جھنڈے خان (موسیقار)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
جھنڈے خان (موسیقار)
معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1866  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تاریخ پیدائش (P569) ویکی ڈیٹا پر
کوٹلی اوکھلاں،  جموں  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقام پیدائش (P19) ویکی ڈیٹا پر
وفات 11 اکتوبر 1952 (85–86 سال)  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تاریخ وفات (P570) ویکی ڈیٹا پر
گوجرانوالہ  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقام وفات (P20) ویکی ڈیٹا پر
عملی زندگی
پیشہ گلو کار  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں پیشہ (P106) ویکی ڈیٹا پر
IMDb logo.svg
IMDB پر صفحہ  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں آئی ایم ڈی بی - آئی ڈی (P345) ویکی ڈیٹا پر

استاد جھنڈے خان (پیدائش: 1866ء - وفات: 11 اکتوبر 1952ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے بر صغیر کے نامور موسیقار تھے۔

حالات زندگی[ترمیم]

استاد جھنڈے خان 1866ء کو کوٹلی اوکھلاں، ریاست جموں و کشمیر، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ ان کا اصل نام میاں غلام مصطفیٰ تھا۔ علم موسیقی کے حصول کے لیے انہوں نے ہندوستان کے طول و عرض میں سفر کیا اور پھر بمبئی کو اپنا ٹھکانہ بنا لیا جہاں انہوں نے موسیقی کے بھنڈی بازار گھرانے کے موسیقاروں چھجو خان، نذیر خان اور خادم حسین خان سے فیض حاصل کیا۔ موسیقی کے علم میں استعداد بہم پہنچانے کے بعد وہ مختلف تھیٹریکل کمپنیوں کے ساتھ وابستہ رہے اور ان کے لیے خوب صورت بندشیں اور دھنیں ایجاد کرتے رہے۔[1] بولتی فلموں کا دور آیا تو انہوں نے تیس سے زیادہ فلموں کی موسیقی ترتیب دی۔ اپنی زندگی کے آخری دور میں انہوں نے ایک فنی کرشمہ دکھایا اور وہ یہ کہ فلم چتر لیکھا کی تمام دھنیں ایک ہی راگ (بھیرویں) میں ترتیب دیں۔ سُر ایک ہی تھے لیکن ان کے زیر و بم میں ایسا تنوع رکھا تھا کہ محسوس ہی نہیں ہوتا تھا کہ سننے والا ایک ہی راگ سن رہا ہے۔ استاد جھنڈے خان نے اپنے کمالات سے فلمی موسیقی کو بام عروج پر پہنچا دیا۔ برصغیر کی فلمی موسیقی انہی کے فنی اجتہاد اور رہبری کی مرہونِ منت ہے۔ تقسیم ہند کے بعد استاد جھنڈے خان گوجرانوالہ میں رہائش پزیر ہوئے۔[1]

وفات[ترمیم]

استاد جھنڈے خان 11 اکتوبر 1952ء کو گوجرانوالہ، پاکستان میں وفات پاگئے۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب پ ص 77، پاکستان کرونیکل، عقیل عباس جعفری، ورثہ / فضلی سنز، کراچی، 2010ء