"احمد علی برقی اعظمی" کے نسخوں کے درمیان فرق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
5 مآخذ کو بحال کرکے 0 پر مردہ ربط کا ٹیگ لگایا گیا) #IABot (v2.0.8
6 مآخذ کو بحال کرکے 0 پر مردہ ربط کا ٹیگ لگایا گیا) #IABot (v2.0.8.5
سطر 46: سطر 46:


== شعری مجموعے ==
== شعری مجموعے ==
برقی اعظمی کا پہلا شعری مجموعہ "روح سخن" ہے۔<ref>https://docs.google.com/file/d/0B94SRuBEu2MiWXZTMWhFWDV6VkE/edit</ref>
برقی اعظمی کا پہلا شعری مجموعہ "روح سخن" ہے۔<ref>{{Cite web |url=https://docs.google.com/file/d/0B94SRuBEu2MiWXZTMWhFWDV6VkE/edit |title=آرکائیو کاپی |access-date=2020-04-10 |archive-date=2021-01-29 |archive-url=https://web.archive.org/web/20210129093111/https://docs.google.com/file/d/0B94SRuBEu2MiWXZTMWhFWDV6VkE/edit |url-status=dead }}</ref>
جس کو اردو اکیڈمی نئی دہلی کی جانب سے ایوارڈ ملا۔
جس کو اردو اکیڈمی نئی دہلی کی جانب سے ایوارڈ ملا۔
[[فائل:Barqi Azmi - Rooh e Sukhan.jpg|220px|تصغیر|بائیں|شعری مجموعہ “روحِ سخن“۔]]
[[فائل:Barqi Azmi - Rooh e Sukhan.jpg|220px|تصغیر|بائیں|شعری مجموعہ “روحِ سخن“۔]]

نسخہ بمطابق 17:04، 28 دسمبر 2021ء

ڈاکٹر احمد علی برقیؔ اعظمی
پیدائش25دسمبر 1954ء
اعظم گڑھ، یوپی، انڈیا
رہائشنئی دہلی، صوبۂ دہلی
اسمائے دیگراحمد علی برقی اعظمی
پیشہادب سے وابستگی
وجہِ شہرتشاعری
مذہباسلام
موقع جال
ویب سائٹ

احمد علی برقی اعظمی : پیدائش 25 دسمبر - 1954 کو ریاست اتر پردیش کے شہر اعظم گڑھ میں برقی پیدا ہوئے . والد صاحب رحمت الٰہی برق اعظمی دبستان داغ دہلوی سے تعلق رکھتے تھے اور خود بھی ایک باکمال استاد شاعر تھے .

بچپن اور تعلیم

تعلیم شبلی نیشنل کالج اعظم گڑھ میں ہوئی۔ 1977 میں برقی اعظمی دہلی آئے . 1984 میں آل انڈیا ریڈیو کے شعبہ فارسی سے منسلک ہو گئے . جواہرلال نہرو یونیورسٹی سے فارسی میں ایم۔ اے . کرنے کے بعد آپ نے 1996 میں اسی یونیورسٹی سے فارسی میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔

پیشہ ورانہ زندگی اور وظیفہ یابی

سردست برقی صاحب آل انڈیا ریڈیو میں شعبہ فارسی کے انچارج کے عہدے کو بھی بخوبی سنبھالا۔ بحیثیت ترجمہ کار اور اناؤنسر اپنے فرائض بخوبی انجام دیے۔ فی لحال آل انڈیا ریڈیو نئی دہلی سے وظیفہ یاب ہوئے اور دہلی میں مقیم ہیں۔

ادبی سفر

برقی اعظمی جشن مسلم سلیم، بھوپال میں شمع مشاعرہ روشن کرتے ہوئے۔

برقی اعظمی صاحب کو ١٥ سال کی عمر سے شعر گوئی کا ذوق و شوق رہا ہے۔ ان کی خاص دلچسپی جدید سائنس میں انٹرنیٹ اور خاص طور پر اردو کی ویب سائٹس سے جنون کی حد تک ہے۔ اردو اور فارسی میں یکساں مہارت کے ساتھ غزل کہتے ہیں۔ فی لبدیہہ اور موضوعاتی شاعری میں بھی آپ کو ملکہ حاصل ہے۔

شعری مجموعے

برقی اعظمی کا پہلا شعری مجموعہ "روح سخن" ہے۔[1] جس کو اردو اکیڈمی نئی دہلی کی جانب سے ایوارڈ ملا۔

فائل:Barqi Azmi - Rooh e Sukhan.jpg
شعری مجموعہ “روحِ سخن“۔

آپ کا دعسرا شعری مجموعہ محشر خیال 2020 میں شائع ہوا ہے۔[2]


