سردار عثمان بزدار

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
سردار عثمان بزدار
وزیر اعلیٰ پنجاب
آغاز منصب
20 اگست 2018ء
Fleche-defaut-droite-gris-32.png حسن عسکری رضوی قائم مقام
  Fleche-defaut-gauche-gris-32.png
رکن پنجاب صوبائی اسمبلی
آغاز منصب
15 اگست 2018ء
معلومات شخصیت
پیدائش اپریل 1969 (50 سال)  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تاریخ پیدائش (P569) ویکی ڈیٹا پر
ضلع ڈیرہ غازی خان  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مقام پیدائش (P19) ویکی ڈیٹا پر
شہریت Flag of Pakistan.svg پاکستان  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں شہریت (P27) ویکی ڈیٹا پر
جماعت پاکستان تحریک انصاف (2018–)
پاکستان مسلم لیگ ق (2002–2011)
پاکستان مسلم لیگ (ن) (2013–2018)  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں سیاسی جماعت کی رکنیت (P102) ویکی ڈیٹا پر
والد سردار فتح محمد بزدار  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں والد (P22) ویکی ڈیٹا پر
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ بہاؤ الدین زکریا  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تعلیم از (P69) ویکی ڈیٹا پر
تعلیمی اسناد ایم اے  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تعلیمی اسناد (P512) ویکی ڈیٹا پر
پیشہ سیاست دان  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں پیشہ (P106) ویکی ڈیٹا پر
جرم قتلفی: جنوری 2000)سزا: دیت)[1]  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں جرم (P1399) ویکی ڈیٹا پر

سردار عثمان احمد خان بزدار پاکستانی سیاست دان ہے جو پنجاب اسمبلی کے رکن اور موجودہ وزیر اعلیٰ پنجاب ہیں۔

ابتدائی زندگی اور تعلیم

وہ مئی 1969ء کو ڈیرہ غازی خان میں سردار فتح محمد بزدار کے ہاں پیدا ہوئے۔[2] انہوں نے ابتدائی تعلیم بارتھی، پنجاب کے گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول سے حاصل کی۔[3][2] انہوں نے انٹرمیڈیٹ کی تعلیم ملتان کے گورنمنٹ کالج سے حاصل کی۔[3] انہیں بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی سے سیاسیات میں ماسٹرز کی سند اور لا کالج، ملتان سے قانون میں بیچلرز کی سند حاصل ہے۔[2][3]

سیاسی زندگی

2001ء میں انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ق) میں شمولیت اختیار کی۔[4] انہوں نے 2002ء سے 2011ء تک[4] تونسہ شریف[2] کے تحصیل ناظم کے طور پر خدمات سر انجام دیں۔[5] ایک اور خبر کے مطابق انہوں نے 2008ء کے عام انتخابات کے بعد ہی پاکستان مسلم لیگ (ق) چھوڑ دی تھی[6] اور یہ کہ وہ تونسہ شریف کے 2008ء تک ہی تحصیل ناظم رہے تھے۔[7] ناظم کے طور پر اپنے میعاد عہدہ کے دوران میں ان پر 300 جعلی تقرریوں کا الزام تھا۔[8][9]

انہوں نے 2013ء کے عام انتخابات سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کی۔[10] وہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر پنجاب صوبائی اسمبلی کی نشست کے لیے پاکستان کے عام انتخابات، 2013ء میں حلقہ پی پی-241 (ڈیرہ غازی خان-2) سے کھڑے ہوئے، لیکن ناکامیاب رہے۔ انہوں نے 22,875 ووٹ حاصل کیے اور خواجہ محمد نظام المحمود سے نشست ہار گئے۔[11]

انہوں نے پاکستان کے عام انتخابات، 2018ء سے پہلے جنوبی پنجاب صوبہ محاذ میں شمولیت اختیار کی۔[4] مئی 2018ء میں جنوبی پنجاب صوبہ محاذ پاکستان تحریک انصاف ضم ہو گئی۔[12] وہ پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوئے[13] اور پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر پنجاب صوبائی اسمبلی کی نشست کے لیے پاکستان کے عام انتخابات، 2018ء میں حلقہ پی پی-286 (ڈیرہ غازی خان-2) سے کھڑے ہوئے اور جیت گئے۔ انہوں نے 26,897 ووٹ حاصل کیے اور آزاد امیدوار سردار محمد اکرم خان کو شکست دی۔[14]

