ریمانیہ
ریمانیہ (علمی نام: لیبی ایٹا - Lamiaceae) دو فلقی پودوں میں سے ایک خاندان ہے جس ميں 7200 قسمیں اور 236 اجناس ہيں۔ یہ پودوں کا خاندان دنیا کے ہر علاقے میں پانی کے نزديک پا یا جاتا ہے۔ یہ خاندان پودوں اور درختوں (ساگوان) پر مشتمل ہے۔ ریمانیے ميں سے بہت سی اقسام طب ميں اور مسالوں کے طور پر استعمال ہوتی ہيں۔ اس خاندان میں یک سالہ، دو سالہ، بارہماسی پودے یا دیرپا قائم پودے ہیں۔
توصیف
[ترمیم]لیبی ایٹا کا خاندان پودوں، درختوں، جھاڑیوں اور لِيانوں پر مشتمل ہے جس کے پاس ابتدائی یا مرکب پتے (بے خوشوں کے ) ہوتے ہيں۔ اس کے پھول دو قسمی اور دو رُخے طَور پَر تیار ہوتے ہيں۔ اس کا پھل ڈروپ (گٹھلی دار پھل) یا Nucula کے نام سے مشہور ہے۔ ریمانیہ بہت سے طبیعی مواد گلائیکوسائیڈوں، فلیوو نائڈذوں، کافئیک اسید، نامیاتی مرکبات (القَلی نُما) پر مشتمل ہوتے ہیں اور اس لیے طب، سنگار، صنعت اور غذائی صنعت ميں استعمال ہوتے ہیں۔
غذائی صنعت
[ترمیم]ریمانیے کی بہت سی اقسام مريم گلي، تلسی نازبو، حاشا، نازبو اور اِکلیل مصالحوں کے طور پر استعمال ہو تی ہيں اور ریمانیے کے پودوں کی کوئی اقسام کے پاس کھانے کے قابل ہونے والے بصلے ہیں۔ ان اقسام میں سے سنبل (STACHYS)،کولس اور پتھر چور (جو ایشیا میں سبزی کے طور پر استعمال ہوتا ہے) سب سے مشہور ہيں۔
ریمانیے کی طبی قسمیں
[ترمیم]ریمانیے کے خاندان ميں بہت سے طبی پودے ہیں۔ ان پودوں سے مريم گلي، حاشا، پیپرمنٹ، بادرنجبویه، زوفا، تُلسی نازبو، گزنه، بلی لوٹن اور تنکار سب سے مشہور ہیں۔ طبی بودوں میں بہت سے طبی مواد پر مشتمل ہيں جو جلدی مرضوں اور التہابوں (پھولنے) پر اچھا اثر ڈالتے ہیں۔ کچھ مواد بیکٹیریا پر جراثیم کش اثر بھی ڈالتے ہیں۔
صنعتی پودے
[ترمیم]- ساگوان (Tectona grandis) ایک درخت ہے جس کی کاشت ایشیا میں گرم علاقوں میں ہوتی ہے اور لکڑی نکلنے کے لیے کام میں آتا ہے۔
- Gmelina arborea ایک درخت ہے جو سیلولوز بنانے کے لیے استعمال میں آتا ہے۔
- پچولی (پَچَولی) ایک پودا ہے جو سنگار ميں عطریات بنانے کے لیے استعمال میں آتا ہے۔