"شمیم حنفی" کے نسخوں کے درمیان فرق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
گروہ زمرہ بندی: حذف از زمرہ:مترجمین
1 مآخذ کو بحال کرکے 0 پر مردہ ربط کا ٹیگ لگایا گیا) #IABot (v2.0.8
سطر 19: سطر 19:


== پیدائش ==
== پیدائش ==
شمیم حنفی [[17 مئی]]، [[1939ء]] کو [[سلطانپور]] میں پیدا ہوئے تھے۔ ان ایک مشہور ایڈوکیٹ محمد یاسین صدیقی اور بیگم زیب النساء کے بیٹے تھے۔ چھ بھائی بہنوں میں وہ سب سے بڑے تھے۔<ref name = sh>[http://shamimhanafiurdu.blogspot.in/2012/03/shamim-hanfi-was-born-in-sultanpur-on.html Shamim Hanfi: Shamim Hanafi<!-- خودکار تخلیق شدہ عنوان -->]</ref>
شمیم حنفی [[17 مئی]]، [[1939ء]] کو [[سلطانپور]] میں پیدا ہوئے تھے۔ ان ایک مشہور ایڈوکیٹ محمد یاسین صدیقی اور بیگم زیب النساء کے بیٹے تھے۔ چھ بھائی بہنوں میں وہ سب سے بڑے تھے۔<ref name = sh>{{Cite web |url=http://shamimhanafiurdu.blogspot.in/2012/03/shamim-hanfi-was-born-in-sultanpur-on.html |title=Shamim Hanfi: Shamim Hanafi<!-- خودکار تخلیق شدہ عنوان --> |access-date=2016-06-15 |archive-date=2016-12-31 |archive-url=https://web.archive.org/web/20161231102539/http://shamimhanafiurdu.blogspot.in/2012/03/shamim-hanfi-was-born-in-sultanpur-on.html |url-status=dead }}</ref>


==تعلیمی دور==
==تعلیمی دور==

نسخہ بمطابق 08:37، 15 جنوری 2021ء

شمیم حنفی
 

معلومات شخصیت
پیدائش (1939-05-17) مئی 17, 1939 (عمر 85 برس)
سلطانپور
تاریخ وفات 6 مئی 2021ء (83 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قومیت بھارتی
عملی زندگی
پیشہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں تعلیمی خدمات، جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اعزازی پروفیسر
پیشہ ورانہ زبان اردو   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وجہ شہرت تنقید، تراجم، ڈرامے، افسانے
اعزازات
غالب ایوارڈ   ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

شمیم حنفی اردو کے ایک مشہور شاعر، نقاد اور ڈراما نگار ہیں۔

پیدائش

شمیم حنفی 17 مئی، 1939ء کو سلطانپور میں پیدا ہوئے تھے۔ ان ایک مشہور ایڈوکیٹ محمد یاسین صدیقی اور بیگم زیب النساء کے بیٹے تھے۔ چھ بھائی بہنوں میں وہ سب سے بڑے تھے۔[1]

تعلیمی دور

شمیم نے ابتدائی زندگی سلطانپور ہی میں گزاری۔ تاہم وہ کالج کی تعلیم کے لیے الہ آباد چلے گئے۔ یہاں وہ فراق گورکھپوری کے تعلق میں آئے جنہوں نے ان کے دماغ پر ایک گہرا اثر چھوڑا۔

شمیم نے کچھ وقت اندور، مدھیہ پردیش میں بھی گزارا۔[1]

ملازمت

شمیم نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں تدریسی فرائض انجام دیے تھے۔ وہ بعد میں جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اعزازی پروفیسر کے طور پر مقرر ہوئے۔[1]

ادبی اور دیگر دلچسپیاں

شمیم ایک شاعر، نقاد، ڈراما نگار اور مترجم ہونے کے ساتھ ساتھ کئی دیگر فنون سے بھی دلچسپی رکھتے ہیں۔ اسی وجہ سے عملی فنون، مصوری، کمھار کے فن وغیرہ میں گہری دلچسپی ہے۔ اسی وجہ سے ان کے کئی دوست احباب ان فنون سے وابستہ ہیں- گوگی سروج پال، وید نیر، راماچندرن نایر، ارپتا سنگھ، راجیو لوچن، پرمجیت سنگھ اور جتن داس ان ہی میں چند نام ہیں۔[1]

مطبوعات

تنقید

  1. جدیدیت کی فلسفیانہ اساس
  2. غزل کا نیا منظرنامہ
  3. نئی شعری روایت
  4. کہانی کے پانچ رنگ
  5. فراق: شعروشخص
  6. فراق: دیار شب کا مسافر
  7. اقبال کا حرف تمنا
  8. قاری کا مکالمہ
  9. سیاہ فام ادب
  10. سر سید سے اکبر تک
  11. غالب کی تخلیقی حیثیت
  12. ہم سفروں کے درمیان
  13. ہم نفسوں کے بزم میں
  14. دکان شیشہ گران
  15. اجتماعی زندگی اور انفرادی شعور
  16. خیال کی مسافت
  17. تاریخ، تہذیب اور تخلیقی تجربہ
  18. رات، سحر اور زندگی
  19. ادب، ادیب اور معاشرتی تشدد
  20. جدیدیت اور شعر
  21. اردو کلچر اور تقسیم کی وراثت[1]

تراجم

  1. قومی یکجہتی اور سیکیولرازم (ڈاکٹر تارا چند کے خطابات)
  2. یادوں کی دنیا (ڈاکٹر بھگوان سنگھ کی سوانح عمری)
  3. شب خون آشام (معاصر بنگالی زبان کی شاعری)
  4. ہماری آزادی (مولانا ابو الکلام آزاد کی مشہور کتاب India Wins Freedom کا اردو ترجمہ)
  5. منتخب تحریریں: جد و جہد کے سال (پنڈت جواہر لعل نہرو کی تحریر Years of Struggle کا اردو ترجمہ)[1]

ڈرامے

  1. مٹی کا بلاوا
  2. مجھے گھر یاد آتا ہے
  3. زندگی کی طرف
  4. بازار میں نیند[1]

بچوں کے لیے تحریریں

  1. مرزا غالب
  2. جواہر لال نہرو
  3. اندرا گاندھی کی کہانی[1]

کہانیاں

  1. بھوتوں کا جہاز
  2. کٹا ہوا ہاتھ[1]

حوالہ جات

  1. ^ ا ب پ ت ٹ ث ج چ ح "Shamim Hanfi: Shamim Hanafi"۔ 31 دسمبر 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جون 2016 

[1]

  1. https://www.rekhta.org/poets/shamim-hanafi/ebooks?lang=ur