دیا بائی
![]() دیا بائی | |
پیدائش | میرسی ماتیو 1940 (عمر 84–85 سال) |
---|---|
قومیت | بھارتی |
پیشہ | سماجی کارکن، فعالیت پسند |
وجہ شہرت | قبائلی لوگوں کی ترقی کے لیے کام |
دَیا بائی (حقیقی نام میرسی ماتیو) 78 سالہ ایک سماجی کارکن ہے، جو مرکزی بھارت میں قبائلی لوگوں کی ترقی کے لیے کام کرتی ہے۔ ان کا آبائی وطن کیرلا ہے۔ موجودہ وقت میں وہ مدھیہ پردیش کے ضلع چندواڑا کے گاؤں برول میں رہتی ہے۔
ابتدائی زندگی
[ترمیم]میرسی ماتیو، کا تعلق پالا (کیرلا) کے ایک خوش حال مسیحی خاندان سے ہے۔[1] اس نے ایک خوش اور ہم آہنگ بچپن کی زندگی بِتائی ہے اور اس کا سارے دکھوں کو دور کرنے والے خدا پر مضبوط یقین ہے۔[2]
سماجی کام
[ترمیم]اس نے 16 سال کی عمر میں راہبہ[3] بننے کے لیے اپنے علاقے پالا کو چھوڑ دیا اور کچھ عرصے بعد بھارت کے اندرونی علاقوں میں قبائلی آبادی کی خدمت کرنے کے لیے سب کچھ ترک کر دیا تھا۔ اس کی متاثر کن تقاریر اس کے ناظرین، اس کے ستیاگرا اور مقامی اتھارٹیوں کو اسکول کھولنے کی تحریک دیتے ہیں اور مدھیہ پردیش کے اندرونی و قبائلی علاقوں کے گاؤں کو قابل بنانے کی کوششوں پر زور دیتے ہیں۔ وہ نرمدا بچاؤ تحریک اور چینگڑا تحریک سے جڑی ہوئی ہے، اس کے علاوہ اس نے اکیلے بہار، ہریانہ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر اور مغربی بنگال میں جنگل باسیوں اور گاؤں کے لوگوں کی نمائندگی کی۔ اس نے اپنی جنگی لڑائی کے دوران میں بنگلہ دیش کے عام لوگوں کو اپنی خدمات بھی دیں۔ دیا بائی، جو الٰہیاتِ آزادی (theology of liberation) پر عمل کرتی ہے، مدھیہ پردیش کے ضلع چندواڑا میں رہتی ہے۔ اس نے برول گاؤں میں ایک اسکول بھی قائم کیا۔[4] دیا بائی اکثر برول گاؤں جاتی رہتی ہے وہاں وہ گاؤں کے لوگوں کی مدد کرتی ہے۔[5] دیا بائی ہر ایک گاؤں میں جا کے یہ سکھاتی ہے کہ خود کی دیکھ بھال کیسے کرنی ہے اور پھر اگلے گاؤں چلی جاتی ہے، جس سے وہ اور کئی نام نہاد سماجی کارکنوں سے اپنی الگ پہچان بناتی ہے۔
غریبی کے خاتمے کے لیے اس نے ایک گروہ سوایم ساہتیہ گروپ جو اس نے 90 کی دہائی کی آخر میں شروع کیا۔ جس میں اس کو دلالوں، قرض دہندگان اور گاؤں کے سربراہ کا غصہ بھی جھیلنا پڑا۔ اس نے بینک کی خواتین افسروں کو دبے کچلے اور دکھی غریبوں کی ترقی کے لیے اپنی پوزیشن کا استعمال کرنے کو کہا۔[6]

اعزازات
[ترمیم]دیا بائی کو 2007ء میں ونتا خواتین انعام ملا۔[7] جنوری 2012ء میں انھیں 'گڈ سمریتن نیشنل ایوارڈ' سے بھی نوازا گیا (جو کوٹایم سوشل سروس سوسائٹی اور اگاپے موومینٹ، شکاگو کی جانب سے قائم کیا گیا)۔[8]
دستاویزی فلم
[ترمیم]اوٹایال یا 'ون ویمن الون'، شینی جیکب بنجامین کی جانب سے دَیا بائی پر بنائی گئی ایک گھنٹے کی لمبی دستاویزی فلم ہے۔ مشہور فلمی شخصیت نندتا داس نے 2005ء میں اس کے کاموں پر خراجِ تحسین ادا کیا کہ اس نے اپنی زندگی کو متاثر کیا۔[9]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ Face of compassion
- ↑ "daya bai,lady of fire"۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-03-08
- ↑ "Policies of Church contrary to Christ"۔ 2018-06-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-03-08
- ↑ The amazing Daya Bai
- ↑ "Social worker Daya Bai alleges abuse by KSRTC crew"۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-03-08
- ↑ "One-woman army drives financial inclusion in rural Madhya Pradesh"۔ Vinson Kurian۔ The Hindu۔ 31 جنوری 2012۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-03-08
- ↑ Kiran Bedi calls for change in education system[مردہ ربط]
- ↑ "Good Samaritan National Award presented to Dayabai"۔ 2012-01-31 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-03-08
- ↑ "Mercy Mathew"۔ 2018-03-22 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2018-03-08
- 1940ء کی پیدائشیں
- بقید حیات شخصیات
- بھارتی اسکولوں و کالجوں کے بانیان
- بھارتی راہبات
- بھارتی فعالیت پسند برائے حقوق نسواں
- بھارتی مخیرین
- بھارتی فعالیت پسند خواتین
- مدھیہ پردیش کے فعالیت پسند
- ملیالی شخصیات
- بیسویں صدی کی بھارتی خواتین
- پالا، کیرلا کی شخصیات
- بھارتی مخیر خواتین
- بیسویں صدی کے بھارتی معلمین
- کیرلا کے فعالیت پسند
- آدی واسی فعالیت پسند
- ضلع چندواڑا کی شخصیات
- کیرلا کے سماجی کارکنان
- بھارتی خواتین سماجی کارکنان
- مدھیہ پردیش کے سماجی کارکنان
- آدی واسی خواتین
- اکیسویں صدی کے بھارتی معلمین
- کیرلا کی معلمات
- کیرلا کے معلمین
- مدھیہ پردیش کی معلمات
- مدھیہ پردیش کے معلمین
- بیسویں صدی کی بھارتی شخصیات
- سماجی کارکن
- ملیالم فلمی اداکارائیں
- اکیسویں صدی کی معلمات
- بیسویں صدی کی معلمات