17 اگست 2018ء کو ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﺗﺤﺮﯾﮏ ﺍﻧﺼﺎﻑ ﮐﮯ سربراہ ﻋﻤﺮﺍﻥ ﺧﺎﻥ ﻧﮯ وزیر اعلیٰ پنجاب ﮐﮯ ﻋﮩﺪﮮ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺳﺮﺩﺍﺭ ﻋﺜﻤﺎﻥ ﺑﺰﺩﺍﺭ ﮐﻮ ﻧﺎﻣﺰﺩ ﮐﯿﺎ تھا۔[4] ان کی نامزدگی پر پاکستان تحریک انصاف کے اکثر اراکین نے حیرت کا اظہار کیا اور کڑی تنقید کی۔[15] مقامی میڈیا پر عثمان بزدار کے قتل میں ملوث ہونے کی خبر چلنے کے بعد اگلے دن عمران خان نے عثمان کے حق میں کہا کہ وہ اپنے فیصلے پر قائم ہیں۔[13] عثمان بزدار نے قتل کے الزامات کی تردید کی اور اسے ”پروپیگنڈا“ کہا۔[16] 19 اگست 2018ء کو وہ وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہو گئے۔ انہوں نے 186 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مد مقابل حمزہ شہباز شریف 159 ووٹ حاصل کر سکے۔[17]

الزامات

1998ء میں الیکشن مہم کے دوران میں 6 افراد کو قتل کرنے کے جرم میں عثمان بزدار، ان کے بھائی اور ان کے والد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، ملزمان کا مقدمہ جنوری 2002ء کو انسداد دہشت گردی عدالت میں سنا گیا اور عدالت نے عثمان بزدار اور ان کے ساتھیوں کو مجرم بھی قرار دے دیا تھا[18][8] تاہم عثمان بزدار اور ان کے والد و بھائی نے 750,000 دیت ادا کر کے فریقین سے صلح کر لی اور بری ہو گئے۔[13][19]

22 اگست 2018ء کو جیو نیوز نے خبر دی کہ سردار عثمان بزدار وہ شخص نہیں ہیں جو قتل میں ملوث تھا۔[20]

اثاثے

سردار عثمان بزدار نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو سنہ 2018ء میں جمع کی گئیں دستاویزات میں اپنے اثاثوں کی مالیت 25 ملین روپے ظاہر کی۔ ان کے پاس 2.4 ملین مالیت روپے کے تین ٹریکٹر اور 3.6 ملین روپے مالیت کی دو گاڑیاں ہیں۔[21]

