خوشحال گڑھ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

خوش حال گڑھ
ملک پاکستان
پاکستان کی انتظامی تقسیم پنجاب، پاکستان
ڈویژنراولپنڈی ڈویژن
ضلعچکوال
منطقۂ وقتپاکستان کا معیاری وقت (UTC+5)

خوش حال گڑھ (انگریزی: Khushal Garh) پاکستان کا ایک گاؤں جو پنجاب کے ضلع چکوال تحصیل لاوہ میں واقع ہے۔ یہ یونین کونسل کوٹ گلہ میں ہے۔ [1]یہ تھانہ ٹمن کا حصہ ہے۔یہان لڑکوں کے لیے ایک گورنمنٹ ایلمینٹری مڈل اسکول بھی قائم ہے۔باغی ٹی وی کے ایک بلاگ میں اعجازالحق عثمانی خوش حال گڑھ کے بارے میں لکھتے ہیں"اس تہذیبی دنیا سے اگر آپ پتھر کے زمانے میں جانا چاہتے ہیں تو جناب پھر گھبرانا کس بات کا۔۔۔ خوش حال گڑھ حاضر ہے۔۔۔ جی ہاں! ضلع چکوال کی تحصیل لاوہ کا یہ گاؤں آج بھی پتھر کے زمانے کی شاید آخری نشانی ہے۔ "خوش حال گڑھ”کا نام سن کر ذہن میں لفظ خوش حالی یوں ناچتا ہے کہ جیسے "جب آئے گا عمران خان” پر کوئی دیوانہ ناچے۔مگر رکیو زرا! یہ خوش حال گڑھ وہ ہے، جہاں خوش حالی کہیں نظر ہی نہیں آتی ہے۔ چاہے آپ ہلال کمیٹی کو بھی بلا لیں۔ جہاں کی گلیاں، اکلوتی پکی سڑک( جس کو اب پکی کہنا، پاکستانیوں کی پکی قسم کی مترادف ہے) اور گاؤں کی واحد ڈسپنسری گھبرائی ہوئی اس امید میں نظر آتی ہے کہ کوئی مسیحا آئے اور ہمیں بھی کہے کہ ” گھبرانا نہیں ہے” [2]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]