اعزازات اور ایوارڈ

احمد علی برقی اعظمی ایوارڈ لیتے ہوئے۔
فائل:Barqi Azmi Award.jpg
Barqi Azmi Award
  • فخرِ اردو ایوارڈ - 2014 - اردو گلڈ، جموں و کشمیر
  • محمد علی جوہر محمدایوارڈ -اکرم میموریل پبلک سوسائٹی نجیب آباد بجنور

برقی اعظمی کے بارے میں چند مشاہیر کی آراء

ڈاکٹر ملک زادہ منظور احمد، لکھنؤ، بھارت

"میں اگر ایک طرف ان کی خاندانی ادبی روایت کا حصّہ رہا ہے تو دوسری طرف انھوں نے اپنے عہد کے عصری تقاضوں سے اکتسابِ فیض کیا ہے اور اس لیے ان کی شاعری حدیث حسن بھی ہے اور حکایتِ روزگار بھی "

سرور عالم راز سرور، امریکا

" روحِ سُخن " اُردو غزلیہ شاعری میں ایک بیش بہا اضافہ ہے - یہ بات وثوق سے کہی جا سکتی ہے کہ برقی صاحب کی شاعری غزل میں نئے تجربوں کی طرف اچھّی پیش قدمی ہے "

مظفر احمد مظفر، انگلینڈ

" آپ ہیئت اور موضوع دونوں اعتبار سے روایت کا دامن تھامے دکھائی دیتے ہیں، مجاز سے حقیقت کی جہت میں سفر اُردو شاعری کی پہچان رہی ہے ،اسی لیے شاعر کا ذہن بھی اسی حقیقت کو موضوعِ اظہار بناتا ہے "

عبد الحئی: اسٹنٹ ایڈیٹر، اُردو دُنیا نئی دہلی

" آج وہ شاید واحد شاعر ہیں جو انٹرنیٹ اور سوشل سائنس کی مدد سے دُنیا کے مُختلف حصّوں میں معروف و مقبول ہیں "

ڈاکٹر تابش مہدی، بھارت

" جناب برقی اعظمی نئے عہد کے شاعر ہیں اور پوری تعلیم بھی یو نیورسٹیوں اور کالجوں میں ہُوئی ہے - لیکن ان کی علمی و ادبی تربیت کچھ ایسی ہوئی ہے کہ وہ کسی بھی سطح پر اپنی تہذیب و روایت سے دامن کش نہیں ہوتے "

سیّد ضیاء خیرآبادی، امریکا

ڈاکٹر احمد علی برقی صاحب کا بہترین مجموعۂ کلام " روحِ سُخن " اپنی آب و تاب کے ساتھ منظرِ عام پر آگیا ہے جو قابلِ دید بھی ہے اور قابلِ داد بھی "

ڈاکٹر سیّدہ عمرانہ نشتر خیر آبادی، امریکا

" ڈاکٹر احمد علی برقی کا تخلیقی سفر خلوص اور مُحبّت کے گیت گاتا ہُوا نفرت کی دیواروں کو توڑتا ہوا، ملکوں کی سرحدوں کو پار کرتا ہوا، انسانیت اور تہذیب کے وقار کو بڑھاتا ہوا، امن اور شانتی کا درس دیتا ہوا، حق کا پرچم اُٹھائے دورِ حاضر کے تقاضوں کو پورا کرتا ہوا آگے بڑھ رہا ہے "

ڈاکٹر نصرت جہاں کی نظر میں

ڈاکٹر احمد علی برقیؔ اعظمی، شاعر،نقاد، دانشور اور عصر حاضر کے شگفتہ بیان شاعر ہیں -

ڈاکٹر ایم زیڈ کنول

ڈاکٹر احمد علی برقی اعظمی نازِ سخن اور شہنشاہِ سخن ہیں۔[3]

برقی اعظمی محمد علی جوہر محمدایوارڈ حاصل کرتے ہوئے
دربھنگہ ٹائمز کے سر ورق پر برقی اعظمی.

ابلاغ میں

حوالہ جات

  1. "آرکائیو کاپی"۔ 29 جنوری 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 اپریل 2020 
  2. https://drive.google.com/file/d/1DxBSIZn0WD1o9tZv02I7vW-LLqbS38LD/view
  3. شہنشاہِ-سخن۔۔۔ ڈاکٹر-احمد/#comment-1330/ بصیرت آن لائن پر ڈاکٹر یم زیڈ کنول کا تبصرہ[مردہ ربط]

بیرونی روابط