چڑئی بھول

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
نظرثانی بتاریخ 06:40، 1 اپریل 2021ء از Khaatir (تبادلۂ خیال | شراکتیں) («چڑئی بھول (انگریزی: Chadheibhol)؛ بھارت کی ریاست اوڈیشا کے میوربھنج ضلع ک...» مواد پر مشتمل نیا صفحہ بنایا)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)

چڑئی بھول (انگریزی: Chadheibhol)؛ بھارت کی ریاست اوڈیشا کے میوربھنج ضلع کی تحصیل کرنجیا کا ایک چھوٹا سا گاؤں / بستی ہے۔ یہ ضلعی ہیڈ کوارٹر باریپادا سے 88 کلومیٹر مغرب کی طرف واقع ہے۔ ریاستی دارالحکومت بھوبنیشور سے 201 کلومیٹر دوری پر واقع ہے۔[1]/Chadheibhol</ref>

تفصیل

تاریخ

چڑئی بھول میوربھنج ضلع کا دوسرا سب سے بڑا معمولی طبقاتی گاؤں ہے۔ جسے اسماعیل اور طالب نامی دو بھائیوں نے لگ بھگ 160 سال قبل قائم کیا تھا۔ اس گاؤں میں ساری برادری جیسے مسلمان: دیوبندی ، انصاری (اہل حدیث) ، منڈا ، کمہار ، گوڑ (مہاکود) ، بنیا اور دیگر طبقے ایک دوسرے کے ساتھ پر سکون زندگی بسر کرتے ہیں۔[1]

جغرافیہ

چڑئی بھول کا پن کوڈ: 757037 ہے اور پوسٹل ہیڈ آفس کرنجیا (میوربھنج ضلع) ہے۔ چڑئی بھول؛ کرنجیا ، کیندوجھر ، رائرنگ پور ، جوڈا شہروں سے قریب ہیں۔ چڑئی بھول کے جنوب میں تحصیل سہاراپاڑا ، مغرب میں تحصیل سکھرولی ، شمال میں تحصیل جشی پور ، شمال میں تحصیل ررواں پڑتا ہے۔[1] یہ مقام میوربھنج ضلع اور کیندوجھر ضلع کی سرحد میں واقع ہے۔ اس مقام کے جنوب میں سہاراپاڑا،کیندوجھر ضلع پڑتا ہے۔[1]

آبادی

یہ دریائے بیترنی کے قریب میوربھنج ضلع کا آخری گاؤں ہے۔ اس گاؤں میں تقریباً 1525 افراد آباد ہیں۔ [1]

زبان

اس گاؤں کے لوگ اڈیہ ، بنگالی ، ہندی اور کول زبان استعمال کرتے ہیں۔[1]

معیشت و کاروبار

زیادہ تر لوگ تجارت کرتے ہیں اور کچھ طبقہ کے لوگ محنت مزدوری پر زندگی بسر کرتے ہیں۔[1]

حوالہ جات

  1. ^ ا ب پ ت ٹ ث ج http://www.onefivenine.com/india/villages/Mayurbhanj/Karanjia/Chadheibhol  مفقود أو فارغ |title= (معاونت)