حوالہ جات

  1. https://www.geo.tv/latest/208274-usman-buzdar
  2. ^ ا ب پ ت "Who is Usman Buzdar, Punjab's next chief minister? | Pakistan – Geo.tv"۔ جیو نیوز۔ 18 اگست 2018۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 اگست 2018۔
  3. ^ ا ب پ "Imran dubs Usman Buzdar as Punjab CM"۔ The News (انگریزی زبان میں)۔ 18 اگست 2018۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 اگست 2018۔
  4. ^ ا ب پ ت "Imran Khan selects Usman Buzdar as PTI's Punjab CM nominee"۔ ڈان۔ 17 اگست 2018۔ مورخہ 17 اگست 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 اگست 2018۔ |archiveurl= اور |archive-url= ایک سے زائد مرتبہ درج ہے (معاونت); |archivedate= اور |archive-date= ایک سے زائد مرتبہ درج ہے (معاونت)
  5. "Usman Buzdar emerges as strong PTI candidate for Punjab CM slot"۔ دنیا نیوز۔ 17 اگست 2018۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔
  6. دی نیوز پیپرز اسٹاف رپورٹر (18 اگست 2018)۔ "PTI names politician from D.G. Khan to be Punjab CM"۔ ڈان۔ مورخہ 18 اگست 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 اگست 2018۔ |archiveurl= اور |archive-url= ایک سے زائد مرتبہ درج ہے (معاونت); |archivedate= اور |archive-date= ایک سے زائد مرتبہ درج ہے (معاونت)
  7. "Dark horse gallops ahead of favorites | The Express Tribune"۔ دی ایکسپریس ٹرییون۔ 17 اگست 2018۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 اگست 2018۔
  8. ^ ا ب "PTI's Punjab CM nominee paid blood money to settle murder case: sources"۔ جیو نیوز۔ 18 اگست 2018۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 اگست 2018۔
  9. "In first tweet after becoming PM, Khan defends Usman Buzdar's nomination"۔ دی نیوز (انگریزی زبان میں)۔ 18 اگست 2018۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 اگست 2018۔
  10. "Usman Buzdar emerges as strong PTI candidate for Punjab CM slot"۔ دنیا نیوز۔ 17 اگست 2018۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 اگست 2018۔
  11. "Notification – Results Punjab Assembly 2013 election" (پی‌ڈی‌ایف)۔ الیکشن کمیشن پاکستان۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 جنوری 2018۔
  12. "PTI absorbs Junoobi Punjab Suba Mahaz after promising new province in south Punjab"۔ ڈان۔ 9 مئی 2018۔ مورخہ 17 اگست 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 اگست 2018۔ |archiveurl= اور |archive-url= ایک سے زائد مرتبہ درج ہے (معاونت); |archivedate= اور |archive-date= ایک سے زائد مرتبہ درج ہے (معاونت)
  13. ^ ا ب پ "Buzdar's nomination for Punjab CM slot triggers controversy | The Express Tribune"۔ دی ایکسپریس ٹریبیون۔ 18 اگست 2018۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 اگست 2018۔
  14. "Election Results 2018 – Constituency Details"۔ www.thenews.com.pk (انگریزی زبان میں)۔ دی نیوز۔ مورخہ 26 جولائی 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 جولائی 2018۔ |archiveurl= اور |archive-url= ایک سے زائد مرتبہ درج ہے (معاونت); |archivedate= اور |archive-date= ایک سے زائد مرتبہ درج ہے (معاونت)
  15. منصور ملک (18 اگست 2018)۔ "PTI Punjab CM choice doesn't sit well with many within party"۔ ڈان۔ مورخہ 18 اگست 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 اگست 2018۔ |archiveurl= اور |archive-url= ایک سے زائد مرتبہ درج ہے (معاونت); |archivedate= اور |archive-date= ایک سے زائد مرتبہ درج ہے (معاونت)
  16. "PTI's nominee for CM Punjab Usman Buzdar dismisses allegations"۔ دی نیوز (انگریزی زبان میں)۔ 19 اگست 2018۔ مورخہ 18 اگست 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 اگست 2018۔ |archiveurl= اور |archive-url= ایک سے زائد مرتبہ درج ہے (معاونت); |archivedate= اور |archive-date= ایک سے زائد مرتبہ درج ہے (معاونت)
  17. "Punjab Assembly elects Buzdar as chief minister"۔ ڈان۔ 19 اگست 2018۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 اگست 2018۔
  18. "The PTI's 'perfect' candidate for Punjab CM was once accused of murder"۔ سماء ٹی وی۔ 18 اگست 2018۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 اگست 2018۔
  19. "Despite all allegations, PM Imran stands by Punjab CM nominee Usman Buzdar"۔ دنیا نیوز۔ 18 اگست 2018۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 اگست 2018۔
  20. "Usman Buzdar cleared of 'murder controversy' as report reveals namesake suspect"۔ جیو نیوز۔ 22 اگست 2018۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 اگست 2018۔
  21. "PTI's CM Punjab nominee Usman Buzdar owns assets worth Rs25 million"۔ جیو نیوز۔ 18 اگست 2018۔ مورخہ 18 اگست 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 19 اگست 2018۔ |archiveurl= اور |archive-url= ایک سے زائد مرتبہ درج ہے (معاونت); |archivedate= اور |archive-date= ایک سے زائد مرتبہ درج ہے (معاونت)
سیاسی عہدے
ماقبل 
حسن عسکری رضوی
قائم مقام
وزیر اعلیٰ پنجاب
2018–
موجودہ