حافظ عبدالکریم
حافظ عبدالکریم | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 1 جنوری 1960ء (65 سال) کراچی |
شہریت | ![]() |
جماعت | پاکستان مسلم لیگ (ن) جمعیت اہل حدیث پاکستان |
مناصب | |
رکن چودہویں قومی اسمبلی پاکستان | |
رکن سنہ 1 جون 2013 |
|
حلقہ انتخاب | حلقہ این اے۔172 |
پارلیمانی مدت | چودہویں قومی اسمبلی |
رکن ایوان بالا پاکستان [1] | |
رکن سنہ 12 مارچ 2018 |
|
حلقہ انتخاب | پنجاب |
عملی زندگی | |
پیشہ | سیاست دان ، عالم |
درستی - ترمیم ![]() |
حافظ عبد الکریم، مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے امیر اور پاکستانی مذہبی سکالر، عالم دین رابطہ عالم اسلامی کے ارکان اور سیاست دان ہیں۔آپساجد میر کی وفات کے بعد ان کی خالی شدہ نشست کے لیے منعقدہ اجلاس برائے مرکزی مجلس شوریٰ میں 25 مئی 2025 کو بلامقابلہ امیر منتخب ہوئے۔ اس سے پہلے 2006 سے 2025 تک مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے ناظم اعلیٰ بھی رہے ہیں ۔ آپ نے اگست 2017 سے مئی 2018 تک شاہد خاقان عباسی کابینہ میں وزیر مواصلات کے طور پر خدمات انجام دیں۔ وہ مارچ 2018 سے 2024 تک سینیٹ آف پاکستان کے رکن رہے ہیں۔ اس سے قبل وہ جون 2013 سے 2018 تک پاکستان کی قومی اسمبلی کے رکن رہ چکے ہیں۔
ابتدائی زندگی اور تعلیم
[ترمیم]حافظ عبد الکریم یکم جنوری 1960 کو پیدا ہوئے۔ انھوں نے میٹرک تک کی تعلیم حاصل کی ہے۔[2] گوجرانوالہ کے معروف دینی مدرسہ جامعہ محمدیہ سے درس نظامی کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد آپ جامعہ اسلامیہ، مدینہ منورہ تشریف لے گئے اور وہاں سے فاضل کی سند حاصل کرکے وطن واپس آئے۔ آپ نے بعدازیں پاکستانی یونیورسٹی سے علوم اسلامیہ میں ڈاکٹریٹ کی تعلیم بھی مکمل کی۔
سیاسی کیریئر
[ترمیم]انھوں نے اپنی عملی زندگی کا آغاز مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان سے کیا ۔ مختلف ذیلی ذمہ داریوں کے بعد 2006 میں وہ مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے ناظم اعلیٰ منتخب ہوئے۔ جب کہ انہی انتخابات میں ساجد میر تیسری مرتبہ امیر منتخب ہوئے تھے۔ اس کے بعد آپ لگاتار جماعت کے ناظم اعلیٰ منتخب ہوتے رہے ہیں۔ فروری 2025 میں آپ نے چوتھی مرتبہ جماعت کے مرکزی شوریٰ کے اجلاس میں ناظم اعلیٰ منتخب ہوئے۔
آپ اپنے علاقہ میں خاندانی اثر و رسوخ کی وجہ سے باحیثیت اور جاندار پہچان رکھتے ہیں۔ اسی وجہ سے مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے حلیف ہونے کی حیثیت سے آپ نے پہلی بار پاکستان کے عام انتخابات، 2008ءمیں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کی حیثیت سے حلقہ این اے 172 (ڈیرہ غازی خان-II) سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کے طور پر پاکستان کی قومی اسمبلی کی نشست کے لیے انتخاب لڑا، لیکن وہ کامیاب نہیں ہوئے۔ انھوں نے 41,894 ووٹ حاصل کیے اور فاروق لغاری سے نشست ہار گئے۔[3] انھوں نے مارچ 2011 میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں حلقہ این اے 172 (ڈیرہ غازی خان-II) سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کے طور پر قومی اسمبلی کی نشست پر حصہ لیا، لیکن وہ کامیاب نہیں ہوئے۔ انھوں نے 41,894 ووٹ حاصل کیے اور اویس لغاری سے سیٹ ہار گئے۔[4] وہ 2013 کے پاکستانی عام انتخابات میں حلقہ این اے 172 (ڈیرہ غازی خان-II) سے مسلم لیگ ن کے امیدوار کے طور پر قومی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے تھے۔ انھوں نے 49,230 ووٹ حاصل کیے اور جمال لغاری کو شکست دی۔ اگست 2017 میں شاہد خاقان عباسی کے بطور وزیراعظم پاکستان منتخب ہونے کے بعد، انھیں عباسی کی وفاقی کابینہ میں شامل کیا گیا اور پہلی بار وفاقی وزیر برائے مواصلات کے طور پر مقرر کیا گیا۔[5]
وہ 2018 کے پاکستانی سینیٹ کے انتخابات میںمرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے حلیف ہونے کی حیثیت سے مسلم لیگ ن کی حمایت سے پنجاب سے ٹیکنوکریٹ کی نشست پر آزاد امیدوار کے طور پر سینیٹ آف پاکستان کے لیے منتخب ہوئے۔ الیکشن میں انھیں مسلم لیگ ن کی حمایت حاصل تھی لحاظہ پروفیسر ساجد میرکے مشورے سے منتخب ہونے کے بعد مسلم لیگ ن کی قیادت میں ٹریژری بنچوں میں شامل ہوئے۔ انھوں نے 12 مارچ 2018 کو سینیٹر کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔ 12 مارچ 2018 کو انھوں نے قومی اسمبلی سے استعفا دینے کے باعث وفاقی وزیر برائے مواصلات کا عہدہ چھوڑ دیا۔ 15 مارچ 2018 کو انھیں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی وفاقی کابینہ میں دوبارہ شامل کیا گیا اور انھیں دوبارہ وفاقی وزیر برائے مواصلات مقرر کیا گیا۔ 31 مئی 2018 کو اپنی مدت ختم ہونے پر قومی اسمبلی کی تحلیل کے بعد، کریم نے وفاقی وزیر برائے مواصلات کے عہدے کو چھوڑ دیا۔ جب کہ ایوان بالا میں وہ 2024 تک بطور ممبر سینیٹ کام کرتے رہے۔[6]
کارہائے نمایاں
[ترمیم]- بطور ناظم اعلیٰ مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان آپ نے پیغام ٹی وی کے نام سے سیٹلائٹ چینل کا قیام عمل میں لایا ۔
- رابطہ عالم اسلامی کے ارکان ہونے کی حیثیت سے پاکستان کی جانب سے ہر سال نمائندگی کرتے ہیں۔
- ایوان بالا پاکستان میں مذہبی شدت پسندی کو کم کرنے کے لیے ناموس صحابہ و اہل بیت بل کو پیش کرنے اور پاس کروانے کے حوالے سے آپ کا نام ذرائع ابلاغ میں معروف رہا۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ http://www.senate.gov.pk/en/profile.php?uid=927&catid=&subcatid=&cattitle=
- ↑ "MP Profile"۔ Open Parliament Pakistan۔ FAFEN۔ 26 جنوری 2016۔ 2018-02-28 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-02-28
- ↑ "2008 election result" (PDF)۔ ECP۔ 2018-01-05 کو اصل (PDF) سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-03-12
- ↑ "2002 election result" (PDF)۔ ECP۔ 2018-01-26 کو اصل (PDF) سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-05-12
- ↑ "2013 election result" (PDF)۔ ECP۔ 2018-02-01 کو اصل (PDF) سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-03-12
- ↑ "Notification" (PDF)۔ Cabinet division۔ 2018-06-01 کو اصل (PDF) سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-06-01