شاہ شہید اللہ فریدی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
شاہ شہید اللہ فریدی
معلومات شخصیت
تاریخ پیدائش سنہ 1915  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تاریخ پیدائش (P569) ویکی ڈیٹا پر
تاریخ وفات سنہ 1978 (62–63 سال)  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تاریخ وفات (P570) ویکی ڈیٹا پر
شہریت Flag of the United Kingdom.svg مملکت متحدہ
Flag of the United Kingdom.svg متحدہ مملکت برطانیہ عظمی و آئر لینڈ  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں شہریت (P27) ویکی ڈیٹا پر
عملی زندگی
استاذ سید محمد ذوقی شاہ  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں استاد (P1066) ویکی ڈیٹا پر
مؤثر سید محمد ذوقی شاہ  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں مؤثر (P737) ویکی ڈیٹا پر

شاہ شہید اللہ فریدی  (سابقہ جان گلبرٹ لینارڈ) (1915–1978) ایک معروف برطانوی مسلم تھے جو مسیحی خاندان میں پیدا ہوئے اور علی بن عثمان ہجویری کی مشہور کتاب کشف المحجوب کا مطالعہ کرنے بعد انھوں نے  اسلام قبول کیا۔[1] اگرچہ وہ ایک دولت مند گھرانے میں پیدا ہوئے، لیکن صوفی شیخ کی تلاش میں انہوں نے گھر چھوڑ کیا۔ بھارت میں ان کی  ملاقات سلسلہ چشتیہ صابریہ کے شیخ حضرت مولانا سید محمد ذوقی شاہ سے ہوئی اور ان ہی کے دامن سے ہمیشہ کے لیے وابستہ ہو گئے۔۔

چالیس سال کی عمر میں  ان کے شیخ نے ان کو خلافت دی۔ وہ کراچی میں تقریباً تیس سال رہے اور 17 رمضان کو 1978ء میں وفات پوئی۔ مقامی آبادی میں وہ عوام کے ایک خادم کے طور پر مشہور تھے۔ انہوں نے گمنامی میں زندگی بسر کی اور گمنامی میں ہی وفات پائی۔ ان کی وفات کے بعد ان کے مریدین نے سخی حسن (کراچی) میں ان کا مزار تعمیر کرایا۔۔

مزار کے احاطے میں  ایک مسجد اور قبرستان بھی ہے۔ ان کے علمی کام نے ایک انگریزی مسلم Timothy Winter معروف بہ عبد الحکیم مراد کو متوجہ کیا۔ شاہ شہید اللہ کئی زبانیں روانی کے ساتھ بولتے تھے۔ اگرچہ ان کے مریدین کی تعداد چند سو ہی ہے جو پاکستان کے تقریباً تمام ہی صوبہ جات میں پھیلے ہوئے ہیں۔ ان کے حجانشین سراج علی ہیں جو کراچی میں چشتیہ صابریہ کی اشاعت میں مشغول ہیں۔ شاہ شہید اللہ کے ایک بھائی Lord Lennard Faruq  نے بھی کشف المحجوب پڑھ کر اسلام کیا اور اپنی وفات کے بعد لاہور میں احاطہ داتا دربار میں مدفون ہوئے۔۔

شاہ شہید اللہ ایک معروف مؤلف تھے، انھوں نے روحانیت اور تصوف سے متعلق بہت سے موضوعات پر لکھا۔ ان کی سب سے مشہور کتاب Inner Aspects of Faith ہے۔ انھوں نے شاہ محمد ذوقی شاہ کے ملفوظات مسمی تربیت العشاق کی جمع و تدوین میں شریک رہے۔ ان کے حالات زندگی پر ایک کتاب "تلاش حق روداد" مؤلفہ احمد غزالی شہیدی شائع ہوچکی ہے۔

منتخب کام[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Islamic Sufism Unbound: Politics and Piety in Twenty-First Century Pakistan By Robert Rozehnal, pg.60

بیرونی روابط[ترمیم]