تبادلۂ خیال صارف:Danish mahmood

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے



ہمارے ساتھ سماجی روابط کی ویب سائٹس پر شامل ہوں: اور

(?_?)


بزمِ اردو ویکیپیڈیا میں خوش آمدید Danish mahmood

السلام علیکم! ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اُردو ویکیپیڈیا کے لیے بہترین اضافہ ثابت ہوں گے۔
ویکیپیڈیا ایک آزاد بین اللسانی دائرۃ المعارف ہے جس میں ہم سب مل جل کر لکھتے ہیں اور مل جل کر اس کو سنوارتے ہیں۔ منصوبۂ ویکیپیڈیا کا آغاز جنوری 2001 میں ہوا، جبکہ اردو ویکیپیڈیا کا اجراء جنوری 2004 میں عمل میں آیا ۔ فی الحال اس ویکیپیڈیا میں اردو کے 205,302 مضامین موجود ہیں۔
اس دائرۃ المعارف میں آپ مضمون نویسی اور ترمیم و اصلاح سے قبل ان صفحات پر ضرور نظر ڈال لیں۔


یہاں آپ کا مخصوص صفحۂ صارف بھی ہوگا جہاں آپ اپنا تعارف لکھ سکتے ہیں، اور آپ کے تبادلۂ خیال صفحہ پر دیگر صارفین آپ سے رابطہ کر سکتے ہیں اور آپ کو پیغامات ارسال کرسکتے ہیں۔

  • کسی دوسرے صارف کو پیغام ارسال کرتے وقت ان امور کا خیال رکھیں:
    • اگر ضرورت ہو تو پیغام کا عنوان متعین کریں۔
    • پیغام کے آخر میں اپنی دستخط ضرور ڈالیں، اس کے لیے درج کریں یہ علامت --~~~~ یا اس () زریہ پر طق کریں۔


ویکیپیڈیا کے کسی بھی صفحہ کے دائیں جانب "تلاش کا خانہ" نظر آتا ہے۔ جس موضوع پر مضمون بنانا چاہیں وہ تلاش کے خانے میں لکھیں، اور تلاش پر کلک کریں۔

آپ کے موضوع سے ملتے جلتے صفحے نظر آئیں گے۔ یہ اطمینان کرنے کے بعد کہ آپ کے مطلوبہ موضوع پر پہلے سے مضمون موجود نہیں، آپ نیا صفحہ بنا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ایک موضوع پر ایک سے زیادہ مضمون بنانے کی اجازت نہیں۔ نیا صفحہ بنانے کے لیے، تلاش کے نتائج میں آپ کی تلاش کندہ عبارت سرخ رنگ میں لکھی نظر آئے گی۔ اس پر کلک کریں، تو تدوین کا صفحہ کھل جائے گا، جہاں آپ نیا مضمون لکھ سکتے ہیں۔ یا آپ نیچے دیا خانہ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔


  • لکھنے سے قبل اس بات کا یقین کر لیں کہ جس عنوان پر آپ لکھ رہے ہیں اس پر یا اس سے مماثل عناوین پر دائرۃ المعارف میں کوئی مضمون نہ ہو۔ اس کے لیے آپ تلاش کے خانہ میں عنوان اور اس کے مترادفات لکھ کر تلاش کر لیں۔
  • سب سے بہتر یہ ہوگا کہ آپ مضمون تحریر کرنے کے لیے یہاں تشریف لے جائیں، انتہائی آسانی سے آپ مضمون تحریر کرلیں گے اور کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی۔
آپ سے معاونت درکار ہے، دکھائیں پر کلک کریں

محترم Danish mahmood! اردو ویکیپیڈیا پر دوسری ویکیپیڈیاؤں کے مقابلے میں مضامین کی تعداد کافی کم ہیں۔ ہم سب احباب اردو ویکیپیڈیا پر اس کمی کو پورا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ اس سلسلے میں ذیل میں اُن صفحات کے روابط دئیے جا رہے ہیں جہاں پر ان مضامین کے روابط موجود ہیں جو اردو ویکیپیڈیا پر موجود نہیں ہیں۔ آپ سے درخواست ہے کہ جو روابط آپ کو سرخ رنگ میں نظر آئیں، اُن روابط پر صفحات بنانے میں ہمارے ساتھ تعاون فرمائیں۔ آپ محض اردو میں صفحات بنائیں اسے ویکیپیڈیا کے معیار کے مطابق ہم خود لے آئیں گے، اور وقت کے ساتھ ساتھ آپ خود ہی معیار ی مضامین بنانے لگیں گے۔



-- آپ کی مدد کےلیے ہمہ وقت حاضر
محمد شعیب 05:29, 30 مئی 2015 (م ع و)

تلہ گنگ[ترمیم]

