سرعبد القادر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
framepx

خان بہادر سر شیخ عبدالقادر پاکستان سے تعلق رکھنے والے ممتاز قانون دان، انجمن حمایت اسلام کے قائد، سابق جج لاہور ہائی کورٹ، ادبی رسالہ مخزن کے مدیر تھے۔ انہوں نے مخزن میں علامہ محمد اقبال کا ابتدائی اردو کلام شائع کیا۔

حالات زندگی[ترمیم]

سر عبدالقادر کے اجداد قصور کے مشہور قانون گو خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔ ان کے والد شیخ فضل الدین لدھیانہ میں محکمہ مال میں ملازم تھے جہاں سر عبدالقادر 1878ء میں پیداہوئے۔ ابتدائی تعلیم قصور میں حاصل کی۔ 1882ء میں ان کے والد لاہور چلے آئے اور پھر یہیں کے ہو رہے۔ عبدالقادر نے ایف سی کالج میں درجہ اول میں بی اے کیا۔ 1895ء میں انگریزی اخبار (پنجاب آبزرور) کے نائب مدیر مقرر ہوئے اور تین سال بعد چیف ایڈیٹر ہوگئے۔ 1901ء میں انہوں نے مشہور ادبی رسالہ (مخزن) جاری کیا مگر 1904ء میں اخبار نویسی چھوڑ کر بیرسٹری کے لیے ولایت چلے گئے۔ وہاں تین سال قیام کیا۔ اس عرصے میں انہیں یورپ کے مشاہیر سے ملنے اور وہاں کے سماجی مسائل کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملا۔ خیالات اور مشاہدات میں وسعت پیدا ہوئی۔ یہ وہ زمانہ تھا جب علامہ اقبال بھی یورپ میں تھے۔
1907ء میں ملک لوٹے اور 1911ء سے1920لائل پور (فیصل آباد) میں بحیثیت سرکاری وکیل کام کیا لاہور کی کشش انہیں جلد واپس کھینچ لائی اور وہ ہائی کورٹ کے جج مقرر ہوگئے۔ 1935ء میں وزیر ہند کے مشیر ہوئے اور 1944ء میں بہاولپور میں چیف جج متعین کیے گئے ۔

وفات[ترمیم]

سر شیخ عبدالقادر نے 9 فروری 1950ء کو لاہور میں وفات پائی۔