"فریولی وینیزیا جولیا" کے نسخوں کے درمیان فرق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حذف شدہ مندرجات اضافہ شدہ مندرجات
م خودکار درستی+ترتیب+صفائی (9.7)
1 مآخذ کو بحال کرکے 0 پر مردہ ربط کا ٹیگ لگایا گیا) #IABot (v2.0.8.5
سطر 100: سطر 100:
== بیرونی روابط ==
== بیرونی روابط ==
* [http://www.regione.fvg.it/ علاقہ فریولی وینیزیا جولیا]۔ باضابطہ ویب سائٹ
* [http://www.regione.fvg.it/ علاقہ فریولی وینیزیا جولیا]۔ باضابطہ ویب سائٹ
* [http://www.italy-weather-and-maps.com/maps/italy/friuliveneziagiulia.gif فریولی وینیزیا جولیا۔ نقشہ جات]
* [http://www.italy-weather-and-maps.com/maps/italy/friuliveneziagiulia.gif فریولی وینیزیا جولیا۔ نقشہ جات] {{wayback|url=http://www.italy-weather-and-maps.com/maps/italy/friuliveneziagiulia.gif |date=20051113062912 }}
* [http://www.turismo.fvg.it/ فریولی وینیزیا جولیا۔ سیاحت]
* [http://www.turismo.fvg.it/ فریولی وینیزیا جولیا۔ سیاحت]
* [http://www.aeroporto.fvg.it/ فریولی وینیزیا جولیا۔ ہوائی اڈا]
* [http://www.aeroporto.fvg.it/ فریولی وینیزیا جولیا۔ ہوائی اڈا]

نسخہ بمطابق 01:10، 31 دسمبر 2021ء

فریولی وینیزیا جولیا
عمومی معلومات
علاقہ کا صدر مقام تریعیستے (تریستے)
صدر علاقہ ریکاردو اِلی (Riccardo Illy)
صوبوں کی تعداد 4
کمونے کی تعداد 219
رقبہ 7,856 مربع کلومیٹر (سترہواں ۔ 2.6 فیصد)
آبادی 1,208,278 (پندرہواں ۔ 2.0 فیصد)
علامت


فریعُولی وینیزیا جُولیا (انگریزی، اطالوی: Friuli-Venezia Giulia) شمال مشرقی اٹلی کا علاقہ ہے جس کا شمار اٹلی کے ان پانچ علاقوں میں ہوتا ہے جنکو اطالوی آئین میں نیم خود مختاری کا خصوصی درجہ دیا گیا ہے۔ علاقہ کے مغرب میں اطالوی علاقہ وینیتو، شمال میں آسٹریا اور مشرق میں سلوینیا کی جمہوریتیں اور جنوب میں بحیرہ روم کا حصہ آڈریاٹک سی واقع ہے۔ علاقہ کا کل رقبہ 7844 مربع کلومیٹر، ساحلی پٹی کی لمبائی 111,7مربع کلومیٹر ہے اور آبادی لگ بھگ بارہ لاکھ ہے۔ علاقائی صدرمقام تریعیستے (تریستے) ہے۔

علاقہ کو چار صوبوں میں تقسیم کیا گیا ہے، جنکی تفاصیل خانہ معلومات میں دی گئی ہیں۔

نمبر شمار صوبہ آبادی (2001ء) رقبہ (مربع کلومیٹر) کمونی
1 گوریزیا (گوریتسیا) 136,477 466 25
2 پوردینونے (پوردینونے) 286,307 2,273 51
3 تریعیستے (تریستے) 240,000 212 6
4 اودینے (Udine) 528,441 4,905 137

(نوٹ: خانہ معلومات میں دی گئی آبادی سارے صوبہ بشمول تمام کمونے کی آبادی کے ہے، نہ کا صرف شہر کی۔)

زرعی پیداوار میں مکئي، انگور اور چکندر شامل ہیں۔ گلہ بانی اہم پیشہ ہے۔ صنعتوں میں تریعیستے (Trieste) اور مونفالکونے (Monfalcone) کی جہازساز کارخانے، فریعولی (Friuli) کے پوزولو (Pozzuolo) میں اسٹیل کی صنعت اور شراب (وائن) کی تیاری کی صنعتیں ہیں۔ فرنیچر سازی کی صنعت مانزانو (Manzano) اور برونیعیرا (Brugnera) میں مرتکز ہے۔

علاقہ میں اطالوی زبان کے علاوہ فریعولین (Friulian) زبان بھی بولی جاتی ہے۔ ان کے علاوہ سلوینین (سلووینیا) اور جرمن (German) بھی اقلیتی بولیوں میں شامل ہیں۔ اور علاقہ کے مشرقی حصوں میں دیہاتوں اور قصبوں کے نام بھی سلوینین اور اطالوی دونوں زبانوں میں ہیں۔ جرمن بولنے والوں کی تعداد کا اندازہ تقریبا 2000 ہے، جو آسٹریا کے سرحد کے قریبی علاقوں میں رہتے ہیں۔

اطالوی قومی ادارہ شماریات (ISTAT) کے 2006ء کے اعدادوشمار کے مطابق علاقہ میں 58,915 غیر ملکی مہاجر رہتے ہیں جو علاقہ کی کل آبادی کا 4.9 فیصد ہیں۔

فریولی وینیزیا جولیا کے صوبے

علاقہ کا آباد ترین شہر جس کی آبادی پچاس ہزار نفوس سے زیادہ ہے، درج ذیل ہیں۔

نمبر شمار شہر آبادی (2004ء) صوبہ
1 تریعیستے (تریستے) 206,058 تریعیستے (تریستے)
2 اودینے (Udine) 96,678 اودینے (Udine)
3 پوردینونے (پوردینونے) 50,926 پوردینونے (پوردینونے)

(نوٹ: خانہ معلومات میں دی گئي آبادی شہر کی ہے نہ کہ پورے صوبہ کی، شہر کی آبادی میں زیر انتظام کمونے کی آبادی شامل نہیں ہے۔)

مزید پڑھیے

نگار خانہ

بیرونی روابط