ثانیہ سعید
| ثانیہ سعید | |
|---|---|
| (اردو میں: ثانیہ سعید) | |
| معلومات شخصیت | |
| پیدائش | 28 اگست 1972ء (54 سال) کراچی |
| شہریت | |
| شریک حیات | شاید شفاعت (شادی۔ 1998ء–تاحال) |
| عملی زندگی | |
| مادر علمی | جامعہ کراچی |
| تعلیمی اسناد | بیچلر |
| پیشہ | [[:فلمی ہدایت کار|فلمی ہدایت کارہ]] ، [[:اداکار|اداکارہ اور ادکارہ]] |
| IMDB پر صفحہ | |
| درستی - ترمیم | |
ثانیہ سعید (انگریزی: Sania Saeed) (پیدائش: 28 اگست 1972ء) ایک پاکستانی اداکارہ اور میزبان ہیں۔ ثانیہ سعید ٹیلی ویژن پر پہلی بار ایک منچ ڈرامے میں نظر آئیں جو 8 مارچ 1989ء کو پروگرام آدھی دنیا میں دکھایا گیا تھا۔ اس ڈرامے کا نام عورت تھا۔ ثانیہ سعید نے نیٹ ورک ٹیلی ویژن مارکیٹنگ کے کراچی کے مرکز سے اپنے کام کا آغاز کیا۔[1] اس کے بعد، 1991ء میں ثانیہ سعید حسینہ معین کے ڈرامے آہٹ میں کام کیا جس کے ہدایت کارہ ساحرہ کاظمی تھیں۔ ثانیہ سعید نے 1992ء میں انور مقصود کے ڈرامے ستارہ اور مہر النساء میں بھی کام کیا، اس کی ہدایتکاری زارک نے کی تھی۔ اس کے بعد ثانیہ پاکستانی ٹیلی ویژن انڈسٹری میں اپنے کام کے لیے مشہور ہو گئیں۔[2] ثانیہ سعید دو دہائیوں سے تھیٹر اور ٹیلی ویژن میں کام کر رہی ہیں۔ ثانیہ سعید نے 1991ء اور 2011ء میں بھی پی ٹی وی ایوارڈ برائے بہترین اداکارہ جیتا تھا اور بہترین اداکارہ کے درجے میں چار لکس اسٹائل ایوارڈ حاصل کیے۔ ثانیہ سعید نے کتنی گرہیں باقی ہيں کے متعدد اقساط میں زوہاب خان، شمعون عباسی، عصمت زیدی، سونیا حسین، بدر خلیل، خالد احمد اور ثناء عسکری کے ساتھ کام کیا۔
ابتدائی زندگی اور تعلیم
[ترمیم]ثانیہ سعید 28 اگست 1972ء کو پاکستان کے شہر کراچی میں پیدا ہوئیں۔ ثانیہ سعید کے والد منصور سعید ایک سیاسی کارکن تھے اور اردو میں کتابوں، دستاویزی فلموں اور تھیٹر ڈراموں کا ترجمہ کرتے تھے۔ ان کے والد کے عمدہ کاموں میں کارل سگن کا کاسموس، جیکب بروونوسکی کا ایسینٹ آف مین اور برٹولٹ بریکٹ کا گیلیو کی زندگی کے ترجمے شامل ہیں۔[3][4] ثانیہ کی والدہ، عابدہ سعید نے 1983ء میں سیڈلنگ مونٹیسوری اسکول قائم کیا تھا جو آج تک چل رہا ہے۔[5][6]
پیشہ وارانہ زندگی
[ترمیم]1982ء میں ثانیہ کے والد منصور سعید نے دوسرے ہم خیال ساتھیوں کے ساتھ دستک کے نام سے ایک تھیٹر گروپ قائم کیا تھا۔
ایوارڈز اور نامزدگی
[ترمیم]| سال | نامزد کام | درجہ | ایوارڈ | نتیجہ |
|---|---|---|---|---|
| 2003ء | شاید کی پھر بہار آئے | بہترین اداکارہ ٹی وی | لکس اسٹائل ایوارڈ[7] | فاتح |
| 2009ء | جھمکا جان | بہترین ٹی وی اداکارہ | دوسرا لکس اسٹائل اعزاز[8] | فاتح |
| 2010ء | دی گھوسٹ | بہترین ٹی وی اداکارہ | لکس اسٹائل اعزاز[9] | فاتح |
| 2011ء | ہوا ریت اور آنگن | بہترین ٹی وی اداکارہ | لکس اسٹائل اعزاز[10] | فاتح |