محترم!
مضمون جس نام سے ہوں اسی میں ترمیم کی جاتی ہے، ہر مضمون کے اوپر آپ کو ایک ترمیم کا بٹن نظر آئے گا، اس پر کلک کریں گے تو وہ ترمیم کے لئے کھل جائے۔ جس سرخی کے نیچے آپ کا مواد آ سکتا ہو۔ اس جگہ مواد لکھ کر محفوظ کر دیں۔ آپ کا مواد کافی معلوماتی اور امید افزاء تھا کہ ہمیں ایک اچھا لکھنے والا مل گیا، میرا اپنا تعلق پنڈی گھیب سے ہے۔ اور منتظم ہوں، اردو ویکیپیڈیا پر۔۔۔ امید ہے آپ تلہ گنگ کے ساتھ ساتھ چکوال، پر بھی لکھیں، گے، تلہ گنگ میں کون کون سا حلقہ ہے؟ کیوں کا اردو ویکی پیڈیا پر ہر ہر حلقہ کا صفحہ بنا ہوا ہے۔ اس میں بھی آپ مواد شامل کریں کہ کون کون سی پارٹی کس کس انتخابات میں جیتی یا ہاری۔ وغیرہ وغیرہ زمرہ:پاکستان کے انتخابی حلقے میں آپ وہ تلاش کر سکتے ہیں۔--« عبید رضا » 07:40, 30 مئی 2015 (م ع و)

موگلہ

'موگلہ ' موگلہ جو تحصیل تلہ گنگ کا ایک گاوں ہے۔ یونین کونسل دھولر میں واقع ہے۔ تلہ گنگ سے 17 کلومیٹر پر واقع ہے۔ ضلع چکوال سے تقریباََ 62کلومیٹر پر واقع ہے۔ یونین کونسل دھولرسے 6کلومیٹر پر واقع ہے۔

سہولیات فون کے لیے پی ٹی سی ایل کی سہولت موجود ہے ، اس کے اعلاوہ موبائیل سروس بھی موجود ہے۔

زبان ولباس پنجابی زبان یہاں کے لوگ بولتے ہیں۔ لباس میں شلوار ، قمیص ، دھوتی ، کرتا اور پگڑی استعمال کی جاتی ہے۔

مذہب اسلام

قومیں موگلہ میں اعوان ، ملک ، مندیال، فترشال، اور اریال جیسی بڑی قومیں آباد ہیں۔

مشہور شخصیات ملک محمد نواز چیرمین موگلہ ، ملک ظفراقبال (ضلعی و تحصیل صدر انجمن تاجران) چکوال ملک شوکت اقبال ایڈوکیٹ، ملک ریاض ایڈوکیٹ ، پیشہ موگلہ کی عوام زیادہ تر کھیتی باڑی کرتی ہے۔ 'سیاست سیاست میں ملک ظفراقبال گروپ جو مسلم لیگ ن کی نمائندگی میں برسوں سے کامیاب ہے۔ اس کے علاوہ سیاست میں ملک شوکت حیات اور سابقہ یونین کونسل دھولر ناظم ملک منصب اقبال اہم نام ہیں۔

تعلیم تعلیم کے اعتبار سے گورنمٹ مڈل سکول موگلہ مرد و خواتین ، جس کو بعد میں 'ہائی سکول کا درجہ دے دیا گیا۔ اس کے اعلاوہ پرائیوٹ سکول نیو ڈان ، نیوپنجاب سکول مڈل تک تعلیم دے رہے ہیں۔ موگلہ میں کوئی کالج نہ ہونے کی وجہ سے طلباء تلہ گنگ کا رخُ کرتے ہیں۔

صحت حکومت کی طرف سے نہ کوئی ڈسپنسری کا قیام ہے۔ جس کی وجہ سے عوام <تلہ گنگ /> کا رُخ کرتی ہے۔ قریبی گاوں دھولر ، کوٹ سارنگ ، سگھر ، ڈھوک ڈالی اور دودیال کا شمار موگلہ کے قریبی گاوں میں ہوتا ہے۔

مصنف :دانی اعوان

آپ کی تدوینات[ترمیم]

اسلام علیکم، یہ ایک خوش آئند بات ہے کہ آپ اردو ویکی پیڈیا کے لیے مضامین لکھ رہے ہیں۔ تاہم گزارش ہے کہ مضامین کے آخری میں اپنا نام یا قلمی نام مت لکھیے کیونکہ یہ ہماری روایت کے برعکس ہے۔ آپ تحریروں کا کریڈٹ اولاً ہر مضمون کے تاریخچہ میں محفوظ ہے۔ پھر آپ چاہیں تو اپنے کام کی فہرست روابط کے ساتھ صفحہ صارف پر لکھ سکتے ہیں جو زیادہ اچھا ہوگا۔--مزمل (تبادلۂ خیالشراکتیں) 17:59, 31 مئی 2015 (م ع و)