اوڑیسہ کا مضمون ہونا ضروری تھا اس لیے بھی کہ یہ اڈیشا کی تاریخ کا ضروری حصہ ہے اور افغانوں کی سلطنت اڑیسہ کے زوال کے بعد اس کا وجود عمل میں آیا۔ اور ایک وجہ یہ ہے کہ اس پر بہت سا مواد بھی دستیاب تھا۔– ویریتاس (تبادلۂ خیال) 14:44، 30 نومبر 2025ء (م ع و)
- ماشاء اللہ! آپ نے بہت اچھا کیا مغلیہ دور کے اڈیشا پر صفحہ بنا کر۔ خاطر (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 15:05، 30 نومبر 2025ء (م ع و)
- جی جی! مواد تو بہت دستیاب ہے: مغل دور کی کتابوں میں بھی اور حفیظ اللہ نیولپوری (en:Hafizullah Newalpuri) کی کتاب ”اڑیسہ میں اردو“ کے علاوہ کرامت علی کرامت اور دیگر مصنفین کے مضامین میں بھی۔ خاطر (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 14:48، 30 نومبر 2025ء (م ع و)
- جہاں تک زمرہ جات کا تعلق ہے تو انھیں میرا تبدیل کرنا نقصان دہ تھا، بہت سے صفحات پر زمرہ جات کام نہیں کریں گے اور مجھے لگا کہ یہ کام انتظامیہ ہی کر سکتی ہے۔ خاطر (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 14:54، 30 نومبر 2025ء (م ع و)
- شکریہ عالی جاہ۔ اگر ویکیپیڈیا پر برادری اڈیشا پر متفق ہے تو اسے بلا واؤ اور آخر میں ہ کی جگہ ا سے ہونا چاہیے تھا۔– ویریتاس (تبادلۂ خیال) 15:07، 30 نومبر 2025ء (م ع و)
- @Tahir mq، Obaid Raza، Yethrosh، اور Aafi! آپ حضرات کے تعاون اور مشورے کی ضرورت ہے اڈیشا سے متعلق جتنے بھی الگ الگ عنوان سے زمرہ جات ہیں؛ انھیں اڈیشا کی املا کے ساتھ منتقل کرنے میں۔ شکریہ خاطر (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 15:15، 30 نومبر 2025ء (م ع و)
- زمرہ جات کی منتقلی کا خودکار نظام ہم نے تمام صارفین کے لیے فعال اور ڈیفالٹ کر دیا تھا۔ اب یہ کام وقت و محنت طلب نہیں رہا۔ آپ بدست خود بڑی آسانی سے منتقل کر سکتے ہيں۔ بس ایسے تمام زمروں کی فہرست بنائیے اور منٹوں میں منتقل کر دیجیے۔
:)
—خادم— مورخہ 27 فروری 2026ء، بوقت 11 بج کر 38 منٹ (بھارت)
- شکریہ! ان شاء اللہ جلد ایسی فہرست بنا کر مطلع کروں گا کہ آگے کیا کرنا ہوگا؟ خاطر (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 18:27، 27 فروری 2026ء (م ع و)
- زمرہ جات کی منتقلی کا خودکار نظام ہم نے تمام صارفین کے لیے فعال اور ڈیفالٹ کر دیا تھا۔ اب یہ کام وقت و محنت طلب نہیں رہا۔ آپ بدست خود بڑی آسانی سے منتقل کر سکتے ہيں۔ بس ایسے تمام زمروں کی فہرست بنائیے اور منٹوں میں منتقل کر دیجیے۔
- @Tahir mq، Obaid Raza، Yethrosh، اور Aafi! آپ حضرات کے تعاون اور مشورے کی ضرورت ہے اڈیشا سے متعلق جتنے بھی الگ الگ عنوان سے زمرہ جات ہیں؛ انھیں اڈیشا کی املا کے ساتھ منتقل کرنے میں۔ شکریہ خاطر (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 15:15، 30 نومبر 2025ء (م ع و)
- شکریہ عالی جاہ۔ اگر ویکیپیڈیا پر برادری اڈیشا پر متفق ہے تو اسے بلا واؤ اور آخر میں ہ کی جگہ ا سے ہونا چاہیے تھا۔– ویریتاس (تبادلۂ خیال) 15:07، 30 نومبر 2025ء (م ع و)
- @Khaatir ماشاءاللہ بہت خوب۔ سیر حاصل تبصرہ۔شاید اسی سبب گورکانی اسے اوڑیسہ لکھتے اور کہتے تھے۔ موجودہ نام کی مناسبت سے زمرہ کا عنوان بھی اڈیشا ہونا چاہیے۔– ویریتاس (تبادلۂ خیال) 14:40، 30 نومبر 2025ء (م ع و)
اعزاز برائے خبر ذو الفقار احمد نقشبندی
[ترمیم]— آپ کا خیرخواہ، عافیؔ 14:57، 14 دسمبر 2025ء (م ع و)
شکریہ
[ترمیم]آداب محترم! میری جانب سے نوشتہ بلاگز کی مصنف حیثیت کو تسلیم کروانے میں آپ کی مداخلت اور بجا دلائل کی حمایت کے لیے تہ دل سے شکریہ۔ شراکتیں) 21:07، 16 جنوری 2026ء (م ع و) ڈاکٹر مزمل (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 21:19، 16 جنوری 2026ء (م ع و)
آداب ! 16 فروری 2026ء سے ویکیپیڈیا:ویکی محبوب رمضان 2026ء کا آغاز ہو گا۔ یہ تحریری مسابقہ 28 مارچ 2026ء تک جاری رہے گا جس میں رمضان اور اسلام سے متعلق موضوعات پر مضامین لکھے جائیں گے، آپ سے اس مسابقہ میں شرکت کی درخواست ہے۔ واضح رہے کہ یہ انعامی مسابقہ ہے لہذا زیادہ سے زیادہ مضامین لکھ کر انعام کے مستحق ہوں۔ مضامین کم از کم 300 الفاظ اور 3500 بائٹس پر مشتمل ہو۔ طریقۂ کار کے تحت منصوبے میں شامل کریں۔ مزید معلومات ویکی محبوب رمضان پر ملاحظہ فرمائیں!--- Fahads1982 (تبادلۂ خیال)- -(شراکتیں) 07 19:34، 19 جنوری 2026ء (م ع و)
اردو ویکیپیڈیا پر 10،000 ترامیم کا سنگ میل عبور کرنے پر مبارک باد قبول فرمائیں
[ترمیم]| 10،000 ترامیم | ||
| اردو ویکیپیڈیا پر 10،000 ترامیم کا سنگ میل عبور کرنے پر مبارک باد قبول فرمائیں، جو اردو ویکیپیڈیا برادری کے لیے ایک بڑی خوشی اور فخر کی بات ہے!
|
--طاہر محمود (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 05:05، 21 فروری 2026ء (م ع و)
اردو ویکیپیڈیا پر 20،000 ترامیم کا سنگ میل عبور کرنے پر مبارک باد قبول فرمائیں
[ترمیم]| 20،000 ترامیم | ||
| اردو ویکیپیڈیا پر 20،000 ترامیم کا سنگ میل عبور کرنے پر مبارک باد قبول فرمائیں، جو اردو ویکیپیڈیا برادری کے لیے ایک بڑی خوشی اور فخر کی بات ہے!
|
--طاہر محمود (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 05:06، 21 فروری 2026ء (م ع و)