| 2011ء | پاکستان ٹیلی ویژن نیٹ ورک | بہترین ٹی وی اداکارہ | 16 ویں پی ٹی وی ایوارڈ[11] | فاتح |
| 2012ء | آؤ کہانی بنتے ہیں | بہترین ٹی وی اداکارہ | لکس اسٹائل اعزاز[12] | نامزد |
| 2013ء | زرد موسم | بہترین اداکارہ | پہلا ہم ایوارڈ[13] | نامزد |
| 2013ء | اسیرزادی | بہترین اداکارہ | دوسرا ہم ایوارڈ[14] | فاتح |
| 2016ء | منٹو | بہترین اداکارہ (جیوری) | دوسرا اے آر وائی فلم ایوارڈ | زیر التواء |
مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "Revisiting an Icon"۔ 2015-03-31 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-03-08
- ↑ Abbas Hussain (10 مارچ 2014)۔ "A CANDID CONVERSATION WITH SANIA SAEED"۔ Youlin Magazine۔ Lahore Pakistan
- ↑ "Sania Saeed and Nimra Bucha make Mushk an unforgettable experience!"۔ HIP۔ 2 اگست 2020۔ 2023-04-15 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-03-08
- ↑ "Sania Saeed and Sarmad Khoosat Pair Up for a Theatre Play"۔ HIP۔ 8 اگست 2020۔ 2023-04-19 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-03-08
- ↑ "Sania Saeed & Farah Shah play lesbian lovers in 'Kitni Girhein Baqi Hain' & shock Pakistan!"۔ HIP۔ 3 اگست 2020۔ 2023-05-29 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-03-08
- ↑ "Nadia Jamil and Sania Saeed's play goes to Islamabad and Karachi"۔ HIP۔ 6 اگست 2020۔ 2023-04-19 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-03-08
- ↑ 2nd Lux Style Awards
- ↑ "Best Actress winner at 8th Lux Style Awards"۔ 2016-03-04 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-03-08
- ↑ "Best Actress winner at 9th Lux Style Awards"۔ 2015-01-10 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-03-08
- ↑ "Best Actress winner at 10th Lux Style Awards"۔ 2015-01-07 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-03-08
- ↑ "Best Actress nomination at 16th PTV Awards"
- ↑ "Best Actress nomination at 11th Lux Style Awards"۔ 2016-03-03 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-03-08
- ↑ پہلا ہم ایوارڈ
- ↑ 2nd Hum Awards
- 1972ء کی پیدائشیں
- 28 اگست کی پیدائشیں
- کراچی میں پیدا ہونے والی شخصیات
- اکیسویں صدی کی پاکستانی اداکارائیں
- بقید حیات شخصیات
- بیسویں صدی کی پاکستانی اداکارائیں
- پاکستانی ٹیلی ویژن میزبان
- پاکستانی اسٹیج اداکارائیں
- پاکستانی ٹیلی ویژن اداکارائیں
- پاکستانی ٹیلی ویژن پیش کنندگان
- پی ٹی وی اعزاز یافتہ
- خواتین ٹیلی ویژن پیش کنندگان
- جامعہ کراچی کے فضلا
- کراچی کی اداکارائیں
- اردو سنیما میں اداکارائیں

