سدرہ امین

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
سدرہ مین
ذاتی معلومات
پیدائش7 اپریل 1992ء (عمر 29 سال)
لاہور
بلے بازیدائیں ہاتھ
گیند بازیدائیں ہاتھ میڈیم فاسٹ
کیریئر اعداد و شمار
مقابلہ ODI T20I
میچ 31 22
رنز بنائے 483 271
بیٹنگ اوسط 16.65 15.05
100s/50s 0/3 0/1
ٹاپ اسکور 96 53*
گیندیں کرائیں - -
وکٹ - -
بولنگ اوسط - -
اننگز میں 5 وکٹ - -
میچ میں 10 وکٹ - -
بہترین بولنگ - -
کیچ/سٹمپ 9/– 7/–
ماخذ: ESPN Cricinfo، 12 دسمبر 2012

سدرہ امین (پیدائش 7 اپریل 1992[1] ) پاکستانی خاتون کرکٹر (دائیں ہاتھ بلےباز) ہیں جنھوں نے 2011ء میں پاکستان اور سری لنکا کے مابین کھیلی گئ سیریز سے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز کیا۔ سدرہ دائیں ہاتھ کی بلے باز ہیں۔ پاکستان کی طرف سے 31 ایک روزہ بین الاقوامی اور 22 ٹی ٹونٹی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ سدرہ کے ٹی ٹونٹی کیریئر میں ایک نصف سنچری اور ایک روزہ بین الاقوامی مقابلوں میں تین نصف سنچریاں شامل ہیں۔ اپنے کیریئر کے 31 ایک روزہ مقابلوں میں 16.16 کی اوسط سے 483[2] رنز سکور کیے ۔ بین الاقوامی کرکٹ کونسل ایک روزہ مقابلوں میں خواتین کی عالمی درجہ بندی میں سدرہ امین 254 پوائنٹس کے ساتھ 54[3]درجے پر ہیں۔ پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم کے علاوہ ڈومیسٹک کرکٹ میں سدرہ، سینٹرل زون بلوز وومین، لاہور انڈر-19، پی سی بی ہاکس، لیزرز وومین, ہائیر ایجوکیشن کمیشن، سٹیٹ بینک آف پاکستان اور پاکستان وومین کی نمائندگی بھی کرتی رہی ہیں۔ [4][5][6][7]

  1. "Sidra Ameen Profile". PCB. اخذ شدہ بتاریخ 30 نومبر 2020. 
  2. "Player Profile: Sidra Ameen". ای ایس پی این کرک انفو. اخذ شدہ بتاریخ 14 اپریل 2013. 
  3. "ODI Woman Ranking". ICC-Cricket. اخذ شدہ بتاریخ 30 نومبر 2020. 
  4. اے آر وائ نیوز
  5. جیو نیوز
  6. نیا نیوز
  7. ایکسپریس