جبلہ بن علی شیبانی
جَبَلَہِ بْنِ علی شیبانی شہدائے کربلا میں سے ہیں۔ امام علی و امام حسن اور امام حسین کے اصحاب میں سے ہیں۔
تعارف[ترمیم]
کچھ روایات کے مطابق آپ نے جنگ صِفین میں امام علی کی طرف سے شمولیت اختیار کی تھی۔[1]
واقعہ کربلا[ترمیم]
آپ مسلم بن عقیل کی شہادت کے بعد کوفہ سے نکل کر لشکرِ امام حسین کے ساتھ شامل ہو گئے اور حملہ اولی میں شہید ہوئے۔[2]
زیارت نامہ[ترمیم]
زیارت ناحیہ مقدسہ میں ان کا نام یوں آیاہے: «السَّلامُ عَلَی جَبَلَةَ بنِ عَلِی الشَّیبانی» اور زیارت رجبیہ میں یوں ان پر سلام بھیجا گیا ہے: «السَّلامُ عَلَی جَبَلَةَ بنِ عَبدالله» ۔[3]