سراج الدین خان آرزو
سراج الدین خان آرزو | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 1688ء آگرہ |
وفات | 26 جنوری 1756ء (67–68 سال) لکھنؤ [1] |
عملی زندگی | |
پیشہ | شاعر ، فلسفی |
پیشہ ورانہ زبان | فارسی |
درستی - ترمیم |
سراج الدین خان آرزو (پیدائش: 1689ء — وفات: 1756ء) عہد مغلیہ میں دلی کے معروف شاعر، فرہنگ نگار، تذکرہ نویس اور ماہر لسانیات تھے۔[2] میر تقی میر کے ماموں کہلاتے تھے۔ آبائی وطن آگرہ تھا اور شاہ محمد غوث گوالیاری کی اولاد میں سے تھے۔ جوانی میں گوالیار میں منصب دار مقرر ہوئے۔ فرخ سیر کے عہد میں 1717ء میں دہلی آئے۔ نادر شاہ درانی کے حملہ اور تباہی کے بعد لکھنؤ چلے گئے اور وہیں انتقال کیا۔ لیکن حسب وصیت دہلی میں دفن ہوئے۔
اردو اور فارسی دونوں زبانوں میں شعر کہتے تھے۔ خان آرزو نے اردو میں صرف 127 شعر کہے مگر اس زمانے کے شعرائے اردو کے استاد مانے جاتے تھے۔ میر تقی میر، مرزا رفیع سودا اور خواجہ میر درد ان کو اپنا استاد مانتے تھے۔
ان کی تصانیف کی تعداد پندرہ ہے جن میں ایک ضخیم دیوان فارسی، فارسی لغت موسوم بہ سراج اللغات، اردو الفاظ کی لغت موسوم بہ غرائب اللغات، نوادر الالفاظ اور اردو شعرا کا تذکرہ موسوم بہ مجمع النفائس، سکندر نامہ، قصائد عرفی اور گلستان سعدی کی شرحیں مشہور ہیں۔
مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ پرابک آئی ڈی: https://prabook.com/web/person-view.html?profileId=1861518 — اخذ شدہ بتاریخ: 26 ستمبر 2022
- ↑ Braj B. Kachru؛ Yamuna Kachru؛ S. N. Sridhar (27 مارچ 2008)۔ Language in South Asia۔ Cambridge University Press۔ ص 106۔ ISBN:978-0-521-78141-1
- 1688ء کی پیدائشیں
- 1756ء کی وفیات
- 26 جنوری کی وفیات
- لکھنؤ میں وفات پانے والی شخصیات
- 1687ء کی پیدائشیں
- آگرہ کی شخصیات
- اتر پردیش کے شعرا
- اردو شعرا
- اٹھارویں صدی کے اردو مصنفین
- اٹھاریں صدی کے ہندوستانی شعرا
- برطانوی ہند کے اردو لکھاری
- بھارتی اردو شعرا
- بھارتی لغت نویس
- سترہویں صدی کے اردو مصنفین
- فارسی شعرا
- مغل دور کے اردو لکھاری
- بھارتی مسلم شخصیات
- فارسی زبان کے مصنفین